آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد اول

آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد اول

 

مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

 

صفحات: 561

 

اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالمِ دین اور احکام ِشریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے۔ فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے ۔ برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاویٰ کتاب صورت میں شائع ہو چکے ہیں ۔زیر نظر کتاب ”کتاب وسنت کی روشنی میں آپ کے مسائل اور ان کاحل”جماعت اہل حدیث کے مایہ ناز عالم دین،محقق،مناظر مولانا ابو الحسن مبشرربانی ﷾ کے علمی وتحقیقی فتاویٰ جات پرمشتمل ہے۔جسے مؤقر جریدہ”مجلۃ الدعوۃ”سے جمع کیا گیا ہے ۔اس کتاب میں متعدد اختلافی وغیر اختلافی،قدیم وجدید مسائل پر انتہائی عمدہ،مختصر وجامع اورسیر حاصل تحقیق موجود ہے ۔یہ کتاب عام مسلمانوں بلکہ علماء کرام لیے از حد مفیداوربیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔اللہ تعالی مؤلف ِکتاب مولانا مبشراحمد ربانی ﷾ کو جزائے خیرسے نوازے او رکتابِ مذکور کوان کاتوشہ آخرت بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اظہار تشکر 16
تقریظ 18
پیش لفظ 20
کتاب عقیدہ و تاریخ 34
طہارت کے مسائل 83
اذان کے مسائل 100
نماز کے مسائل 112
مساجد کا بیان 218
جنازے کا بیان 225
زکاۃ کا بیان 279
روزوں کا بیان 292
حج کا بیان 311
جہاد کا بیان 314
نکاح کا بیان 318
طلاق کا بیان 373
بیع کا بیان 396
وراثت کے مسائل 420
طب کا بیان 429
ذبحہ کرنے کا بیان 436
قربانی کا بیان 449
دعا اور ذکر کا بیان 468
مکھی کھانے میں گرنے کا بیان 474
کتاب آداب 482
حدود کا بیان 502
قسم کا بیان 509
گانے بجانے کا بیان 514
کتاب الجامع 544

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like