آپ بیتی ( مولانا عبد الماجد دریاآبادی )
مصنف : عبد الماجد دریا بادی
صفحات: 405
مولانا عبد الماجد دریابادی 16 مارچ 1892 کو دریاباد،ضلع بارہ بنکی، بھارت قدوائی خاندان میں پیدا ہوئے۔ اُن کے دادا مفتی مظہر کریم کو انگریز سرکار کے خلاف ایک فتویٰ پر دستخط کرنے کے جرم میں جزائر انڈومان میں بطور سزا کے بھیج دیا گیاتھا۔ آپ ہندوستانی مسلمان محقق اور مفسر قرآن تھے۔آپ بہت سی تنظیموں سے منسلک رہے اور بہت سی اسلامی اور ادبی انجمنوں کے رکن تھے۔ عبدالماجد دریاآبادی نے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی ایک جامع تفسیر قرآن لکھی ہے۔ اُن کی اردو اور انگریزی تفسیر کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ تفاسیر اسلام پر عیسائیت کی طرف سے کیے جانے والے اعتراضات کو سامنے رکھتے ہوئے لکھی ہے۔ آپ نے 6 جنوری 1977 کو وفات پائی۔ان کے حالات وخدمات پر متعدد رسائل وجرائد کے خصوصی شمارے شائع کیے گئے ہیں اور متعدد کتب بھی لکھی گئی ہیں اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں میں ان پر تحقیقی مقالہ جات بھی لکھے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’آپ بیتی‘‘ اردو کے مشہور صاحبِ طرز ادیب اور مفسر قرآن مولانا عبد الماجد دریاآبادی کے قلم سے نکلی ہوئی آپ بیتی او رخودنوشت سوانح عمری ہے جس میں لکھنؤ اور اودہ کی ثقافت وتہذیب ،مشاہیر دین وادب ، اور ممتاز معاصرین واحباب کے تذکرے اور چلتی پھرتی تصویریں بھی موجود ہیں ۔اس آپ بیتی میں مولانا عبد الماجد دریاآباد کے جادونگار قلم نےاپنی زندگی کےعہد رفتہ کو اس طرح آواز دی کہ وہ حال معلوم ہونے لگا۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ (رسید الوالحسن علی ندوی) | 5 |
دیباچہ | 12 |
ایک ضروری تمہید | 15 |
باب (1)ماحول واجداد | 21 |
باب (2)والد ماجد | 22 |
باب (3)والدہ ماجدہ | 42 |
باب (4)بھائی بہن | 48 |
باب (5)دوسرے اعزہ واقربا | 54 |
باب (6) پیدائش ،بسم اللہ | 59 |
باب (7)بسم اللہ کے بعد | 65 |
باب (8)خانگی تعلیم وتربیت (1) | 71 |
باب (9) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (2) | 80 |
باب (10) اسکولی زندگی میں داخلہ | 90 |
باب (11)اسکولی زندگی (1) | 95 |
باب (12)اسکولی زندگی(2) | 104 |
باب (13)کالجی زندگی (1) | 111 |
باب (14)کالجی زندگی (2) | 119 |
باب (15) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (2) | 125 |
باب (16) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (3) | 133 |
باب (17) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (4) | 140 |
باب (18) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (5) | 149 |
باب (19)ازدواجی زندگی (1) | 157 |
باب (20) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (2) | 166 |
باب (21) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (3) | 174 |
باب (22) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (4) | 180 |
باب (23) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (5) | 188 |
باب(24) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (69 | 197 |
باب (25)مضمون نگاری وصحافت (1) | 205 |
باب (26) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (2) | 211 |
باب (27) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (3) | 219 |
باب (28)انگریزی مضمون نگاری | 228 |
باب (29)آغاز الحاد | 223 |
باب (30)الحادوارتداد | 239 |
باب (31)مد کے بعد جزر | 245 |
باب (32)اسلام کی طرف بازگشت | 254 |
باب (33)سیاسی زندگی | 260 |
باب (34)بیعت وادارت | 265 |
باب (35)تصنیف وتالیف (1) | 273 |
باب (36) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (2) | 282 |
باب (37) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (3) | 292 |
باب (38) ؍؍ ؍؍ ؍؍ (4) | 304 |
باب (39)معاشی ومالی زندگی | 310 |
باب (40) شاعری یاتک بندی | 318 |
باب (41)سفر | 327 |
باب (42)صحت جسمانی | 334 |
باب (43)عام معیشت | 340 |
باب (44)چند مخصوص عادات ومعمولات | 346 |
باب (45)موثر،عزیز ،محسن شخصیتیں | 353 |
باب (46) چند مظلوم ومرحوم شخصیتیں | 360 |
باب (47)اولاد | 366 |
باب (48) مخالفین ومعاندین | 373 |
باب (49) عام نتائج وتجربات زندگی کا نچوڑ | 376 |
باب (50) تتمہ زندگی کا زبردست حادثہ | 382 |
باب (51) حادثہ وفات (ازحکیم عبد القوی) ضمیمہ | 390 |
وصیت نامہ ماجدی | 399 |