آبی وسائل شرعی احکام ضوابط

آبی وسائل شرعی احکام ضوابط

 

مصنف : صفدر زبیر ندوی

 

صفحات: 683

 

پانی اور ہوا انسانی زندگی ہی نہیں بلکہ کائنات کے وجود و بقا کے لئے خالقِ کائنات کی پیدا کردہ نعمتوں میں سے عظیم نعمت ہے۔ انسان کی تخلیق سے لے کر کائنات کی تخلیق تک سبھی چیزوں میں پانی اور ہوا کی جلوہ گری نظر آتی ہے۔ قرآن کریم میں ہے۔ وجعلنا من الماءِ کل شیءٍ حی افلا یو منون۔ ترجمہ: اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائی تو کیا وہ ایمان نہ لائیں گے (سورۃ انبیاء، آیت ۳۰) سی کرہِ ارض (زمین) پر جتنے بھی جاندار ہیں خواہ انسان ہوں یا دوسری مخلوق ان سب کی زندگی کی بقا پانی پر ہی منحصر (Depend) ہے۔ زمین جب مردہ ہو جاتی ہے تو آسمان سے آبِ حیات بن کر بارش ہوتی ہے اور اس طرح تمام مخلوق کے لئے زندگی کا سامان مہیا کرتی ہے۔ اللہ نے انسانوں کے لئے پانی کا انتظام مختلف طریقوں سے کر رکھا ہے۔ پانی کی اہمیت و ضرورت کے پیش نظر اس کی بوند بوند کی حفاظت کرنا ہرانسان کاحق ہے۔ نبی کریمﷺ نے احادیث مبارکہ میں پانی کو استعمال کرنے کے متعلق احکامات صادر فرمائے ہیں۔ کتب حدیث وفقہ میں کتاب المیاہ کےنام محدثین و فقہاء نے ابواب قائم کیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آبی وسائل شرعی احکام وضوابط‘‘ اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا کی جانب سے مارچ 2011ء میں ’’آبی وسائل اور ان کے متعلق احکام‘‘ کے عنوان سےمنعقد کیے گئے بیسویں سیمینار میں پیش کئے گئے علمی وتحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے ۔اس موضوع کے متعلق نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر بھی تقریباً یہ پہلا سیمینار تھا۔ جس میں ارباب فقہ و افتاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس مسئلہ کی مختلف جہتوں پر سہل اور چشم کشا تحریریں مقالات کی صورت میں سیمینار میں پیش کیں۔ بعدازاں مولانا صفدر زبیر ندوی صاحب نے ان علمی ،فقہی اور تحقیقی مقالات و مناقشات کو بڑے احسن انداز میں کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
باب اول :تمہید ی امور 9
سوالنامہ 11
اکیڈمی کافیصلہ 15
تلخیص مقالات 18
عرض مسئلہ 95
عرض مسئلہ 108
عرض مسئلہ 118
باب دوم:تفصیلی   مقالات 129
آبی وسائل اوران سےمتعلق شرعی مسائل 131
آبی وسائل مسائل اورحل 207
آبی وسائل سےمتعلق مختلف مسائل 238
آبی وسائل اورا ن کےشرعی احکام 268
آبی وسائل شریعت کی روشنی میں 301
آبی وسائل اورشرعی احکام 340
آبی وسائل شرعسی نقطہ نظر سے 389
آبی وسائل اوران کاشرعی حل 415
آبی وسائل شریعت کی نظر میں 438
آبی وسائل وذرائع فقہی نقطہ نظرسے 482
آبی وسائل شرعی تناظر میں 539
آبی وسائل سے متعلق شرعی احکام 564
آبی وسائل سےمتعلق شرعی ہدایات 588
باب سوم :مختصر مقالات 605
آبی وسائل اورا ن سے متعلق شرعی مسائل 611
آبی وسائل سےمتعلق شرعی احکام 618
آبی وسائل اورشرعی نقطہ نظر 628
آبی وسائل سے متعلق شرعی مسائل 643
آبی وسائل سےمتعلق مختلف مسائل 650
آبی وسائل فقہی تناظر میں 656
باب چہارم مناقشہ 667

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like