ذکر محمد ﷺ آسمانی صحیفوں میں
ذکر محمد ﷺ آسمانی صحیفوں میں
مصنف : محمد یحیٰ خان
صفحات: 327
مسلم دنیا میں سب سے زیادہ لٹریچر نبی کریم ﷺ کے بارے میں چھپتا ہے،چھپتا تھا اور چھپتا رہے گا۔سابقہ کتب سماویہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا عیسی نے اپنی امت کو یہ خوشخبری دی تھی کہ میرے بعد ایک رسول آنے والا ہے ،جس کا نام احمد ہوگا۔بائیبل میں متعدد مقامات پر واضح الفاظ میں اس کی تصریح کی گئی ہے ۔اور قرآن مجید نے بڑی وضاحت کے ساتھ اس حقیقت کو بیان کیا ہے کہ سیدنا عیسی نے نام لیکر آپ کی آمد کی بشارت دی تھی کہ میرے بعد ایک رسول آنے والا ہے جس کا نام احمد ﷺ ہوگا۔لیکن عیسائی از راہ حسداسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ نبی کریم کا نام صرف محمد ﷺ ہی نہیں تھا ،بلکہ احمد ﷺ بھی تھا۔اور عرب کا پورا لٹریچر اس بات سے خالی ہے کہ آپ سے پہلے کسی کا نام محمد ﷺ یا احمد ﷺ رکھا گیا ہو۔انجیل برنباس میں واضح طور پر نبی کریم ﷺ کی آمد کی بشارت دی گئی ہے،لیکن عیسائیوں نے از راہ ضد اس کو جھوٹی انجیلوں کی فہرست میں شامل کر لیاہے۔ زیر تبصرہ کتاب” ذکر محمد ﷺآسمانی صحیفوں میں “محترم محمد یحیی خان صاحب کی تصنیف ہے۔آپ نے اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کے بارے میں آسمانی کتب میں جو تذکرے موجود ہیں ان کو مرتب فرما دیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مولف | 5 | |
حرف آغاز | 7 | |
خالق حقیقی کا موزوں ترین نام | 10 | |
مختلف قوموں کا تصور خدا | 34 | |
توریت اور انجیل | 37 | |
بائیبل میں خدا کی حیثیت | 42 | |
توحید باری تعالیٰ | 49 | |
تثلیث کی اصطلاح | 51 | |
عقائد اور امن عالم | 56 | |
یہودیوں کی مقدس کتب میں خدا کا نام | 64 | |
آنے والے آقا کا نام | 76 | |
انبیا کا مذہب | 83 | |
ہر عہد کے لیے واحد سچا مذہب | 96 | |
سب الہامی کتابوں کا لب لباب | 101 | |
وحی اور شہد کی مماثلت | 104 | |
حضرت موسی پر دھوکہ دہی کا الزام | 134 | |
کرسمس یا عید میلاد مسیح | 147 | |
ولادت مسیح کے بارے میں قرآنی فیصلہ | 158 | |
حضرت مسیح کی حیات نو | 163 | |
شہد کی ایک توضیحی تصویر سے لے کر نبوت تک | 166 | |
الہامی کتابوں میں قرآن کا ذکر | 171 | |
مکہ مکرمہ مسلمانوں کا روحانی مرکز | 190 | |
خدا کا مثالی شہر | 199 | |
نبی اکرم ﷺ کی صداقت پر درختوں کی گواہی | 209 | |
ہندوؤں کی عافانہ کتابوں میں محمد ﷺ کا نام | 269 | |
یہودیت اور عیسائیت میں ’’ م ‘‘ کا مطلب | 281 | |
نبی اکرمﷺ کی آمد حضرت عیسیٰ کی پیشنگوئی | 291 | |
دنیا کا سردار | 317 | |
انجیل برنباس | 320 |