ضیاء الکلام فی شرح عمدۃ الاحکام

ضیاء الکلام فی شرح عمدۃ الاحکام

 

مصنف : تقی الدین ابی الفتح

 

صفحات: 668

 

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ دین اسلامی کے بنیادی مصادر ہیں۔ اہل علم نے ہر زمانہ میں تفسیر اور حدیث کے علم کے نام سے ان مصادر دینیہ کی خدمت کی ہے۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اس پر علمی وتحقیقی کام ہوا ہے۔ بعض محدثین نے صحیح احادیث کو جمع کرنے کا التزام کیا تو بعض دوسروں نے فقہی موضوعات کے تحت روایات کو اکٹھا کیا۔ بعض اہل علم نے صحابہ کی روایات کو جمع کرتے ہوئے مسانید کو مرتب کیا تو بعض احکام سے متعلقہ ضعیف اور موضوع روایات پر متنبہ کرنے کے لیے مستقل تصانیف لکھیں۔ حدیث پر مختلف گوشوں میں سے ایک اہم گوشہ احکام الحدیث کا بھی ہے۔ مختلف ادوار میں فقہائے محدثین نے احکام سے متعلقہ روایات کو چھوٹے بڑے حدیث کے مجموعوں کی شکل میں مرتب کیا ہے۔ ان مجموعوں میں سے ایک اہم مجموعہ ’عمدۃ الأحکام فی کلام خیر الأنام‘ ہے جسے امام عبد الغنی المقدسی متوفی ۴۰۰ھ نے مرتب کیا ہے۔ اس مجموعہ حدیث کی خصوصیت اور امتیاز یہ ہے کہ یہ صحیحین میں منقول احکام سے متعلقہ روایات پر مشتمل ہے۔ پس اس پہلو یہ ایک انتہائی مستند کتاب ہے۔ مختلف زمانوں میں اہل علم نے اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کی عربی شروحات لکھی ہے۔ افادہ عام کے لیے مولانا محمود احمد غضنفر صاحب نے اس کا اردوترجمہ اور شرح لکھی ہے ۔ کتاب کا اسلوب نہایت ہی آسان فہم ہے۔ سب سے پہلے حدیث بیان کی جاتی ہے۔ اس کے بعد ’معنی الحدیث‘ کے عنوان سے اس کا ترجمہ بیان کیا گیاہے۔ اس کے بعد ’مفردات الحدیث‘ کے نام سے حدیث کے مشکل الفاظ کی ضاحت کی گئی ہے۔ اس کے بعد ’مفہوم الحدیث‘حدیث کا ایک عمومی مفہوم بیان گیا ہے اور سب سے آخر میں ’احکام الحدیث‘ کے عنوان سے حدیث سے مستنبط شدہ مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
حروف سپاس 15
درود ابراہیمی 21
خطبہ مسنونہ 22
حدیث دل 23
علم حدیث اسلامی علوم کی شہ رنگ ہے 25
صحاح ستہ اور ان کے مرتبین 29
امام بخاری ؒ 29
امام مسلم ؒ 33
امام ترمذی ؒ 36
امام نسائی ؒ 39
امام ابوداؤد ؒ 41
امام ابن ماجہ ؒ 44
اصطلاحات حدیث 46
محدث اور فقیہہ صحابہ 52
کتب حدیث کی اقسام 53
کتب حدیث اور ان کے مؤلفین 55
کتاب الطہارت
باب:1
اخلاص نیت 57
وضو 61
باب:2
بیت الخلاء میں داخل ہونا اور استنجاء کرنا 75
باب:3
مسواک 84
باب:4
موزوں پرمسح 90
باب:5
مذی 93
باب:6
غسل جنابت 101
باب:7
تیمم 111
باب : 8
حیض 116
کتاب الصلوٰۃ
باب:9
اوقاف نماز 122
باب: 10
نماز کے ممنوعہ اوقات 133
باب:11
فوت شدہ نمازوں کی قضاء 136
باب:12
نماز باجماعت کی فضیلت 138
باب:13
عورتوں کی مسجدمیں حاضری 143
باب:14
سنن راتبہ کا بیان 145
باب:15
اذان اور اقامت 148
باب:16
قبلہ کی طرف منہ کرنا 154
باب:17
صف بندی 158
باب:18
امامت 164
باب:19
نبی ﷺ کی نماز کے اوصاف 173
باب:20
رکوع اور سجود میں اطمینان 190
باب:21
نماز میں قرأت 193
باب:22
سجدہ سھو 201
باب:23
نمازی کے سامنے سے گزرنا 205
باب:24
تحیۃ المسجد 210
باب:25
نماز میں گفتگو کی ممانعت 212
باب:26
سخت گرمی کے موسم میں ظہر  کی نماز کو ٹھنڈا کرنا 214
باب:27
فوت شدہ نماز کی قضاء 217
باب:28
نوافل پڑھنے والے کی فرائض پڑھنے والوں کی امامت 219
باب:29
نماز میں کندھوں کو ڈھانپنےکا حکم 220
باب:30
لہسن او رپیاز کے بارے میں 221
باب:31
تشہد 224
باب:32
نبی کریم ﷺ پر درود  و سلام 226
باب:33
آخری تشہد کے بعد دُعا 228
باب:34
وتر کا بیان 232
باب:35
نماز کے بعد اذکارمسنونہ 236
باب:36
نماز میں خشوع 242
باب:37
دوران سفر دو نمازوں کا جمع کرنا 244
باب: 38
دوگانہ نماز (نماز عصر) 245
باب:39
جمعہ 246
باب:40
نماز عیدین 256
باب:41
نماز کسوف 264
باب:42
نماز استسقاء 271
باب:43
نماز خوف 276
کتاب الجنائز
باب:44
غائبانہ نماز جنازہ 281
باب:45
کفن 284
باب:46
میت کاغسل 286
باب:47
امام کس جگہ کھڑا ہو 292
باب:48
ناراضگی کااظہار 294
کتاب الزکوٰۃ
باب:49
زکوٰۃ 300
باب:50
زیر استعمال چیزوں کی زکوٰۃ 303
باب:51
صدقہ فطر 310
کتاب الصیام
باب: 52
رمضان کے روزے 313
باب:53
سفر میں روزہ 322
باب:54
روزہ میں افضل عمل 336
باب:55
لیلۃ القدر 345
باب:56
اعتکاف 350
کتاب الحج
باب:57
المواقیت 357
باب:58
باب:59
تلبیہ 364
باب:60
عورت کامحرم کےبغیر سفر 366
باب:61
فدیہ 368
باب:62
مکہ کی عظمت 371
باب:63
حرم میں جسے قتل کرنا جائز ہے 377
باب:64
مکہ معظمہ اور بیت اللہ میں داخلہ 379
باب:65
طواف 383
باب:66
تمتع 390
باب:67
ھدی 398
باب:68
محرم کاغسل 404
باب:69
حج فسخ کرکےعمرہ کرنا 407
باب:70
تقدیم رمی قربانی سرمنڈانا اور طواف اضافہ 413
باب:71
جمرہ عقبہ پر رمی کی کیفیت 415
باب:72
سرمنڈانے کی فضیلت اور بال کترانے کاجواز 417
باب:73
طواف افاضہ اور طواف وداع 419
باب:74
منیٰ میں رات گزارنا 422
باب:75
مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کو جمع کرنا 424
باب:76
محرم غیر محرم کاشکار رکھ سکتا ہے 426
کتاب البیوع
باب:77
کتاب البیوع 430
باب:78
ناجائز خریدو فروخت 433
باب:79
العرایا 443
باب:80
بیع سلم 448
باب:81
بیع میں شرطیں 450
باب:82
سُود 457
باب:83
سامان گروی رکھنا 463
باب:84
لقطہ (گری پڑی چیز) 479
باب:85
الوصایا 482
باب:86
الفرائض 488
کتاب النکاح
باب:87
نکاح 493
باب:88
حق مہر 511
کتاب الطلاق
باب:89
طلاق 516
باب:90
عدت 521
باب:91
لعان 528
کتاب الرضاع
باب:92
رضاع 541
باب:93
کتاب القصاص 550
باب:94
کتاب الحدود 566
باب:95
چوری کی حد 580
باب:96
شراب نوشی کی حد 584
کتاب الایمان والنذور
باب:97
کتاب الایمان والنذور 587
باب:98
نذر کا بیان 598
باب:99
فیصلہ 604
کتاب الاطعمہ
باب:100
کتاب الاطعمہ 612
باب:101
شکار کابیان 623
باب:102
قربانی 632
کتاب الاشربہ
باب:103
کتاب الاشربہ 634
کتاب اللباس
باب:104
کتاب اللباس 638
کتاب الجہاد
باب:105
کتاب الجہاد 645
باب:106
غلام آزاد کرنا 665
باب:107
مدبر غلام کو فروخت کرنا 667

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like