زمخشری کی تفسیر الکشاف ایک تحلیلی جائزہ
زمخشری کی تفسیر الکشاف ایک تحلیلی جائزہ
مصنف : پروفیسر فضل الرحمن ( دینیات فیکلٹی )
صفحات: 608
علامہ ابوالقاسم محمود بن عمرو بن احمد خوارَزمی المعروف علامہ زمخشری کی عربی تفسیر ِقرآن جو تفسیر کشاف کے نام سے معروف ہے اصل نام ’’الكشاف عن حقائق غوامض التنزيل‘‘ ہے جو 4 ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اس تفسیر میں علوم عربیت کو نہایت عمدہ طور پر جمع کیا گیا ہےیہ تفسیر علوم ادبیہ میں ایک سند شمار کی جاتی ہے ۔ زیر نظر کتاب’’زمخشری کی تفسیر کا الکشاف ایک تحلیلی جائزہ‘‘ پروفیسر فضل الرحمٰن کے پی ایچ ڈی کے اس علمی وتحقیقی مقالہ کی کتابی صورت ہے جسے انہوں نے علی گڑھ یونیورسٹی میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔بعد ا زاں اس میں مناسب حک وافافہ کرکے کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔یہ کتاب مقدمہ اور چار ابواب پر مشتمل ہے ۔صاحب کتاب نے مقدمہ میں تفسیر او رتأویل کے الفاظ کے مفاہیم کے فروق واشتراکات کی وضاحت کرنے کے علاوہ تفسیر کے عہدرسالت سے لے کر اس کےایک مستقل فن کی حیثیت اختیار کرنے کے زمانے تک کا ایک مختصر تاریخی جائزہ پیش کیا ہے اور ان تفسیری رجحانات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں جو چھٹی صدی ہجری یعنی زمخشری کے زمانے تک نمودار ہوئے
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمۃ | 1 |
معنی تفسیر اورتاویل | 2 |
تفسیر کی ضرورت،ابتداءاورتدوین | 21 |
تفسیری رجحانات اوران کےنمائندے(چھٹی صدی ہجری تک) | 50 |
باب اول زمخشری کےحالات زندگی اورتصانیف | 99 |
تحریک اعتزال کامختصر تاریخی پس منظر | 100 |
زمخشری کی زندگی کےحالات | 120 |
تصانیف | 158 |
کشاف کی تالیف کےمحرکات | 180 |
باب دوم کشاف اوراعتزال | 187 |
توحید | 194 |
عدل | 224 |
الوعدواٰعید اورالمنزلۃ بین المنزلتین | 224 |
امربالمعروف ونہی عن المنکر | 283 |
زمخشری کی معتزلی تفسیر کی تکنیک | 292 |
باب سوم کشاف اوراعجاز القرآن | 305 |
عقیدہ اعجاز القرآن کاتاریخی پس منظر | 307 |
کشاف اورنحو بلاغت کےاصولوں کاعملی انطباق | 332 |
کشاف میں فن بلاغت پرزمخشری کےکام کی نوعیت | 404 |
باب چہارم کشاف اوربعض دیگراہم تفسیری رجحانات | 431 |
کشاف اورتفسیربالماثور | 433 |
زمخشری کاعقلی طرزتفسیر | 466 |
اختتامیہ | 479 |
کشاف کےمختلف پہلوؤں کاتنقیدی جائزہ | 481 |
کشاف کےبارے میں ماہرین فن کی رائیں | 492 |
کشاف پرکیاکام کیاگیا | 514 |
مصادرومراجع | 535 |