زاد راہ ( زاد علی الطریق )

زاد راہ ( زاد علی الطریق )

 

مصنف : ابو عدنان محمد طیب بھواری

 

صفحات: 180

 

اسلام ایک کامل اور اکمل دین ہے  جواپنے ماننے والوں کوصرف مخصوص عقائد ونظریات کو اپنانے ہی کی دعوت  نہیں دیتا بلکہ زندگی  کے ہر موڑ پر یہ دین مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام کی یہ روشن اور واضح تعلیمات اللہ  تعالیٰ کی عظیم کتاب  قرآن مجید او رنبی کریم  ﷺ کی صحیح احادیث کی شکل میں مسلمانوں کے پاس محفوظ  ہیں۔ انہی دوچشموں سے قیامت تک  مسلمان  سیراب ہوتے رہے ہیں گے  اور اپنے علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے۔ زیر نظر کتاب’’ زاد راہ‘‘سعودی عرب کےدعوتی ادارے  ’ مکتب توعیہ الجالیات‘کی طرف سے مرتب کردہ عربی  رسالہ زاد على الطريق کا اردو ترجمہ ہے ۔ رسالہ زاد علی الطریق سعودی عرب کے  تین  چوٹی  کے جید شیوخ   شیخ ابن باز، شیخ محمدبن صالح العثیمین،شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمٰن  الجبرین رحمہم اللہ  کے فتاویٰ وارشادات سے ماخوذ  ایک مختصر ،جامع اور مفید مجموعہ ہے ۔جسے محترم جناب محمد طیب محمد خطاب بھواروی صاحب نے اردو قارئین کے لیے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔آج مسلمان اپنی روز مرہ زندگی کے جن گوشوں میں رہنمائی کا سخت محتاج ہے یا غلطیوں ، غلط فہمیوں اور بے اعتدالیوں کا شکار ہو کر اسلام کے خلاف مصروف عمل ہے ان کےمتعلق اس مختصر رسالے میں بڑی جامع رہنمائی موجود ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتبین ،ناشرین اور مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عامۃ الناس کےلیے  نفع بخش بنائے

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمۃ الکتاب 13
شب وروز کے چند اذکار کا وادعیہ جو رسول اللہﷺ سے ثابت ہیں 15
وضو کا بیان 28
غسل کا بیان 29
تیمم کا طریقہ 30
وضو اور غسل کی غلطیاں 31
نماز کی فضیلت واہمیت 35
نبیﷺ کا طریقہ نماز 43
نماز کے بعد دعائیں 58
ان بعض غلطیوں کی نشاندہی  جو بعض نمازی اپنی نمازوں میں کرتے ہیں 62
فرض نمازوں کے بعد(دعا کے لیے) ہاتھ اٹھانے کا حکم 67
جب آدمی اپنے اہل وعیال کو نماز کا حکم دے اور وہ نماز نہ پڑھیں 69
بے نمازی کے روزے کا حکم 76
بیمار کیسے نماز پڑھے 80
مانعین زکوۃ کا حکم 83
قبروں سے برکت حاصل کرنے قبروں کا طواف کرنے اور غیر اللہ کی قسمیں کھانے کا حکم 87
قبروں پر کتابت کا حکم 92
جلسہ میلادالنبی کا حکم 94
شعبدہ بازوں کے پاس جانے کا حکم 98
پابند شروع لوگوں کی ہنسی اڑانے کا حکم 101
غیر مسلموں سے سلام کرنے کا حکم 104
کافروں کو عید کریسمس اور سال نو کی مبارک باد دینے کا حکم 107
غیر اللہ کی قسم کھانے کا حکم 112
ذبح الغیر اللہ شرک ہے 116
شرعی اور غیر شرعی جھاڑ پھونک 121
تجہیز میت اور نماز جنازہ 125
میت کے قرابتداروں کو بوسہ لینے کا حکم 130
قبروں پر چلنے کا حکم 130
تعزیت کے لیے سفر کرنے کاحکم 131
تعزیت کی جگہ اور اس کا وقت 132
بذریعہ اخیار تعزیت کا حکم 133
مشت زنی کا حکم 133
تصویر کا حکم 136
شرعی پردہ 141
تالی مارنے اور سٹی بجانے کا حکم 143
ٹخنوں کے نیچے کپڑے لٹکانے کا حکم 143
بازار میں عورتوں کے جانے کاحکم 149
سگریٹ نوشی اور اس کی خرید فروخت کا حکم 150
شرط بازی کا حکم 154
داڑھی مونڈانے اور کتروانے کا حکم 156
لعن طعن کرنے کاحکم 162
توبہ 165
خاتمہ 170

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like