تاریخ اہل حدیث جلد6(بہاؤالدین )

تاریخ اہل حدیث جلد6(بہاؤالدین )

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 732

 

’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے  اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز  مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
 

عناوین صفحہ نمبر
اشتہار مسائل عشرہ 8
ضمیمہ اشتہار مسائل عشرہ 9
نمبر اول  تمتہ اخبار سفیر ہند امر تسر 13 اپریل 1878ء 13
کان پوری فاضل سے خطاب 13
علماء لکھنؤ و بنارس سے خطاب 14
بنارسی جواب کا خلاصہ آٹھ مضامین ہیں 17
ابطال مضمون اول 18
ابطال مضمون دوم 19
ابطال مضمون سوم 20
ابطال مضمون چہارم 20
نمبر دوم نمبر اول  تمتہ اخبار سفیر ہند امر تسر 20 اپریل 1878ء 25
نمبر سوم نمبر اول  تمتہ اخبار سفیر ہند امر تسر 1878ء 36
نمبر چہارم نمبر اول  تمتہ اخبار سفیر ہند امر تسر 1878ء 55
ابطال مضمون چہارم بوجہ دوم 61
وجہ ابطال مضمون چہارم بوجہ سوم 65
ابطال مضمون پنجم 66
ابطال مضمون ششم 67
ابطال مضمون ہفتم 67
ابطال مضمون ہشتم 68
التوقیع علی التردیع ( توقیع جس میں تردیع کا جواب ہے) 144
محمد شاہ سے خطاب 145
صفت و سیرت دروغ گوئی جناب مخاطب 145
اثبات کذب اول و دوم 152
اثبات کذب سوم 173
اثبات کذب چہارم 180
اثبات کذب پنجم 181
نمبر دہم اشاعۃ السنہ 188
ضمیمہ اشاعۃ السنۃ النبویہ 197
نمبر اول و دوم اشاعۃ السنہ 208
ادلہ کاملہ کا مولف کون ہے؟ 209
اہل حدیث پر تجویز متعہ کی تہمت کا جواب 218
ابن قیم اور تطبیق قرآن و حدیث میں 221
امام شافعی  کے الزامات کی کتب حنفیہ سے تائید 244
امام ابو حنیفہ  کی مخالفت احادیث سے برات 245
النصح و الاعذار الی بعض الاخیار 261
مبحث کا نشنس 359
اثبات نبوت 422
اعتراضات و معارضات معتزلہ اور ان کے جوابات 432
مصباح الادلہ لدفع  الا دلۃ الاذلۃ 502
حدیث عبادہ بن صامت 527
جواب التماس و ازالۃ الوسواس 642
وسوسہ اول تا وسوسہ یازدہم اور اس کا ازالہ 646 تا 668
خلاصۃ الانظار فی تکذیب الاظہار 672
قطعات تاریخ 679
متفرقات 680
شکریہ و شکایت 692
امام غزالی 701
نیچریہ کی اسلام سے مخالفت 718
احکام مذہبی میں دست اندازی 729
کتابیات 731

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like