تاریخ اہل حدیث جلد5(بہاؤالدین )

تاریخ اہل حدیث جلد5(بہاؤالدین )

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 700

 

’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے  اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز  مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عنوان 7
سخن ہائے گفتنی 12
عرض مولف 12
شیخ عبداللہ الہ آبادی 14
اعتصام السنہ فی قامع البدعۃ 17
باب اول اتباع سنت کی ضرورت 18
باب ثانی تقلید کی مذمت اور رد بدعت 56
اللباب فی صلوۃ الاحباب 92
الباب الاول  فی حکم رفع الیدین 93
الباب الثانی فی حکم وضع الیدین علی الحیازیم فی الصلوۃ 104
الباب الثالث فی حکم التعوذ جھرا او سرا 110
الباب الرابع فی حکم البسملۃ مع الفاتحہ 113
الباب الخامس فی قرات الفاتحۃ خلف الامام 114
الباب السادس فی حکم التامین 120
الباب السابع فی حکم البسملۃ مع السورۃ 123
الباب الثامن فی حکم جلسۃ الاستراحۃ 125
الباب التاسع فی حکم قنوت الفجر 126
الباب العاشر فی حکم التورک فی الجلسۃ الاخیرۃ 128
ایصال طرق المصلین الی طریق رسول رب العالمین 129
کسوٹی 141
منح الباری فی ترجیح صحیح البخاری 147
فروعات میں لفظ حق و باطل کا استعمال 155
ہدایہ کی بنا غالبا عقلی دلائل اور ضعیف احادیث پر ہے 160
بخاری و مسلم کی ترجیح و تقدیم 163
احادیث صحیحین کا قطعی ہونا 168
اہانت حدیث کفر ہے 194
صاحب ہدایہ مجتہد نہ تھا 197
کیا امام بخاری شافعی المسلک تھے 214
التماس برائے آئندہ 221
تبیان  لرد البرہان 22
ابطال دعوی حصر مذاہب با جماع مرکب 229
ابطال دعوی حصر نجات مذاہب اربعہ میں 230
شاہ ولی اللہ کے نزدیک تعیین کو سجق عامی مرجح کہنا کذب ہے 232
حکم تلفیق 240
حکم رجوع بعد العمل 242
جواز تقلید مفضول 257
عامی کا کوئی مذہب نہیں 261
تجزی اجتہاد اور جواز استدلال بالحدیث بحق غیر مجتہد مطلق 282
اثبات اجتہاد اصحاب صحاح ستہ کا 291
شعرانی کا قول کہ امام ابو حنیفہ کو بہت حدیثیں نہیں پہنچیں 295
خاتمۃ الرسالہ 297
ضمیمہ نمبر اول اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 4 اگست 1877ء 299
ضمیمہ نمبر 2 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 19مئی 1877ء 302
ضمیمہ نمبر3 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 310
ضمیمہ نمبر4اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 330
ضمیمہ نمبر5 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 340
ضمیمہ نمبر6 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 351
ضمیمہ نمبر7 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 357
ضمیمہ نمبر8 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 366
ضمیمہ نمبر9اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 377
ضمیمہ نمبر10 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 383
ضمیمہ نمبر11 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 388
ضمیمہ نمبر12 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 393
ضمیمہ نمبر13 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 401
ضمیمہ نمبر14 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 405
ضمیمہ نمبر15 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 415
ضمیمہ نمبر16 اخبار سفیر ہندوستان امر تسر 1877ء 419
متفرقات 568
مولوی حبیب اللہ کو نصیحت 583
حل عبارت فتوحات 594
ادلہ کاملہ 597
اظہار الادلہ 620
نوٹ نمبر 1 648
نوٹ نمبر 2 658
نوٹ نمبر 3 660
نوٹ نمبر 4 664
نوٹ نمبر 5 675
منح الباری سے نوٹ 678
اعلان دافع ہذیان 683
کتابیات 693

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like