تاریخ ابن خلدون جلد 5

تاریخ ابن خلدون جلد 5

 

مصنف : علامہ عبد الرحمن ابن خلدون

 

صفحات: 519

 

افریقہ کے نامور گورنر اور یورپ کے فاتح موسیٰ بن نصیر کے جواں سال لیفٹیننٹ نے صرف سات ہزار مجاہدوں کے ساتھ بحیرہ روم پار کر کے اندلس کی تسخیر کے بعد صدیوں پرانی تاریخ کا رخ ہی بدل ڈالا۔ کائنات کے پر اسرار شہسواروں کے قدم ابھی پوری طرح اندلس میں جمنے بھی نہ پائےتھے کہ جہانبانوں کی ایک ٹولی نے جزیرہ صقلیہ سسلی کی طرف لگام اٹھائی ان کی دوسری لہر اندلس کو فرانس سے کاٹنے والے کوہستان پیری نیز کو پھلانگتی ناریون کو پامال کرتی فرانس اور جرمنی کی سرحد پر دریائے طورس کے کنارے سے جاٹکرائی۔ ’تاریخ ابن خلدون‘ کے زیر نظر حصہ میں تاریخ کے ان جواں بختوں کی فتوحات کا تفصیلی اور دلچسپ تذکرہ موجود ہے۔علامہ ابن خلدون نے امیر عبدالرحمان الداخل سے لے کر آخری دور زوال تک گلستان اندلس کی کہانی، اور اس کے بعد ایک بے مثال تمدن کی ابتدا و انتہا، مشرقی خلافت کے اندر فرقوں کی پیداوار، ترکوں کی یلغار اور فاطمیوں کے عروج و زوال کی عبرتناک داستان اپنے مخصوص انداز میں بیان کی ہے۔ حکیم احمد حسین الہ آبادی کے بامحاورہ اور بے ساختہ ترجمہ نے کتاب کی شان کو بڑھا دیاہے۔

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
27.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like