تاریخ حدیث و محدثین ( جدید ایڈیشن )

تاریخ حدیث و محدثین ( جدید ایڈیشن )

 

مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

 

صفحات: 627

 

حدیث شریعتِ اسلامیہ کا دوسرا اور آخری الہامی ذخیرہ وماخذ ہے جسے قرآن کریم کی طرح بذریعہ وحی زبان رسالت نے پیش کیا ہے ۔ یہ اس ہستی کا عطا کردہ خزانہ ہے جس کا ہر قول وعمل ،لغرش وخطاء سے پاک اور محفوظ ہے اسی لیے اس منصب عالی کے نتائج بھی ہر خطا سےمحفوظ ہیں ۔جب کہ دوسرے مناصب کی شخصیت کو یہ مقام حاصل نہیں۔یہ وہ دین ہے جس کے بغیر قرآن وفہمی ناممکن اور فقہی استدلال فضول نظرآتے ہیں۔اس میں کسی کی پیونکاری کی ضرورت نہیں۔ یہ اس شخصیت کے کلمات ہیں جنہیں مان کر ابو بکروعمر ،عثمان وعلی یا ایک عام شخص صحابی رسول بنا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں کا رتبہ پایا ۔ جس نے اسے نہ مانا وہ ابو لہب اور ابو جہل ٹھہرا۔ یہ وہ منزل من اللہ وحی ہے حسے نظر انداز کر کے کوئی شخص اپنے ایمان کو نہیں بچا سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر رسول کی بعثت کا مقصد صرف اس کی اطاعت قراردیا ہے ۔جو بندہ بھی نبی اکرم ﷺ کی اطاعت کرے گا تو اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جو انسان آپ کی مخالفت کرے گا ،اس نے اللہ تعالی کے حکم سے روگردانی کی ۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کی تاکید کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا(الحشر:7) اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ِعالی شان کی بدولت صحابہ کرام ،تابعین عظام اور ائمہ دین رسول اللہ ﷺ کے ہر حکم کو قرآنی حکم سمجھا کرتے تھے اور قرآن وحدیث دونوں کی اطاعت کویکساں اہمیت وحیثیت دیا کرتے تھے ،کیونکہ دونوں کا منبع ومرکز وحی الٰہی ہے ۔عمل بالحدیث کی تاکید اورتلقین کے باوجود کچھ گمراہ لوگوں نےعہد صحابہ ہی میں احادیث نبویہ سےمتعلق اپنےشکوک وشبہات کااظہارکرناشروع کردیا تھا ،جن کوپروان چڑہانےمیں خوارج ، رافضہ،جہمیہ،معتزلہ، اہل الرائے اور اس دور کے دیگر فرق ضالہ نےبھر پور کردار ادا کیا۔ حدیث نبویﷺ میں مہارت حاصل کرنےکے لیے اصول حدیث میں دسترس اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ محدثین اور اصول حدیث کی مہارت رکھنےوالوں نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’تاریخ حدیث ومحدثین‘‘ مصرکے عالم دین استاذ محمد ابو زھو کی عربی کتاب ’’ الحدیث والمحدثون‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔فاضل مصنف نے ا س کتاب میں حدیث پر قیمتی مباحث ،مقام حدیث، حدیث بحیثیت تفسیر قرآن ، تاریخ تدوین حدیث ، منکرین سنت کےشبہات کا ازالہ اور محدثین کرام کی خدمات کا جلیلہ کا جامع انداز میں تذکرہ کیاہے۔فاضل مصنف نے حدیث نبوی ﷺ کی تائید وحمایت کاحق ادا کردیا ہے۔ آپ نے تاریخی ادوار کےاعتبار سے تدوین حدیث کی جو مفصل تاریخ بیان کی ہے اس سے مستشرقین کے تمام شکوک وشبہات کا ازالہ ہوجاتاہے۔اس کتاب کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر محترم جناب پروفیسر غلام احمد حریری ﷫ (مترجم کتب کثیرہ )نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ زیر تبصرہ ایڈیشن اس کتاب کا جدید ایڈیشن ہے اس لیے اسے بھی سائٹ پر پبلش کردیاگیا ہے۔اللہ تعالیٰ خدمت حدیث کےسلسلے میں مصنف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدمہ اتعارف 11
مقدمہ 18
سنت کالغو ی مفہوم 18
سنت کا اصلاحی مفہوم 19
سنت وحی پر مبنی ہے 21
وحی اور اقسام وحی 22
وحی متلو 25
وحی غیر متلو 26
حدیث قدسی 28
سنت کی شرعی حیثیت 32
حدیث کاوجوب اتباع 32
منکرین حجیت حدیث کی تردید 34
اخبار آحاد کےمنکرین پر تفدوجرح 39
ثفہ راوی سے منقول خبرواحد واجب العمل ہے 40
بعض احادیث پر ترک عمل کے وجوہ 43
جب ایک مسلم کسی حدیث کو اپنے مسلک کے خلاف پائے تووہ کیا کرے 49
ترک تقلید سے متعلق ائمہ اربعہ کے اقوال 50
اتباع حدیث وترک اقوال ائمہ 54
حدیث تفسیر قرآن ہے 58
حدیث کی اقسام اربعہ 58
آیا حدیث مستقل ماخذ تشریع ہے 61
بیان بطریق الحاق 62
بیان بطریق قیاس 64
بیان بطریق استنباط 65
حدیث نبوی مختلف اورا وار میں 70
حفاظت حدیث میں صحابہ کاکردار 70
سرور کائنا ت کی علمی مجالس 76
اخذ حدیث کے سلسلہ میں صحابہ کاطرز وانداز 79
اشاعت حدیث میں خواتین کاحصہ 81
حدیث کی اشاعت میں قبائلی وفود 83
مدینہ پہنچنے والے قبائلی وفود 85
اشاعت حدیث میں حجتہ الوداع کے اثرات 91
دوسرا دور 92
حدیث نبوی خلافت راشہ میں 92
خلاف راشدہ کے سیاسی حالات 92
روایت حدیث میں صحابہ کا طرزومنہاج 94
صحابہ کو تقلیل روایت کاحکم 96
روایت حدیث میں حزم واحتیاط 99
عسیر الفہم احادیث روایت کرنے کی ممانعت 103
صحابہ کے طرز روایت پر اعتراض  او راس کاجواب 106
اس بات کی تردید کہ صحابہ خبر واحد پر اعتماد نہیں کرتے تھے 112
تیسرا دور 112
حدیث خلافت راشدہ کے بعد 115
تا اختتام پہلی صدی ہجری 115
اسلامی فرقوں کا ظہور وشیوع 115
خوارج شیعہ وجمہور 117
خوارج کے عام نظریات 119
فقہ خوارج 123
خوارج اوروضع حدیث 124
شیعہ او ران کے افکار ومعتقدات 125
حدیث نبوی پر تشیع کے اثرات 129
شیعہ کی دروع بانی 131
حضرت علی کی جانب سے شیعی اکاذیب 133
شیعہ کی ملمتع سازی 137
حدیث کی جمع وتدوین میں صحابہ 140
تابعین کی مساعی جمیلہ 140
اسلامی فتوحات کی وسعت 143
بلاومختلفہ میں دار الحدیث 144
دار الحدیث مکہ مکرمہ 145
دار الحدیث کوفہ 146
دار الحدیث بصرہ 147
دار الحدیث شام 148
دار الحدیث مصر 150
طلب حدیث میں علماء کے سفر 152
طلب حدیث کے لیے سفر کی ضرورت 153
حدیث کی چھان میں پر رحلت کے اثرات 153
روایت حدیث کی اشاعت پر رحلت کااثرات 159
حدیث میں دروغ گوئی کاآغاز 160
کتابت حدیث 167
رسول کریم اور اشاعت کتابت 169
کیا قرآن کی طرح حدیث کی کتابت 170
منع وجواز کتابت کی احاددیث 172
عہد رسالت کے بعد کتابت حدیث 174
اولین خلیفہ جس نے تدوین سنت کا آغاز 177
مشاہیر صحابہ کا تعارف 180
صحابی کون ہے 180
صحابی کی پہچان 181
عدالت صحابہ ؓ پر اجماع 182
صحابہ کی تعداد 183
حضرت ابو ہریرہ 184
حضرت ابو سعید خدری ؓ 187
حضرت انس بن مالک ؓ 189
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ 190
حضرت عبداللہ بن عباسؓ 191
حضرت عبداللہ بن عمر بن العاص ؓ 196
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ 198
روایت حدیث میں صحابہ میں فرق مراتب 201
کثیرارویتہ  صحابہ ؓ 203
عدالت صحابہ میں واردشدہ اعتراضات 205
انسائیکلوپیڈیا آف اسلام اور حضرت ابو ہریرہ 221
اتہامات کی حقیقت 222
محدیث حاکم وابوہریرہ 230
اکابرتابعین کاتعارف 234
تابعی کی تعریف 234
ابن شہاب زہری  236
عکرمہ مولی ابن عباسؓ 237
حضرت عمربن عبدالعزیز 242
کعب الاحبار 244
وہب بن منبہ 248
اسرائیلیات 251
سعید بن المستیب 261
عروہ بن زبیر 262
نافع مولی ابن عمر 263
ابراہیم نخعی 267
علقمہ 268
پہلی صدی ہجری میں کتابت حدیث پر اعتراضات اور ان کی تردید 270
 روایت بالمعنی پر اعتراض 270
سید رشید رضا کاموقف 296
ابوہریرہ کی روایات پر اعتراض 301
صحیفہ علی وکتاب عمروبن حزم 302
چوتھادور 324
حدیث دوسری صدی ہجری میں اس عصرحاضر میں تدوین حدیث اور مشہور کتب مولئفہ 324
موطاامام مالک 327
احادیث موطا کا درجہ 328
احادیث موطا کی تعداد 330
شروع موطا 333
موطا کی اہمیت 335
امام مالک محدیث نہ تھے 236
اس بات کی تردید کہ موطا حدیث کی کتاب نہیں 237
اس عصر میں وضع حدیث کاآغاز 245
وضاعین سے علماء کامقابلہ 252
دوسری صدی ہجری میں حجیت 361
سنت میں نزاع 361
امام شافعی اور منکر حدیث کامناظرہ 362
حجیت خبرواحد پر امام شافعی کا استدالال 370
خبر واحد کے قبول کرنے میں احتیاط 373
قبولیت خبر واحد کے شرائط 374
امام ابو حنیفہ کی حدیث دائی 377
دوسری صدی ہجری کے محدثین  کاتعارف 382
امام مالک 382
یحییٰ بن سعید القطان 387
وکیع بن الجراح 388
سفیان ثوری 389
شعیہ بن الحجاج 392
اوزاعی 395
امام شافعی 398

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like