تیسیر مصطلح الحدیث اردو

تیسیر مصطلح الحدیث اردو

 

مصنف : ڈاکٹر محمود الطحان

 

صفحات: 216

 

علم کی دوقسمیں ہوتی ہیں پہلا یہ کہ وہ علم استدلالی واستنباطی ہو دوسرا یہ کہ وہ علم خبرکے ذریعے حاصل کیا جائے۔خبری علم میں اذعان ویقین کی صرف یہ صورت ہےکہ خبردرست اور صدق پرمبنی ہو۔ محدثین نے اسی مقصد کو حاصل کرنےکےلیے خبر کی صداقت کے کڑےاصول وضع کیے ہیں۔ چنانچہ ایسے ہی علم کو محدثین کی اصطلاح میں اصول حدیث کےنام سےیاد کیاجاتا ہے۔ علم اصول حدیث وہ علم ہے جو محدثین نے صرف اس لئے وضع کیاتھا تاکہ احادیث رسولﷺ میں تحقیق کرسکیں۔ علما نے اس علم پرسینکڑوں کتابیں لکھی ہیں جوکہ اپنی الگ الگ خصوصیات کی حامل ہیں۔ تاہم مشکل اور ادق فنی اصطلاحات کی وجہ سے ایک عام قاری کےلیے ان کتابوں سے استفادہ کرنا جوئے شیرلانے کے مترادف تھا۔ چنانچہ ڈاکٹر محمود الطحان نے اس کار عظیم کا بیڑا اٹھایا اور اس علم میں ایک آسان ترین کتاب آپ کے ہاتھوںمیں تھمادی۔ یہ کتاب نہ صرف آسان ہے بلکہ جامع بھی ہے اور اپنی جامعیت کے باوجود زیادہ طویل اورمختصربھی نہیں ۔ اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست 4
پیش لفظ 9
مقدمہ 13
علم مصطلح سےمتعلق مشہور تصانیف 15
بنیادی اصطلاحات 19
پہلا باب خبر کے متعلق 22
پہلی فصل ہم تک پہنچنے کے اعتبار سے خبر کی تقسیم 23
دوسری فصل خبر مقبول 36
تیسری فصل خبر مردود 62
چوتھی فصل مقبول اور مردود کے مابین مشترک خبر 119
دوسرا باب راوی پر جرح وتعدیل اور اس کی صفات کا بیان 136
تیسرا باب روایت ، اس کے آداب اور ضبط کی کیفیت 147
پہلی فصل ضبط روایت کی کیفیت اور حاصل کرنے اور سننے کا طریقہ کار 147
دوسری فصل روایت کے آداب 166
چوتھا باب اسناد اور اس کے متعلقات 170
پہلی فصل لطائف اسناد 170
دوسری فصل راویوں کی پہچان 184
مبہمات کی پہچان 197
القاب کی پہچان 204
ثقہ اور ضعیف راویوں کی پہچان 213
راویوں کے وطنوں اور شہروں کی پہچان 214

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like