تحریک ختم نبوت جلد 69
تحریک ختم نبوت جلد 69
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 305
پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں پاک وہند کےمعروف علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر بہاؤ الدین صاحب شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین حفظہ اللہ کی وہ شاہکار تصنیف ہے جوختم نبوت کےسلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک ردّ قادیانیت کے سلسلے میں اہل حدیث اہل علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم الشان تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں تو باقاعدہ مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار میں ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی جلدیں اولاً انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے اس قدر وسیع اور عظیم کام ایک ادارے ،جماعت یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس میں مواد کا حصول وتلاش ،ایڈیٹنگ وترتیب کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت پر اٹھنے والے سارے مالی اخراجات کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر کی اس عظیم کاوش کو قبول فرما کر ان کے میزانِ حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں ایمان وسلامتی والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے جیسے تیار ہوتی رہیں کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب تک اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ پبلش ہوچکی ہیں افادۂ عام کےلیے اب اس کی اس کی مزید جلدوں کو بھی پبلش کیا جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
فاتحۃ الکتاب | 9 |
اخبار اہل حدیث امرتسر1945ءسے | 11 |
مصلح موعود کون ہے | 11 |
عقائد مرزائیہ | 12 |
مرزا کے گول مول الہامات | 14 |
خلیفہ قادیان کی بلند پروازی | 15 |
آخری فیصلہ کااثر قادیانی جماعت پر | 18 |
مولانا محمد حسین مرحوم بٹالوی اورمرزاقادیانی | 20 |
قادیانی مسیح موعود اورمصلح موعود۔1 | 22 |
قادیانی مسیح موعود اورمصلح موعود۔2 | 23 |
کیا اب بھی مسلمان پوچھیں گے قادیانی مسلمان ہیں؟ | 25 |
قادیانی مسیح موعود اورمصلح موعود۔3 | 29 |
مرزائی اوربہائی | 31 |
مرزاکی تکذیب کی آواز:قادیان سے | 34 |
قادیان سے چورن کا اشتہار | 35 |
قادیانی تحریک کی بنا | 36 |
قادیانی مصلح موعود کی تکذیب | 38 |
بہائی دعوی | 40 |
مستر چرچل اورمرزا محمود:خاتمہ جنگ کے متعلق | 43 |
خلیفہ قادیانی کی دعا متعلق جنگ عظیم | 45 |
گورنمنٹ برطانیہ کو جنگ مصائب کیوں پیش آئے | 47 |
خاتمہ جنگ سے متعلق خلیفہ قادیان کی پیش گوئی | 49 |
باپ بیٹا دونوں ابراہیم | 52 |
مرزا محمود کے ابراہیمی دعوی پر پیغام کا اظہار غضب | 54 |
قادیان میں طاعون | 56 |
قادیانی کی شان میں ایک عرب کا قصیدہ | 57 |
مرزا صاحب کی صداقت کانشان | 58 |
ماانا علیہ واصحابی:کون مراد ہیں | 60 |
یورپ کی جنگ میں قادیانی کی تکذیب | 62 |
انگلستان میں تبدیل وزارت اورمرزا محمود کی کرامت | 65 |
بہاءاللہ موعود کل ہے؟۔1 | 66 |
ناجی فرقہ کون ہے | 69 |
شیخ بہاءاللہ موعود کل ہے؟2 | 71 |
خلیفہ قادیان ،مسٹر ماریسن اورمحمد علی لاہوری | 73 |
محمد علی لاہوری اورخلیفہ قادیان کا مباحثہ | 79 |
قادیانی خلیفہ کی کرامت بلکہ معجزہ | 80 |
قادیان میں الہام بافی | 81 |
ناجی فرقہ کون ہے | 82 |
جاپان کی شکست قادیان کی شکست کے ہم معنی ہے | 84 |
جاپانی شکست قادیانی تکذیب کی صریح دلیل ہے | 87 |
مولوی اللہ دتہ جالندھری کے خط کاجواب | 88 |
جماعت احمدیہ کو انعامی چیلنج | 89 |
کسر صلیب اورمسیح موعود | 90 |
جھوٹ کی تائید بھی جھوٹ ہے | 92 |
عبداللہ الہ دین سکندر آبادی کے نام کھلا خط | 94 |
قادیان میں الہام بافی | 95 |
قادیان کی ملہمیت اور مسیحیت کا ثبوت | 97 |
مرزا قادیانی اورسوامی دیانندسرستی | 100 |
مرزا کی تردید پرقادیان سے آواز | 103 |
قادیانی تفسیر نویسی | 104 |
جاپان پر مشنریوں کا حملہ:مرزا کے دعوی کاابطال | 106 |
مرزاقادیانی اوراس کی براہین احمدیہ | 109 |
قادیانی تفسیر نویسی کا ڈھونگ | 111 |
ہفت روزہ اخبار اہل حدیث امرتسر 1946ءسے | 113 |
مرزاقادیانی اوریاجوج ماجوج باطانی | 113 |
مرزاقادیانی اورمولوی سعداللہ لدھیانوی | 114 |
سیٹھ عبداللہ الہ دین کی دعوت منظور | 116 |
بندہ نے سالانہ جلسہ قادیان پرکیادیکھا | 118 |
مرزا کے خلاف آواز ،قادیان سے | 121 |
عبداللہ الہ دین سکندرآبادی کوجواب الجواب | 123 |
قادیانی مسیح کے آنے سے کیا فائدہ ہوا؟ | 126 |
مرزاقادیانی اپنے مسن میں قطعا ناکام رہے | 128 |
مباحثہ شملہ کے متعلق قادیانی غلط بیانی | 129 |
سواداعظم اورمرزااعظم | 130 |
مسلم لیگ اورقادیانی جماعت | 132 |
قادیانی انعاموں کی حقیقت | 134 |
مرزاقادیانی اورمولوی داؤد غزنوی | 136 |
قادیانی اورکذب بیانی | 136 |
قادیان مسیح موعود اور مصلح موعود | 138 |
اقوال مرزاکا حافظ کون ہے؟ | 139 |
قادیان سے چند سوال علماء کی خدمت میں۔1 | 141 |
کھسیانی بلی کھمبانوچے | 142 |
قادیان سے چند سوال علماء کی خدمت میں۔2 | 145 |
قادیان سے چند سوال علماء کی خدمت میں۔3 | 148 |
قادیانی مسیح موعود کی تکذیب پر قادیان سے آواز | 151 |
ثناءاللہ کی وجہ سے تین نشان کذب مرزاپر | 152 |
سمندر میں خوفناک طوفان:قادیان خبردار | 153 |
لمبی عمرپانے والاکون | 154 |
قادیانی مسیح اوراس کا صاحبزادہ خلیفہ قادیان | 155 |
امن کا شہزادہ آیااوردنیا کوبے امنی میں چھوڑگیا | 158 |
مرزا کا آخری فیصلہ مباہلہ نہیں تھا | 159 |
نزول مسیح کی حدیث اورقادیانی دست تصرف | 161 |
قادیانیوں کی دوربینی | 162 |
قادیانی مسیح کاذکر قرآن مجید میں | 165 |
ہندؤوں کے متعلق مرزا صاحب کی پیش گوئی | 168 |
خلیفہ قادیان کے خواب | 171 |
قادیان میں ایک نبوت کی بنیاد | 174 |
قادیانی غلط بیانی | 175 |
قادیانی مسیح سچایا خلیفہ قادیان سچا | 178 |
آریہ اورمرزائیہ | 178 |
قادیانی مسیح کے برخلاف قادیان سے آواز | 179 |
مباحثہ منظورہے | 182 |
اخلاق مرزا | 183 |
وید،مرزا،اورآریہ | 184 |
براہین احمدیہ کی ابتدااورانتہا بحکم خداہے؟ | 186 |
مرزا صاحب کاایک مکتوب | 188 |
خلیفہ قادیان اورنیکی کا معیار | 189 |
افریقہ میں اشاعت احمدیت | 191 |
قادیانی علم کلام | 192 |
قادیانی لاہوری اورامر تسر التثلیث حق | 194 |
قادیانی علماء سے ایک سوال | 196 |
مرزصاحب اورفلسفہ | 197 |
ابوالکلام اورمرزا | 199 |
قادیان میں اونٹوں کی مانگ | 199 |
قادیانی اورآتھم کا مناظرہ1893ء | 201 |
معیار صداقت اورمامورین | 205 |
قادیانی مسیح کاعمل | 207 |
مکالمہ احمدیہ | 209 |
مکالمہ احمدیہ بابت مباحثہ باہمی | 211 |
مسلمان ترقی کیوں کرکرسکتے ہیں | 213 |
احمدی مبلغ یاجوج ماجوج کی حمایت میں | 214 |
اللہ تعالی کے نشانات مرزاکے متعلق | 215 |
قادیانی حدیث دانی۔2 | 217 |
قادیانی حدیث دانی۔3 | 220 |
خلیفہ قادیان کا خواب غلط ہوا | 226 |
قادیان اورلاہوری میں حلفیہ فیصلہ | 228 |
آخر وہی ہواجوہم نےلکھاتھا | 230 |
جلسہ سالانہ میں خلیفہ قادیان کی تقریر | 231 |
خلیفہ قادیان کی جلسہ میں آمد | 233 |
قادیانی اورلاہوری جماعتوں میں محالفہ | 236 |
قادیانی اور لاہوریوں میں مباحثہ اورمباہلہ | 243 |
کیا یہ مطالبہ حلف ہے یاپانی بلونا | 250 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔1 | 251 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔2 | 253 |
خلیفہ قادیان سے ایک سوال | 256 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔3 | 256 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔4 | 260 |
مرزاقادیانی اورمولوی محمدعلی لاہوری | 263 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔5 | 264 |
بہائی اورمرزائی۔1 | 267 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔6 | 270 |
بہائی اورمرزائی۔2 | 274 |
قادیانی مجدد کے دلائل صدق یا کذب | 276 |
ولایتی مرزائی کا چیلنج منظور | 278 |
بہائی اورمرزائی۔3 | 279 |
مرزاصاحب کا ارشاددعا کے متعلق | 281 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔7 | 283 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔8 | 286 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔9 | 288 |
قادیانی حلف کی ابتداءاورانتہاء۔10 | 290 |
عیسائی اورمرزائی مناظرہ | 292 |
امیر جماعت احمدی لاہوری متوجہ ہوں | 293 |
علماء ربانی اورمرزا صاحب قادیانی | 294 |
مذہب کی اشاعت | 296 |
پیغام صلح کوجواب | 297 |