تحریک ختم نبوت جلد 61

تحریک ختم نبوت جلد 61

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 305

 

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فاتحۃ الکتاب 8
جماعت احمدیہ سے استفسار 9
آخری فیصلہ اور تثلیث 10
حدیث ابراہیمی پر اعتراض 12
لاہور میں مناظرہ مرزائیہ 16
آخری فیصلہ کا جواب 23
مرزا صاحب کی عمر 25
خلیفہ قادیان کی ایک نئی چال 26
جلسہ قادیان میں حاضرین کی تعداد 33
امیر المومنین سید احمد رائے بریلوی 36
قادیانی غوثیت اور قطبیت پر خلیفہ قادیان سے سوال 38
مومنین پرمرزا صاحب کاحملہ 39
زلزلہ بہار سے قادیانی قلعہ گرپڑا 45
کلام ربانی اورمرزا قادیانی 50
قادیانی اوررادھا سوامی 52
ضروری باتیں 54
حدیث ابراہیمی پر مکرر جرح 55
آہ!نادرشاہ کہاں گیا؟ 57
زلزلہ بہار کا اثرقادیان میں 61
زلزلہ درقادیان 64
احمدیوں کےساتھ ایک فیصلہ کن مناظرہ 74
مرزا آنجہانی اورشاہ نادرخان خلد آشیانی 76
کھلی چھٹی بنام مرزا محمود احمد قادیانی 82
مرزائی الہام۔قادیانی خرادپر 84
کھلا خط بنام مرزا محمود احمد قادیانی 90
دجال کون ہے؟ 91
خلیفہ قادیانی پر الزام اوران کی طرف سے جواب 95
مولوی دوست محمد احمدی لاہوری 98
فرقہ احمدیہ وائسرائے کے حضورمیں 100
قادیانی کی تحریر فیصلہ کن ہے یامیری حلف 102
قادیانی کذب بیانی 108
اڈیٹر الفضل کے استفسار کا جواب 109
کیا مرزا صاحب نبی تھے؟ 111
سرسید احمد خان اورمرزا قادیان 115
انی مہین من اراداہانتک 116
مرزا قادیانی فیل 118
حلف موکد بعذاب کا تقاضا 120
مرزا صاحب کی قسمیں 122
مراقی نبی:نبوت قادیان کی حقیقت 124
مرزا نمبر کیوں شائع ہوا 126
زلزلہ بہارموعود قادیانی نہیں 128
محمدی بیگم کا آسمانی نکاح صحیح ہے اور اعتراض غلط 131
حدیث رسول ربانی :مرزا قادیانی 133
کذبات مرزا 137
تفسیر نویسی کا چیلنج منظوراور خلیفہ قادیانی مفرور 140
ہفوات مرزا 142
نئے نبی کی تفسیر 145
مرزا صاحب کا یادگاری جلسہ 147
گرو جنہاندے ٹپنے چیلے جان شڑپ 148
مرزائی چال 148
مرزا غلام احمد قادیانی کا جوڑتوڑ 151
سردار کھڑک سنگھ اورمیاں محمود 155
مالیخولیائی نبوت 154
مرزا کے اضغاث احلام ازازالہ اوہام 159
دربارہ آتھم ،مرزا کے اقوال فی الالہام پر تبصرہ۔1 164
فیصلہ کن بات 167
مرزا صاحب پر بدگمانی کی ضرورت 169
مولوی اللہ دتا جالندھری کی غلط بیانی 172
بے حیاکون؟ 176
مولوی محمد علی لاہوری جواب دیں 181
اعلان ابراہیمی یعنی مولانا سیالکوٹی کی چھٹی 182
قادیان میں تفسیر نویسی کا بحران 185
حدیث ابراہیمی پراعتراض کرنے والا 188
دھاریوال میں پرانے اورنئے مسیحیوں میں مناظرہ 190
جواب حق بجواب پیغام حق 192
آخری فیصلہ جملہ خبریہ ہے 196
دربارآتھم ،مرزا کی اقوال فی الالہام پر تبصرہ۔2 197
شیطان اور مرزا قادیان۔قابل توجہ اہل ایمان 200
مرزا قادیانی اورپیش گوئیوں کی کیفیت 202
حضرت ابراہیم علیہ السلام 206
مرزا صاحب پربدگمانی کی ضرورت 209
آخری فیصلہ اورجملات خبریہ 214
دھاریوال میں مرزائی ،عیسائی مباحثہ 216
دانیال اورمرزا قادیان 218
شیطان ملعون اورمرزا قادیانی مدفون 221
مناظرہ سے فرار 226
منکوحہ آسمانی،اوراس کے والد کی موت 226
کشمیر میں اسمبلی اورمخالفین مرزائیت کی نوٹس 230
میں کذب مرزا پر حلف اٹھانے کو تیار ہوں 232
حرام علی قریۃ،پر ایک سوال 235
شیطان اورقادیان 236
بہاءاللہ ایرانی کا دعوی ان کے الفاظ میں 240
گاندھی اور قادیانی 244
مرزا قادیانی کی یہود سے مشابہت 245
گورنمنٹ نے خلیفہ قادیان کی سخت ہتک کی ہے 249
ختم نبوت کا صحیح مفہوم کیاہے؟ 253
خاتم النبیین 255
نبوت مرزا پر مالیخولیا کا اثر 258
خلیفہ محمود قادیانی تخت خلافت سے معزول کیاگیا 263
قادیانی دوورقہ 264
میدان مناظرہ میں حق کی فتح 265
مرزائیوں کی تعداد باوجودکوشش کے کم ہورہی ہے 267
شیطان اورقادیان 268
محمدی بیگم کے نکاح کی جدید تشریح 271
آریہ سماج نے تمام ہندمیں روشنی پھیلا دی ہے؟ 274
چودھویں صدی کا مجدد کون ہے 276
پنجابی نبی کے باہمی اختلافات 281
چندوسی میں سیرتی جلسہ نہ ہوسکا 283
تحریک بہائیت اوراحمدیت 284
لاہور بھی قادیان سے کم نہیں رہا 287
خدابخش مرزائی چیلنج مباحثہ پر خاموش کیوں ہے؟ 292
محسن ملت 294
تلقی بالقبول 295
ایک یادگارتقریب کی روداد 297
ہر جلد ایک خزانہ،ہرلفظ لولوئے لالہ 300
تحفظ ختم نبوت:امت مسلمہ کا قیمتی اثاثہ 302
تحفظ ختم نبوت انسائیکلوپیڈیا :ایک ملی اثاثہ 303
تحفظ ختم نبوت اسائیکلوپیڈیا:ایک عظیم خدمت 304

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like