تحریک ختم نبوت – جلد6

تحریک ختم نبوت – جلد6

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 578

 

تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 7
تاثرات 11
حرف آغاز 15
مباحثہ لدھیانہ 1891ء میں قادیانی شکست 17
نزول عیسیٰ 72
مماثلت کی بحث 79
مباحثہ دہلی اکتوبر 1891ء 88
قادیانی دعویٰ مسماۃ مسیح 178
مسیح موعود 327
قادیانی ادعاء متعلق بہ تردید عیسائیت 346
چند قصائد مرزا کا تجزیہ 350
ظل وبروز 368
مسیح اور امام زمان 381
کرشن قادیانی 386
مسیح ؑ کی قبر مرزئی دعویٰ 406
کرامات ،الہامات 425
قادیانی مباحثات 477
شخصیات 544
کتابیات 575

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like