تحریک ختم نبوت جلد 58
تحریک ختم نبوت جلد 58
مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
صفحات: 314
پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں پاک وہند کےمعروف علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر بہاؤ الدین صاحب شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین حفظہ اللہ کی وہ شاہکار تصنیف ہے جوختم نبوت کےسلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک ردّ قادیانیت کے سلسلے میں اہل حدیث اہل علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم الشان تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں تو باقاعدہ مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار میں ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی جلدیں اولاً انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے اس قدر وسیع اور عظیم کام ایک ادارے ،جماعت یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس میں مواد کا حصول وتلاش ،ایڈیٹنگ وترتیب کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت پر اٹھنے والے سارے مالی اخراجات کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر کی اس عظیم کاوش کو قبول فرما کر ان کے میزانِ حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں ایمان وسلامتی والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے جیسے تیار ہوتی رہیں کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب تک اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ پبلش ہوچکی ہیں افادۂ عام کےلیے اب اس کی اس کی مزید جلدوں کو بھی پبلش کیا جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
فاتحۃ الکتاب | 9 |
حجۃالجبار | 11 |
اصغر علی روحی اوران کا قصیدہ | 22 |
پیسہ اخبار لاہور سے چند مضامین | 54 |
جناب مرزا غلام احمد صاحب | 54 |
جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی لاہور میں | 55 |
پنڈت لیکھ رام اور مرزا قادیانی کی تصانیف | 56 |
پیشین گوئی جناب مرزا صاحب قادیانی | 58 |
پادری آتھم کے متعلق قادیانی پیش گوئی | 59 |
منکوحہ آسمانی کے شوہر کے متعلق قادنی پیش گوئی | 60 |
سلطان محمد اورمرزا غلام احمد کی پیش گوئی | 61 |
آئندہ رمضان کے کسوف وخسوف | 62 |
پنجاب میں طاعون اور میرزاصاحب کا اعلان | 66 |
اس تحریر سے گورنمنٹ کو یا پبلک کودھوکہ دینا منظور ہے | 72 |
چوں خداخواہد کہ پردہ کس درد | 77 |
غایۃ المقصود | 78 |
پیر صاحب گولڑوی ومرزائے قادیانی | 79 |
سید مہرعلی شاہ گولڑوی۔غلام احمد قادیانی | 79 |
مرزا غلام احمد قادیانی کی زلزلہ کی پیش گوئی | 80 |
مرزا صاحب قادیانی اور مسلمانوں کے معتقدات | 83 |
ہفتہ وارگپ شپ | 85 |
مرزا صاحب قادیانی اوران کےدعاوی | 83 |
اخبار اہل حدیث امرتسرسے | 91 |
نسل بدکاراں یعنی ذریۃ البغایا | 91 |
مودت نامہ بخدمت مولوی محمد علی لاہوری | 94 |
گاندھی جی اور مرزاقادیانی | 95 |
مسلم لیگ پر قادیانی اثر سوء | 97 |
مودت نامہ کا جواب | 99 |
ابطال دعوی مجددیت مرزا صاحب | 101 |
مرزائی علم کلام کا نمونہ | 103 |
مرزائیوں کےلئے انعام حاصل کرنے ایک نادرموقعہ | 107 |
جلسہ انجمن اہل حدیث بٹالہ میں قادیانی مباحثہ | 108 |
قادیانی جماعت کو ایک فیصلہ کن چیلنج | 111 |
قادیانی انعام | 113 |
مرزا صاحب کے دوخواص | 114 |
مرزاصاحب کا پروگرام | 117 |
مودت نامہ جواب | 121 |
مہرالدین بنام محمد علی لاہوری | 124 |
مکتوب مفتوح بنام عبدالرحمن (مہرسنگھ)قادیان | 126 |
تینوں میں سچا کون؟مرزائی آریہ یا عیسائی؟ | 127 |
جواب ٹریکٹ بخدمت مولوی محمد علی | 130 |
وزیر آباد پنجاب میں مناظرہ قادیانی | 136 |
مولوی محمد علی لاہوری کی تحریف قرآنی | 140 |
مرزائیوں سے مناظرہ اوران کی شکست | 142 |
مرزا محمودبطورمصنف | 143 |
شریف اور محمود کی اشتہار بازی میں ہمارا محاکمہ | 144 |
قادیان کا انعام:عنقاصفت | 147 |
انعامی چیلنج کی حقیقت | 150 |
حقیقت دجال اوریاجوج ماجوج | 153 |
دلیر کون ہے؟عیسائی یامرزائی | 157 |
تاریخ مرزااور فاروق قادیانی | 161 |
مرزاصاحب کی ترقی مدارج | 167 |
کتاب فیصلہ مرزا کی طلبی دمشق سے | 170 |
انعامی فیصلہ | 171 |
قلعہ نبوت مرزا پرگولہ باری | 172 |
مرزائی دوستو!خداسے ڈرو | 173 |
پیدائش مرزا،اورتاریخ مرزا | 174 |
قادیانی تصویر کا اصلی رخ | 178 |
حضرت مسیح موعود عیسی بن مریم کا حج کرنا | 180 |
مرزا صاحب قادیانی کا مبلغ علم | 197 |
محبت نامہ بخدمت مولوی محمد علی لاہوری | 199 |
قادیان کا سہ صد انعام | 201 |
قادیانی اور لاہوری مرشد بھائیوں سے خطاب | 202 |
امت مرزا میں اکی جدید نبی | 206 |
ایک نبی کی پیش گوئی متعلق گورداسپور میں فساد | 211 |
مولانا سیالکوٹی اورمرزا قادیانی | 212 |
نمونہ اجتہاد مرزا صاحب | 213 |
قادیانی علماء سے ایک سوال | 215 |
قصیدہ یائیہ | 216 |
مرزاصاحب کا تصرف فی القرآن | 227 |
جدید رسول کی دعوت | 230 |
قادیانی تبلیغ:قابل توجہ جماعت اہلحدیث | 233 |
مباحثہ مونگ کا چیلنج | 234 |
مرزا قادیانی ،میاں صاحب دہلوی ،مولوی ثناءاللہ | 235 |
درخواست بخدمت میاں محموداور مولوی محمد علی | 239 |
قادیانی رجعت قہقری | 240 |
توہین انبیاء کس نے کی | 241 |
بنارس میں تبلیغ قادیانیت | 244 |
صداء ایمان بجواب ندائے ایمان | 251 |
آریہ سماج اورجماعت احمدیہ کی کامیابی | 254 |
قرآں وحدیث اور پنجابی نبی | 256 |
قادیان کے ایک سوال کا جواب اورہمارا سوال | 259 |
مرزا صاحب کے قرآنی معارف | 260 |
امت مرزائیہ جدید نبی کے سامنے کیوں خاموش ہے | 265 |
تصانیف ثنائیہ پر ایک جلیل القدر شہادت | 267 |
بقول مرزا داخلہ بہشت کے اسباب | 268 |
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا جلسہ امر تسر میں | 271 |
امر تسر میں مرزائیوں کا سیرتی جلسہ | 272 |
انبیاء احمدیہ علیہم الآلام | 273 |
مولوی ثناءاللہ صاحب کو آریوں کا چیلنج | 275 |
امر تسری جلسہ مرزائیہ میں مارپیٹ | 277 |
جلسہ جمعیۃ اہل حدیث کلکتہ پر تبصرہ | 279 |
قادیان تبلیغ | 283 |
شہادات مرزا | 286 |
پہلے مجھے دیکھئے | 286 |
دعوی مرزا صاحب | 287 |
باب اول:متعلق احادیث | 288 |
پہلی شہادت | 288 |
دوسری شہادت | 289 |
تیسری شہادت | 290 |
تتمہ باب اول | 292 |
دوسرا باب :قادیانی الہامات سےاس کے برخلاف شہادات | 294 |
دوسرا الہام:پانچویں شہادت | 296 |
تیسرا الہام:چھٹی شہادت | 297 |
ساتویں شہادت:اقول مرزائیہ سے | 299 |
آٹھویں شہادت:مرزا صاحب کا اقبالی بیان | 301 |
نویں شہادت:حرمین شریفین کے درمیان ریل | 307 |
دسویں شہادت:قطعی فیصلہ | 309 |