تحریک ختم نبوت جلد 54

تحریک ختم نبوت جلد 54

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 306

 

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فاتحۃ الکتاب 8
تردید قادیانی بزبان قادیانی 9
تردید قادیانی بزبان قادیانی 13
انگریزی حکومت کے محافظ 16
تردید قادیانی بزبان قادیانی 18
تردید قادیانی بزبان قادیانی 21
آج کل نبی کیوں نہیں آیا؟ 25
مراقی نبی اور اس کی امت 27
مسیح کی آمد ثانی:احمد مجتبی کی زبانی 33
کافر گروہوں کےدوزبر دست سرگروہ 36
مرزا قادیانی اورایک لڑکی لاہوری 39
مجدد الف ثانی اورمرزا غلام احمد قادیانی 40
برادرانہ مکاتبت 41
انعام المنعم فی تفسیر آیت وآخرین منہم لما یلحقوا بھم 44
قادیانی تبلیغی رپورٹوں کی حقیقت 49
قادیان میں دروغ بافی 53
کون ہے نادان؟اڈیٹر اہل حدیث یامرزا قادیان 54
معارف نمائی کے متعلق علماء دیوبند کا چیلنج منظور 58
فاروق کو جواب 63
مرزاجی کا الہام نظارہ 65
مسلمانوں پر عالم گیر انحطاط 66
پشاور میں مرزائیوں کا ورود 68
متفرقات مرزائیہ 71
شذرات قادیان 72
مسیح موعود کی آمد ثانی کے متعلق اقوال مرزا 78
مباہلہ دربارہ صداقت مرزا 79
قادیانی مذہب سے بچو 81
وہابی اوراحمدی 83
مننگمری میں مرزائی تحریک 85
اختلاف بیانی مرزاقادیانی 87
امت مرزائیہ کے سرداروں کے نام کھلی چھٹی 88
پیرجماعت علی،علیپوری اورمرزا قادنی 91
مرزا کی تردید خودقادیانی اخباروں میں 94
شیخ احمد سرہندی اورمرزا قادیانی 95
قادیان میں تارگھر اورمرزا آنجہانی کی تکذیب 97
امرت سر میں مرزائیت کا جال 102
مرزا کا آخری فیصلہ اورامت مرزئیہ میں زلزلہ 107
قادیانیوں کی آنریری خدمت کی پیش گوئی 110
عون المعبود جرتردید اوہام مرزا محمود۔ 111
بالشویک احمدی ہیں؟ 121
قادیانی منطق:تقدیر نوشتہ مرزا 122
امر تسر کا مناظرہ آریہ ومرزائیہ 125
خلیفہ قادیان کی صداقت کا امتحان 128
تصویر مرزا 132
تردید کرشن قادیانی خودقادیانی کاہن کی زبانی۔7 135
عیسائی اورمرزائی مناظرہ 138
تردید کرشن قادیانی خودقادیانی کاہن کی زبانی 139
میں کس کو سچا کہوں؟ 141
الہامات مرزائیہ کی نوعیت 144
مرزائیوں کی شکست 149
مرزائی بہائی اور کسر صلیب 151
بنوڑریاست پٹیالہ میں مرزائیوں کی شکست 156
العروۃ الوثقی دربیان بشارت احمد مجتبی 156
ڈاکٹر بشارت احمد لاہوری سے چند استفسارات 161
قادیانی امت کی عجیب وغریب چالیں 162
مرزا قادیانی اورجہاد اسلامی 166
مرزاقادیانی کا پاؤں دوکشتیوں میں۔1 168
پیدائش مرزا 173
ایک احمدی کی دکھ بھری داستان۔1 175
عمرمرزا 177
خاتون محترم محمدی بیگم اورمسیح قادیان 179
ختم نبوت اورمرزائی گریجوایٹ 181
ایک محمدی اورمرزائی کا مکالمہ 187
مرزا صاحب کی ناکامی 189
مرزائے قادیان وتقسیم بنگالہ 192
مرزائیون سے مناظرہ بمقام جھنگ شورکوٹ 194
تقدیس رسول 195
ایک احمدی کی دکھ بھری داستان۔2 199
خلافت 201
ان شانئک ہوالابتر 205
ایک احمدی کی دکھ بھری داستان۔3 212
نامہ نگار پیغام صلح پکا احمدی ہے 216
مرزا قادیانی اوردعوی نبوت۔1 220
فیصلہ کی صورت ہمیں بھی منظور 225
کیاقوم عیسی خیل،حضرت عیسی کی اولاد ہے؟ 226
مرزا قادیانی اوردعوی نبوت۔2 229
حاجیوں پرخفگی 230
ابترکون مرا؟قادیانی نبی 232
مسیح ناصری ،صاحب شریعت نبی تھے 233
ابتر کون مرا 235
ہفوات مرزا 236
کیامرزا قادیانی مثیل آدم تھے 239
مرزائیت کی شرم ناک ناکامی 242
تنقید شرح بخاری پارہ اول مسمی فضل الباری 246
مرزاقادیانی کا پاؤں دوکشتیوں میں۔2 255
مراقی نبی 258
مسیحیت مرزائی اوردنیا 262
مولوی سعداللہ مرحوم اورمرزاقادیانی 265
مرزاقادیانی نادان تھے؟ 270
مرزائی افتراءپر درازی 272
احمدیہ جماعت کا جلسہ سالانہ میں خیر مقدم 278
حضرت مسیح کی قبر کشمیر میں نہیں۔1 280
قادیانی حضرات نوٹ کرلیں 283
لاہوری احمدیوں کا جلسہ 285
حضرت مسیح کی قبر کشمیر میں نہیں۔2 287
روئے گل سیر ندیدم کہ بہار آخرشد۔(ابوالوفاحماداثری) 290
دیپ سے دیپ ۔(محمد ظفر اقبال۔ایم اے) 294
ختم نبوت انسائیکلوپیڈیا تاریخی کارنامہ ہے:(پروفیسر ساجد میر) 297
محسن جماعت وملت کایونیک کارنامہ:(شیرخان جمیل احمد) 297
بہاءاللہ :تحریک ختم نبوت کاپروانہ(پروفیسر عبدالعظیم جانباز) 299

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like