تحريک ختم نبوت

تحريک ختم نبوت

 

مصنف : شورش کاشمیری

 

صفحات: 256

 

یہ عقیدہ کہ سلسلہ نبوت ورسالت سیدنا محمدعربی ﷺ پرختم ہوچکا اور اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اسلام کا بنیادی ترین عقیدہ ہے جسے تسلیم کیے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا تاریخ میں ایسی کئی روسیاہیوں کا تذکرہ ملتا ہے جنہوں نے ردائے نبوت پر ہاتھ ڈالنےکی ناپاک جسارت کی۔انہی میں مرزا غلام احمد قادیانی کانام بھی آتا ہے جس نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا لیکن مسلمانان برصغیر نے اس فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں بالآخرپاکستان میں انہیں آئینی طور پر کافرقرار دے دیاگیا لیکن اس  کےلیے اسلام اور جانثار ختم نبوت نے بےشمار قربانیاں دیں جن کی تفصیل معروف صحافی جناب آغاشورش کاشمیری نے ’’تحرک ختم نبوت‘‘ میں کی ہے جس میں 1891 ء سے لیکر 1974 ء تک اس عظیم تحریک کی تفصیلات کو انتہائی خوبصورت اور مؤثر اسلوب نگارش میں قلمبند کیا گیا ہے اس کتاب کے بعض مندرجات  سے اختلاف کی گنجائش ہے لیکن مجموعی طور پر یہ  کتاب  انتہائی مفید اور لائق مطالعہ ہے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
ہندوستان میں بر طانوی حکومت 9
مرزاغلام احمد-ایک اتعماری ضرورت 21
دینی احتساب کے عالمانہ معرکے 36
سیدنا میرعلی شاہ کی ضرب ید اللہی 48
مولانا ظفر علی خان سیاسی احتساب کا آغازکیا 61
احرار کا چراغ مصطفوی-قادیانیوں کاشرار بو لہبی 75
علامہ اقبال کا تاریخی بیان 96
علامہ اقبال کا پہلابیان 98
پنڈت جواہر لال کے جواب میں 103
ملائیت 119
تصوف 120
مسلم ملوک 120
تحریک راست اقدام 131
مولانا ابو الاعلی مودودی داروسن کی تماشہ گاہ میں 146
تحریک راست اقدام کے بعد 157
چٹان نےتحریک پیدا کی 174
مرزاغلام احمد سے مرزاناصر احمد تک- 211
قادیانی امت کے اتعماری خدوخال 211
احمدیت کیا ہے؟ 212
احمدیت کا آغاز 213
حرمت جہاد اور اطاعت برطانیہ 214
پس منظر اور پیش منظر 215
قادیانی جاسوس 218
قومی اسسمبلی کا تاریخی فیصلہ 226

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like