تفسیر سورۃ یوسف

تفسیر سورۃ یوسف

 

مصنف : پروفیسر حافظ محمد سعید

 

صفحات: 314

 

سورہ یوسف قرآن مجید کی وہ واحد سورہ ہے جو اپنے اسلوب بیاں، ترتیب بیاں اور حسن بیاں میں باقی سے منفرد اور نمایاں ہے۔ پوری سورہ  مبارکہ کا مضمون سیدنا یوسف ؑ کی سیرت کے نہایت اجلے پہلو، عفت و عصمت اور پاکیزہ سیرت و کردار پر مشتمل ہے۔عصر حاضر  میں جس طرح عفت و عصمت اورسیرت و کردار کو ثانوی حیثیت دے کر عریانی ، فحاشی، بداخلاقی اور حیا باختگی کا چلن عام کیا جارہا ہے۔ میڈیا کی یلغار سے جس طرح گھر اور بازار کا فرق مٹ رہا ہے اور جس طرح سے اخلاقیات پامال ہور ہی ہیں تو ان حالات میں لازم تھا کہ پورے مسلم معاشرے کو بالعموم اور کارکنان دعوت و جہاد کو بالخصوص اس شیطانی یلغار کے مقابل تحفظ سیرت و کردار کے لیے قرآنی رہنمائی سے مسلح کیا جائے۔سورہ یوسف اس سلسلے میں بہترین انتخاب ہے کہ جس میں نہایت وضاحت سے بتا دیا گیا کہ سیدنا یوسف علیہ السلام  نے کس جرات اطوار اور کس پختگی کردار سے پرکشش دعوت گناہ کو ٹھکرادیا۔مؤلف کتاب جناب پروفیسر حافظ محمد سعید صاحب کی شخصیت محتاج تعارف نہیں  آپ عصر حاضر کی ایک معروف  جہادی تنظیم کے امیر ہیں ۔ چنانچہ زیرنظر کتاب ان کے مختلف دروس کا مجموعہ ہیں جو انہوں نے تحریک کی تربیت گاہوں میں ارشاد فرمائے تھے۔اللہ ان کے علم و عمل میں برکت عطافرمائے۔ آمین۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
مقدمہ 5
سورہ مبارک کے نزول کا پس منظر 17
سورہ یوسف کے اوصاف و اسباق 21
محمد ﷺ اور یوسف ﷤ کے حالات میں مماثلت 21
حروف مقطعات ، حکمتیں اور اسرار
حروف مقطعات لانے کے مقاصد 34
دیانت رسول کا ناقابل تردید ثبوت 36
معنی نہیں ، ثواب تو پھر بھی ہے 37
قرآن مجید پر اعتراضات و شبہات کا ازالہ
قرآن مجید میں غیر عربی الفاظ 47
قرآن مجید عربی میں کیوں؟ 48
منصب رسالت پر الہٰی توضیحات
خواب اور آداب 61
جواب جو و نبوت 64
ممانعت حرام نہیں 65
خواب بد کے اثرات سے نجات 66
شیطان کا اولین ہدف کیا ہے ؟ 68
آل کے ضمن میں دو باتیں 77
غلطی پر کون 79
بھائی کے قتل پر اپنے سکون کی بنیاد 82
ایک بو توفیق بوڑھے کا وقت آخر 85
باپ کو اعتماد دلانے کی کوششیں 88
باپ کے تحفظات و خدشات 90
بھیڑیا ؟ اور وہ بھی ہماری موجودگی میں ؟؟ 92
کنویں کی گہرائی میں وحی 93
اندھیری شب میں ماتمی جلوس کا بہروپ 97
جعلی خون جھوٹے دعوے اور صبر جمیل 100
عزیز مصر کی اپنی بیوی کو ہدایت 107
بند دروازوں کے پیچھے سے عورت کی پکار 115
یوسف ﷤ کے دامن عصمت پر کوئی داغ نہیں 118
عزیز مصر کے روبرو عورت کی عیاری 121
حمایت یوسف﷤ میں شہادت 124
شاہی بیگمات کے عجیب رویے اور تبصرے 131
پھلوں کی بجائے ہاتھ کٹنے لگے 132
یوسف﷤ کو جیل کی دھمکی 134
دعا قبول ہوئی اور جیل کا دروزاہ کھل گیا 139
جرم بے گناہی کی سزا 140
خواب کی تعبیر اور توحید کا وعظ 143
ایک اللہ بہتر ہے یا کئی الہٰ؟ 148
قیدیوں کا انجام کیا ہوا؟ 152
قیدی سیدنا یوسف﷤ کو فراموش کر بیٹھا 155
شاہ مصر کا حیرت انگیز خواب 157
شاہ مصر کے خواب کی تعبیر 162
خوشحالی کے بعد خستہ حالی کا دور 163
تحقیق پہلے آزادی بعد میں 165
عصر حاضر کا ماحول اور نفس امارہ 178
اسیری سے آن بان اور شوکت و شان تک 187
کشمیر میں کیا ملا؟ 193
بنیامین سے ملنے کی چاہت 198
کریم کی اک اور کرامت 200
محبت بھرے باپ کے جذبات 206
رب کی گواہی کے زیر سایہ عہدو پیمان 208
دم رخصت باپ کی حکمت بھری نصیحت 211
برسوں سے بچھڑے بھائیوں کی ملاقات 217
پیالے کی گمشدگی دستیابی اور فیصلہ 223
اپنے ہاتھوں سے مصیبت کا سامان کر بیٹھے 225
شکست خوردہ قافلہ حسرت ویاس کا منظر 233
جب بینائی آنسوؤں میں بہہ گئی 239
دل مضطرب کے الم وحزن 242
غربت و عسرت کی فریاد 247
آپ ہی یوسف ہیں کیا؟ 253
حسد کا انجام بالآخر اعتراف شکست 262
قمیص لے جاؤ اور پھر سبھی مل کے آؤ 265
فضاؤں میں تیرتی یوسف﷤ کی خوشبو 267
جب نابینا آنکھیں دیکھنے لگیں 271
خواب حقیقت بن گیا 276
مصیبت پر صبر 281
اکثریت کی نفسیات پر قرآنی تبصرہ 285
مسلمان بھی اور مشرک بھی ؟ 291
رب کے باغی ڈرتے کیوں نہیں؟ 296
سنت اللہ کا ایک عالمگیر اصول 300
دعوت ، پھولوں کا تاج نہیں کانٹوں کا بستر 301
قرآنی قصوں پر دو رویے 303

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like