محفل دانش منداں

محفل دانش منداں

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

 

صفحات: 323

 

تذکرہ نگاری ہماری ادبی اور تہذیبی روایت کا حصہ ہے۔مختلف فنون کے صاحبانِ کمال کے تذکرے ہمارے ہاں بہ کثرت لکھے گئے ہیں۔ایسے تذکروں کی بھی کمی نہیں جن میں کسی خاص فن کا نہیں بلکہ لکھنے والے کے مذاق یا تعلق کا لحاظ غالب ہوتا ہے۔ ایسے تذکرے بھی مختلف فنون کی تاریخوں میں اساسی معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ بن جایا کرتے ہیں۔ تاریخ نگار سے جس معروضیت کا مطالبہ کیا جاتا ہے تذکرہ نگار عام طور سے ویسی معروضیت سے آزاد ہوتا ہے اور اپنے ربط وتعلق کی روشنی میں موضوع بننے والی شخصیت کا جائزہ لیتا اور قاری کو اس کی تصویر دکھاتا ہے۔ تذکرہ نگار یا شخصیت نگار موضوع میں سے اپنے پسندیدہ نقوش تو چن سکتا ہے لیکن  اسے وہ سہولت بہ ہر حال میسر نہیں ہوتی جو ایک کہانی کار کو حاصل ہوتی ہے۔شخصیت نگار کی دیانت داری کا تقاضا یہ ہے کہ وہ شخصیت کے وہی خدو خال پیش کرے جو واقعتاً اس میں موجود ہوں۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص شخصیت نگاری کے  موضوع پر ہےجس میں مختلف نامور شخصیات کا تعارف دیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً بیس سے زائد شخصیات کا تعارف موجود ہے۔ اور ان شخصیات سے ہونے والی گفتگو اور واقعات کو کتاب کے اوراق کی زینت بنایا گیا ہے۔ ۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ،دل کش اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ محفل دانش منداں ‘‘ محمد اسحاق بھٹی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
حرفے چند 5
پیش گفتار 7
مولانا محمد اسحاق بھٹی علم کاسمندر تھے 14
میاں الحمداللہ 29
مولانا حفظ الرحمن سیوہاری 34
ایم ایم شریف 57
شیخ قمر الدین 76
حاجی محمد اسحاق حنیف 79
مولانا عبیداللہ احرار 102
حکیم محمد عبدالسلام ہزاروی 113
بشیراحمد ڈار 127
مولانا محمد ابراہیم ڈنڈا 135
مفتی عتیق الرحمان عثمانی 140
پروفیسر محمد سرور جامعی 144
مولانا سعید احمد اکبر آبادی 173
میرعلی احمد تالپور 197
سیدصباح الدین عبدالرحمان 202
میاں عبدالمجید مالواڈا 211
حکیم عنایت اللہ نسیم 224
حاجی محمد رفیق زبیدی 232
اسماعیل ضیا 246
مشفق خواجہ 261
مارگریٹ مارکیوس سےمریم  جمیلہ تک 282
مولنا مجاہد الحسینی 290
حافظ فاورق الرحمان یزدانی 300
آہابوجی ہمیشہ کےلیے چھوڑگئے 305
مولانا سیدمحمد داؤد غزنوی 311

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like