مثالی گھر
مثالی گھر
مصنف : محمد فاروق رفیع
صفحات: 500
انسان کے لیے گھر اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے او ر اللہ تعالی نے کتاب ِمبین میں گھر کی سہولت کی دستیابی کواپنا انعام قرار دیا ہے ۔انسان جب اپنے چاروں اطراف نظر دوڑائے تو کتنے ہی لوگ ایسے نظر آئیں گے ، جو گھر جیسی نعمت سے محرومی کی وجہ سے سڑکوں کے کنارروں اور پارکوں میں پڑے راتیں بسر کرتے ہیں یا چھت کی عدم دستیابی کے سبب خیموں میں زندگی کے دن گزار نے پر مجبور ہیں ۔ ایسی صورت میں گھر کی سہولت جیسی نعمت کا احساس دو چند ہوجاتا ہے اوراس نعمت غیر مترقبہ پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔چونکہ گھر کا میسر آنا انسان کے لیے سعادت مندی کی علامت او راللہ کریم کی بہت بڑی نعمت ہے ،اس اعتبار سے گھر کے سر پرست پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن پرعمل پیرا ہو کر وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے نجات کاساماں کرسکتا ہے او ر روز ِقیامت اپنی مسؤلیت سے عہدہ برآ ہوسکتا ہے ۔گھریلو معاملات کی اصلاح اور اولاد ووغیرہ کی دینی واخلاقی تربیت گھر کےسر پرست کی ذمہ داری ہے ۔زیر نظر کتا ب”مثالی گھر” مولانا فاروق رفیع ﷾ (مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ) کی تصنیف ہے موصوف تصنیف وتالیف ،تخریج وتحقیق کا عمدہ ذوق رکھتے ہیں اس کتاب کے علاوہ تقریبا نصف درجن کتب کے مصنف ، اچھے مدرس اور واعظ ہیں۔ اللہ تعالی ان کےعلم وعمل او ر زور ِقلم میں اضافہ فرمائے (آمین) موصوف نے اس کتاب میں گھر کی اصلاح کے متعلق شرعی تعلیمات کو تفصیل سے بیان کیا ہے اور جو عادات ِ بد ،اخلاق رزیلہ گھر کے بگاڑ او ربدامنی کا سبب بنتے ہیں ان پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ یہ کتاب گھرکے افراد کی اصلاح و تربیت کا مرقع او رگھرکو پرامن وپرسکون بنانے او راہل خانہ کی شرعی تعلیمات سےآراستہ کرنےکا خوبصورت گلدستہ ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں شامل ہر موضوع کو کتاب وسنت کے دلائل سے آراستہ کیا ہے او راس میں درج شدہ احادیث کی بڑی عرق ریزی سے تحقیق وتخریج کی ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش او ر مصنف کے والدین ،اساتذہ ، او ر ہل خانہ کےلیے ذریعہ نجات بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مولف | 21 | |
گھر کب آؤ گے؟ | 26 | |
گھر اللہ کی عظیم نعمت | 35 | |
کشادہ گھر خوش بختی کی علامت | 35 | |
گھر کے سرپرست کی ذمہ داریاں | 40 | |
صالحہ عورت کے اوصاف | 53 | |
نکاح سے پہلے منگیتر کو دیکھنا | 63 | |
اصلاح اہل خانہ کے لیے اسلامی تجاویز | 73 | |
اسلام اور اصلاح اہل خانہ | 73 | |
نماز اور اصلاح اہل خانہ | 89 | |
ایمان و اخلاص اور اصلاح اہل خانہ | 101 | |
قرآن اور اصلاح اہل خانہ | 116 | |
دوست کے انتخاب میں اسلامی معیار | 126 | |
گھر کی اصلاح اور ذکر الہٰی | 136 | |
ذکر الہٰی کی برکات | 138 | |
صبح و شام کے اذکار سے اصلاح | 146 | |
سونے کے آداب و اذکار | 155 | |
گھروں میں نوافل کا اہتمام | 165 | |
رحمتیں کیوں روٹھ جاتی ہیں؟ | 177 | |
تصویر سازی کا حکم | 182 | |
تصاویر کا کیا کیا جائے؟ | 188 | |
گھر کے متعلق چند شرعی احکام | 197 | |
برباد ہوتا گھر اور شرعی تقاضے | 205 | |
دینی کتب مثالی گھر کی زینت | 217 | |
مثالی گھر اور مراحل تربیت | 228 | |
فارغ اوقات گھر پر گزاریں | 228 | |
بچوں کے معمولات پر نظر رکھنا | 244 | |
بچوں کی تربیت | 256 | |
گھر کے معمولات اور نظام الاوقات | 275 | |
گھر کی بات گھر میں رہے! | 279 | |
محب و مودت کا کردار | 289 | |
مثالی گھر اور زبان کا کردار | 300 | |
فحش گوئی ، بد زبانی اور لعن طعن کرنا | 300 | |
اصلاح میں سچ اور جھوٹ کا کردار | 308 | |
غیبت اور چغل خوری | 324 | |
حسد ، غصہ ، حرص اور بخل کے اسباب و علاج | 349 | |
چادر اور چار دیواری | 400 | |
پردے کے احکام | 400 | |
عورت کے گھر سے نکلنے کے آداب | 403 | |
ٹی وی اور آلات موسیقی | 436 | |
گھر کے انتخاب کے متعلق چند ضروری باتیں | 450 | |
حسن سلوک | 459 | |
والدین کے ساتھ حسن سلوک | 459 | |
پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک | 469 | |
مہمانوں کے ساتھ حسن سلوک | 481 | |
جامع آداب | 489 |