مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ جلد پنجم
مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ جلد پنجم
مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
صفحات: 497
شاہ ولی اﷲمحدث دہلوی (1703-1762) برصغیر پاک و ہند کے ان عظیم ترین علماء ربانیین میں سے ہیں جو غیر متنازع شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ہر مسلک کے مسلمانوں کے ہاں قدر کی نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں ان کی شہرت صرف ہندوستان گیر ہی نہیں بلکہ عالم گیر ہے ۔وہ بلاشبہ اٹھارہویں صدی کے مجدد تھے اور تاریخ کے ایک ایسے دورا ہے پر پیدا ہوئے جب زمانہ ایک نئی کروٹ لے رہا تھا، مسلم اقتدار کی سیاسی بساط لپیٹی جا رہی تھی، عقلیت پرستی اور استدلالیت کا غلبہ ہو رہا تھا۔آپ نے حجۃ اﷲ البالغہ جیسی شہرہ آفاق کتاب اور موطا امام مالک کی شرح لکھی اورقرآن مجید کا فارسی زبان میں ترجمہ کیا۔ دوران ترجمہ شاہ صاحب کے سامنے بہت سے علوم و معارف اور مسائل و مشکلات واشگاف ہوئے ۔ شاہ صاحب نے ان کو حل کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے متعدد کتابیں اور رسالے لکھے ۔ترجمہ کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے “مقدمہ در قوانین ترجمہ” کی تصنیف فرمائی۔اس کے علاوہ شاہ صاحب نے تصوف وسلوک ، فقہ واصول فقہ ، اجتہاد وتقلید کے حوالے سے کئی رسائل تالیف فرمائے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ مجموعہ رسائل امام شاہ ولی اللہ ‘‘ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے تصوف وسلوک کا فلسلفہ ، تاریخ تصوف اوراحکام شریعت کےاسرارورموز، فقہ ،تاریخ فقہ، اجتہاد، وتقلید، تفسیر، و اصول تفسیر، تاریخ علوم وفنون، نظریہ تعلیم اور وصیت نامہ پر مشتمل متعدد نادر ونایاب رسائل وکتب کا گرانقدر مجموعہ ہے۔ شاہ صاحب کے یہ سارے رسائل فارسی یا عربی زبان میں ہیں اور نایاب تھے تو شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ ) دہلی نے ان رسائل کا اردو تراجمہ کرواکر انہیں آٹھ ضحیم مجلدات میں شائع کیا ہے ۔ان رسائل میں تصوف کے حوالے سے بعض ایسے رسائل بھی ہیں کہ ان میں بیان کیےگئے شاہ صاحب کے نظریات سے ادارہ کا اتفاق نہیں ہے محض تحقیق وتنقید کرنے والے ریسرچ سکالرز کی سہولت کے لیے انہیں سائٹ پر پبلش کردیاگیا ہے کیونکہ عموماً شاہ صاحب کے یہ رسائل یکجا دستیاب نہیں ہوتے ۔(م۔ا)اس مجموعہ میں شامل رسائل کی فہرست حسب ذیل ہے : ہمعات، سطعات، لمعات،الطاف القدس، الخیر الکثیر، عقد الجید فی احکام الاجتہاد والتقلید، الانصاف فی سبب الاختلاف، الفوز الکبیر فی اصول تفسیر، فتح الخیر بما لابد من حفظہ فی علم التفسیر، فیوض الحرمین، السرالمکتوم فی اسباب تدوین العلوم، چہل حدیث، شاہ ولی اللہ کے سیاسی مکتوب، انفاس العارفین، مقدمہ در قوانین ترجمہ ، حجۃ اللہ البالغہ،الدر الثمین فی مبشرات النبی الامین، مکتوب مدنی ، القول الجمیل فی بیان سواء السبیل، انتباہ فی سلاسل اولیاء اللہ ، البلاغ المبین، العقیدہ الحسنۃ، التفہیمات الالٰہیہ، البدور البازغہ وغیرہ ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حر فے چند | 7 |
قبلہ کا بیان | 15 |
ستر ہ کا بیان | 17 |
ان امور کا بیان جو نماز میں ضروری ہیں | 18 |
نماز کے اذکار اور اس کی ہیئات مستحبہ کابیان | 26 |
ان چیزوں کا بیان جو نماز میں نا جا ئز ہیں اور سجدہ سہو اور سجدہ تلا وت کا بیان | 38 |
نوا فل کابیان | 42 |
نماز تہجد کے آداب | 47 |
اعمال کے اند ر میانہ روی کا بیان | 57 |
معذور لوگوں کی نماز کابیان | 60 |
جماعت کابیان | 64 |
جمعہ کا بیان | 72 |
عید الفطر اور عید الاضحیٰ کا بیان | 77 |
جنازو ں کا بیان | 81 |
زکو ٰۃ سے متعلق امو ر کا بیان | 97 |
سخاوت کی فضیلت امور بخل کی قباحت کا بیان | 101 |
زکو ٰۃ کی مقدار کا بیان | 106 |
زکوٰ ۃ سے متعلق امو ر کا بیان | 116 |
روزہ کی تفصیلات | 120 |
رو زہ کے احکام کا بیان | 127 |
وہ اذکار جن کا پڑ ھنا افطا ر کے وقت مسنون ہے | 130 |
رو زہ سے متعلق امو ر کا بیان | 133 |
جو شخص شب قدر کو دیکھیے اس دعا پڑھنی چا ئیے | 137 |
حج کی تفصیلات | 138 |
منا سک کا بیان | 142 |
حجتہ الو داع کا بیان | 150 |
حج کے ساتھ متعلق انور کا بیان | 158 |
ابواب احسان | 163 |
اذکار اور ان کے متعلقا ت کا بیان | 171 |
بقیہ مبا حث احسان کا بیان | 208 |
مقالات ا حوال کا بیان | 208 |
طلب رز ق کے ابواب کا بیان | 241 |
بیع کی ان اقسام کا بیان جو ممنو ع ہیں | 248 |
بیع کے احکام | 261 |
تبرع اور تعا ون کا بیان | 267 |
فر ائض کا بیان | 274 |
تد بیر منزل کے ابواب کا بیان | 284 |
پیغام نکاح اور اس کے متعلقات کا بیان | 285 |
ستر کا بیان | 291 |
نکاح کا بیان | 296 |
ان عور توں کا بیان جن سے نکاح کر نا حرام ہے | 304 |
آداب مبا شر ت کا بیان | 311 |
زو جیت کے حقو ق کا بیان | 314 |
طلا ق کا بیان | 321 |
خلع ، ظہار ، لعان ، اور ایلا کا بیان | 326 |
عد ت کا بیان | 330 |
او لا د اور غلاموں کی پر ور ش کا بیان | 333 |
عقیقہ کا بیان | 336 |
شہروں کی سیا ست سے متعلق چند ابواب | 344 |
خلافت کا بیان | 347 |
مظالم کا بیان | 352 |
حدود کا بیان | 367 |
فیصلہ جات کا بیان | 385 |
جہاد کا بیان | 394 |
معیشت سے متعلق چند ابواب | 414 |
کھانے اور پینے کی چیزوں کا بیان | 416 |
کھانے کے آداب کا بیان | 428 |
مسکر ات کا بیان | 434 |
لبا س اور زینب اور ظروف وغیرہ کا بیان | 438 |
آداب صحبت کا بیان | 454 |
نذو ں اور قسموں کا بیان | 467 |
مختلف ابواب | 470 |
نبی ﷺ کی عادات اور خصا ئل کا بیان | 471 |
فتنوں کا بیان | 485 |
منا قب کا بیان | 493 |