مجلہ خاتم النبیین (مولانا محمد عبد اللہ گورداسپوری)

مجلہ خاتم النبیین (مولانا محمد عبد اللہ گورداسپوری)

 

مصنف : عبد الحفیظ مظہر

 

صفحات: 288

 

بابائے تبلیغ مولانا محمد عبد اللہ گورداسپوری﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ نے اپنی پوری زندگی دعوت وتبلیغ میں کھپا دی اور تحریک ختم نبوت میں بڑی گراں قدر خدمات انجام دیں۔آپ دین اسلام کی دعوت کو عام کرنے کے مشن میں متعدد بار پابند سلاسل بھی ہوئے ،اور آپ کو مختلف قسم کی اذیتیں دی گئیں ،لیکن آپ کے ایمان میں ذرہ برابر بھی لغزش نہ آئی۔آپ نے قادیانیوں سے متعدد مناظرے کئے اور ان کے ایسے چھکے چھڑائے کہ وہ میدان میں کھڑے نہ رہ پائے۔آپ عقلی ونقلی دلائل کا پہاڑ تھے،اور فریق مخالف کو چند ہی لمحوں میں خاموش کرا دیا کرتے تھے۔ موصوف کے بیٹے   محترم ڈاکٹر بہاؤالدین ﷾ نے بھی   تقریبا 33 جلدوں پر مشتمل کتاب ’’تحرک ختم نبو ت ‘‘اور 6 جلدوں میں تاریخ اہل حدیث لکھ     عظیم الشان خدمت سرانجام دے ہے۔ کتب کی تیاری او رمواد جمع کرنے کے لیے ڈاکٹر بہاؤالدین﷾ کے بیٹے سہیل احمدکی خدمات بھی لائق تحسین ہیں ۔ زیر تبصرہ مجلہ عالمی تحریک ختم نبوت اہل حدیث کے زیر اہتمام ڈسکہ سیالکوٹ سے شائع ہوتا ہے،جس کے مدیر اعلی محترم عبد الحفیظ مظہر اور مدیر حافظ عبد الستار بخاری ہیں۔یہ اس کی خصوصی اشاعت ہے،جس میں بابائے تبلیغ مولانا محمد عبد اللہ گورداسپوری﷫ کی حیات وخدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالی مدیران مجلہ اور مقالہ نگار حضرات کی ان محنتوں کو قبول فرمائے اور ہمیں بھی ان جیسے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق اور ہمت دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
احباب جماعت کے نام مولانا گورداسپوری کا پیغام 6
اے کاش! میری قوم جان لے 9
قائد ملت سلفیہ علامہ، پروفیسر، سینٹر حافظ ساجد میر 19
بابائے تبلیغ سے ایک تاریخی انٹرویو 20
شعراء کرام مولانا محمد عبد اللہ گورداس پوری ؒ کو خراج تحسین 26
دادا جی کی کہانی پوتے کی زبانی 31
مولانا عبد اللہ گورداسپوری 55
حضرت گورداسپوری ؒ آہ! میرے بزرگ دوست 74
بابائے تبلیغ مولانا عبد اللہ گورداسپوری 86
سادگی کا اعلی نمونہ 86
درویش ہر دلعزیز بابائے تبلیغ 92
سرمایہ اہلحدیث حضرت مولانا عبد اللہ گورداسپوری 94
مولانا گورداس پوری جماعت ک یتیم کر گئے 95
مولانا عبد اللہ گورداسپوری کی حیات پر ایک نظر 96
مولانا عبد اللہ گورداسپوری کی قرآن سے محبت 115
بابائے تبلیغ مولانا عبد اللہ گورداسپوری بورے والا کی زندگی علماء کے لیے سبق آموز 117
ضیغم اسلام حضرت مولانا عبد اللہ گورداسپوری 135
بابائے تبلیغ ایک عظیم شخصیت 139
قید کی کہانی مولانا گورداسپوری کی زبانی 141
اسیر تحریک ختم نبوت مولانا عبد اللہ گورداسپوری 147
بابائے تبلیغ چند باتیں چند یادیں 149
مولانا عبد اللہ گورداسپوریؒ کی یادیں 155
مولانا عبد اللہ گورداسپوری سے ایک ملاقات 157
بابائے تبلیغ مولانا عبد اللہ گورداسپوری کی سیالکوٹ میں آخری آمد 159
حضرت مولانا عبد اللہ گورادسپوری بھی ہم سے جدا ہو گئے 175
دین الٰہی کا سو سالہ داعی اور راعی 179
ایک خوش گفتار باکردار عالم دین 185
تحریک ختم نبوت کے عظیم لیڈر مولانا محمد گورداسپوری 192
بابائے تبلیغ حضرت مولانا عبد اللہ گورادسپوری 205
ایک جواں ہمت مبلغ اسلام 209
اہلحدیث کا چلتا پھرتا انسائکلو پیڈیا 217
مہاجر و مجاہد عالم دین مولانا محمد عبد اللہ گورداسپوری 224
بابائے تبلیغ بطور ادیب 234
فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امر تسری 235
داستان ابو الوفا کا ایک ورق 246
صورت ثنائی 253
ذہانت ثنائی 257
سحبان ہند حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی 259
حضرت مولانا ابراہیم خادم آف تاندلیانوالہ 269
خطبہ صدارت 274
جہاں تازہ جنازہ! بابا جی دا 279

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like