محاسن قرآن

محاسن قرآن

 

مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

 

صفحات: 298

 

اللہ احکم الحاکمین نے جب کل نوع انسانی کو اپنی بے حدو حساب اور وسیع و عریض رحمت کی موسلادھار بارش سےسیراب کرنے کا ارادہ فرمایا تو تمام کائنات میں بہترین اور افضل ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو اس راہ سے بھٹکی ہوئی نوع انسانی کے لئے مبعوث فرمایا اور پھر اس نعمت پر اکتفا نہ فرمایا بلکہ بارش رحمت کا سلسلہ مزید وسیع ہوا اورقیامت تک کے جن و انس کی  رہنمائی کے واسطے اپنے نبی رحمت ﷺ پر اپنی عظیم الشان آخری کتاب ہدایت نازل  فرمائی جسے ہم قرآن حکیم ، فرقان حمید کے نام سے جانتے ہیں۔اس عظیم الشان کتاب کے ہمارے اوپر کئی حقوق ہیں ان میں  سے  جہاں ہم پر یہ فرض ہے کہ  اس پر اچھی طرح عمل کریں وہاں ہم پر یہ بھی لازم  ہے  کہ اسے اچھی طرح یاد کریں اور  اس کی تلاوت کریں اور وہ بھی اس طرح کریں جیسے کرنے کا  حق ہے یعنی جس طرح صحابہء کرام نے اس کی تلاوت فرمائی۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ آج کے مسلمان انگلش زبان  ادائیگی اور تلفظ میں تو بڑی احتیاط برتتے ہیں ۔ اس کی تلاوت کرتے وقت انتہائی خیال کیا جاتا ہے کہ کہیں خطاء سرزد نہ ہو جائے جبکہ عربی زبان اور  قرآن کے بارے میں کوئی لحاظ نہیں۔محترم قاری ادریس  العاصم ایک عرصہ دراز سے  اس حوالے سے تدریسی  ، تحریری  اور فنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب اسی  سلسلے کی ایک کڑی ہے اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔ آمین۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرفے  چند 1
قرآن کی تعریف 3
ضرورت قرآن 6
قرآن کا مصنف 8
قرآن کریم کے اسماء اور وجہ تسمیہ 10
تاریخ نزول قرآن 21
قرآن کریم کے تین تنزلات 24
کلام معجز 26
اعجاز قرآن 27
قرآن کی صداقت کا غیر مسلموں کی طرف سے اعتراف 29
قرآن کی پشین گوئیاں 31
فارس پر روم کے غلبہ کی پشین گوئی 32
حفاظت قرآن 40
حفاظت قرآن کے واقعات 42
قرآن مجید کی امت محمدیہ کے پاس موجود شکلیں 46
صدر حفاظت کا انتظام 47
قرآن کریم کی تحریری حفاظت 54
جمع نبوی ﷺ وجمع صدیقی ؓ 55
امت کے سب سے بڑے قاری حضرت ابوبکر صدیق﷜ 61
ایک خادم قرآن امام عاصم کا حیرت انگیز واقعہ 65
ہجرت حبشہ اور حضرت ابوبکر صدیق ﷜ 68
بعض عیسائیوں کا قبول اسلام 71
قرآن کریم کا جنوں پر اثر 75
نجاشی بادشاہ کا قرآن سن کر رونا 78
ہاشمی نوجوان کی توبہ 80
تاثیر قرآن کریم 81
قرآن کی حقانیت کا حیرت انگیز واقعہ 82
قرآن کے متعلق دیگر معلومات 84
قرآن کریم کی آیات کے جوابات 86
تعداد آیات قرآنی 87
قرآن کی سات منزلیں 89
مکی و مدنی اصطلاحات 90
مکی و مدنی آیتوں کی خصوصیات 91
چند مقامات نزول 93
تلاوت قرآن پاک کے آداب 100
یاد کر کے بھلا دینا 103
ترجمہ کی تلاوت 106
مضامین قرآن 109
ماضی کے واقعات 112
تعلیمات قرآن 116
قرآن کی اساسی تعلیمات 116
قرآن کی اخلاقی تعلیمات 126
قرآن کی معاشی تعلیمات 134
قرآن کی معاشرتی تعلیمات 140
قرآن کا مقصد 150
فضائل القرآن 154
ماہر قرآن کا بدلہ 155
قرآن سفارشی 157
مومن اور منافق کی مثال 159
آخرت میں قرآن پڑھنے والے کا مقام 161
قرآن کریم پڑھنے سے بن مانگے ہر مراد پوری ہوتی ہے 163
استاد کا شاگرد کو شاگرد کا استاد کو سنانا 165
نبی ﷺ کی قر اءت کی کیفیت 166
تلاوت کرنے کے فضائل 169
سورۃ الفاتحہ کی فضیلت 172
حفاظ قرآن کو تلاوت سے غافل نہیں رہنا چاہیے 175
خوبصورت آواز قرآن کے حسن میں اضافہ کرتی ہے 201
قرآن کو بھلانے کی وعید 202
قرآن کا قاری فخر اور تکبر نہ کرے 205
قرآنی دعائیں 212
اہل ایمان کی دعائیں 216
رسول اللہ 5 کی دعا 217
بندہ شاکر و مسلم کی دعا 227
فتنہ سے بچنے کی دعا 228
تفصیل حروف قرآن مجید 232
قرآن کے متعلق دیگر تفصیلات 233
رموز اوقاف قرآن 235
قرآن مجید کی تمام سورتوں کے بارےمیں مزید تفصیل 242
قرآن مجید کے نصف 263
کاتبین وحی 264
قرآن مجید میں سجدے 269
قرآن میں 28 انبیاء ؑ کے واقعات 271
آسمانی کتب کی تفصیل 272
حروف مقطعات سے شروع ہونے  والی سورتیں 273
قرآن کریم کا ظاہری اور حقیقی ادب 275
اہم مراجع 280

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like