لسان القرآن ( عربی کے بنیادی قواعد ) ( جدید ایڈیشن )

لسان القرآن ( عربی کے بنیادی قواعد ) ( جدید ایڈیشن )

 

مصنف : عامر سہیل

 

صفحات: 269

 

شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد عربی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔دنيا كي سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا احیاء ہوگا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کا بول بالا ہوگا اور قرآن کی زبان سرزمین پاک میں زند ہ وتابندہ ہوگی۔مگر زبان قرآن کی بے بسی وبے کسی کہ ارض پاکستان میں اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ دور غلامی میں بھی نہ پہنچی تھی۔علماء ومدارس کی اپنی حدتک عربی زبان کی نشرواشاعت کے لیے کوششیں وکاوشیں قابل ذکر ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر حکومت کی طرف کماحقہ جدوجہد نہیں کی گئی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ لسان القرآن عربی کے بنیادی قواعد ‘‘محترم جناب عامر سہیل کی مرتب شدہ ہے۔جوکہ قرآن فہمی کے لیے عربی زبان سکھانےکی بہترین کاوش ہے ۔مرتب موصوف قرآن اکیڈمی ،فیصل آباد کے زیر اہتمام قرآن فہمی کی کلاسز میں خو د عربی زبان پڑہاتے ر ہے ۔ان کے طریقہ تدریس کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی تو انہوں نے فہم قرآن کے طلباء کے لیے عربی زبان سیکھنے کے بنیادی قواعد کوکتابی صورت میں مرتب کیا ہے ۔تاکہ طلباء وطالبات اس سے آسانی مستفید ہوسکیں۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مرتب 7
دیباچہ 10
عربی زبان کاتعارف اورحروف الجباء 11
کلمہ کی اقسام 12
اسم اوراس کےچار اہم پہلو 13
اعراب(رفع ،نصب ،جر) 13
منصرف اسماء 14
غیرمنصرف اسماء 15
مبنی اسماء 17
جنس (مذکر،مونث) 19
مونث کی اقسام 19
عدد(واحد،مثنی ،جمع) 22
مثنی بنانےکاطریقہ 22
جمع کی اقسام 24
جمع سالم(مذکر،مونث ) 24
جمع مکشر 24
وسعت (نکرہ ،معرفہ ) 28
معرفہ کی اقسام 28
مرکبات (ناقص،تام) 34
مرکب توصیفی 35
مرکب اشاری 37
اسمائے اشارہ 37
مرکب اضافی 40
پیچیدہ مرکب اضافی 43
مرکب اضافی میں ضمائر کااستعمال 45
مرکب اضافی میں صفت کااستعمال 50
مرکب اضافی میں اشارہ کااستعمال 51
مرکب جاری 52
حروف جارہ 52
مرکب تام(جملہ) 58
جملہ اسمیہ (مبتداءاورخبر) 58
جملہ اسمیہ میں متعلق خبر 62
جملہ اسمیہ میں  مرکبات کااستعمال 60
جملہ اسمیہ میں خبر کی مختلف صورتیں 64
جملہ اسمیہ میں تاکید پیداکرنا 65
حروف مشبہ بالفعل 67
جملہ اسمیہ میں تخصیص یاحصرکامفہوم پیداکرنا 70
جملہ اسمیہ کومنفی بنانا 72
لائے نفی جنس 74
حروف نداء 75
جملہ اسمیہ کو سوالیہ بنانا 77
اسمائے موصولہ 80
فعل اوراس کی اقسام 82
فعل ماضی اوراس کی گردان 84
جملہ فعلیہ 88
جملہ فعلیہ کااہم ترین قاعدہ 89
جملہ فعلیہ میں مفعول کااستعمال 91
جملہ فعلیہ میں مرکبات کااستعمال 94
فعل کےساتھ صلہ کااستعمال 95
فعل ماضی میں نفی کامفہوم 97
جملہ فعلیہ کوسوالیہ بنانا 98
فعل ماضی کےساتھ قد کااستعمال 99
فعل ماضی مجہول 100
جملہ فعلیہ کوجملہ اسمیہ میں تبدیل کرنا 103
فعل مضارع اوراس کی گردان 105
فعل مضارع کومنفی بنانا 110
فعل مضارع کوحال کےساتھ مخصوص کرنا 110
فعل مضارع کو مستقبل کےساتھ مخصوص کرنا 110
فعل مضارع میں تاکید پیداکرنا 111
فعل مضارع مجہول 114
ابواب ثلاثی مجرد 115
حروف مادہ کےاعتبار سےفعل کےاقسام 116
غیرصحیح افعال 119
مہموز 120
مضاعف 123
مثال 129
اجوف 136
کان یکون کےاستعمالات 144
ناقص 147
لفیف 156
ابواب ثلاثی مزیدفیہ 158
افعال 159
تفعیل 163
مفاعلہ 166
تفعل 169
تفاعل 172
افتعال 175
انفعال 180
استفعال 183
ثلاثی مزیدفیہ (فعل مجہول ) 186
فعل مضارع کی تغیرات 189
مضارع خفیف 190
ان۔لن۔کی ۔اذن ۔کااستعمال 190
مضارع اخف 194
لم ۔لما۔ان لام امرکااستعمال 194
جملہ شرطیہ 195
فعل امر 199
فعل نہی 205
منصوبات 206
حروف مشبہ بالفعل کااسم 206
ماارولامشبہ بلیس کی خبر 206
لائے نفی جنس کااسم 207
منادی  مضاف 207
افعال ناقصہ کی خبر 207
مفعول اوراس کی اقسام 208
مفعول بہ 208
مفعول مطلق 210
مفعول لہ 211
مفعول فیہ 211
مفعول معہ 214
حال 214
تمیز 215
مستثنی 216
افعال مددح وذم 218
افعال تعجب 219
افعال مقاربہ 220
توابع 221
نعت 221
توکید 222
بدل 223
معطوف 225
اسمائےمشتقات 227
اسم الفاعل 228
اسم المفعول 231
اسم الظرف 234
اسم الصفہ 236
اسم الآلہ 242

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like