لسان القرآن ( عربی کے بنیادی قواعد )

لسان القرآن ( عربی کے بنیادی قواعد )

 

مصنف : عامر سہیل

 

صفحات: 245

 

اللہ تعالیٰ کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔دنيا كي سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا احیاء ہوگا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کا بول بالا ہوگا اور قرآن کی زبان سرزمین پاک میں زند ہ وتابندہ ہوگی۔مگر زبان قرآن کی بے بسی وبے کسی کہ ارض پاکستان میں اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ دور غلامی میں بھی نہ پہنچی تھی۔علماء ومدارس کی اپنی حدتک عربی زبان کی نشرواشاعت کے لیے کوششیں وکاوشیں قابل ذکر ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر حکومت کی طرف کماحقہ جدوجہد نہیں کی گئی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ لسان القرآن عربی کے بنیادی قواعد ‘‘محترم جناب عامر سہیل کی مرتب شدہ ہے۔جوکہ قرآن فہمی کے لیے عربی زبان سکھانےکی بہترین کاوش ہے ۔مرتب موصوف قرآن اکیڈمی ،فیصل آباد کے زیر اہتمام قرآن فہمی کی کلاسز میں خو د عربی زبان پڑہاتے ر ہے ۔ان کے طریقہ تدریس کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی تو انہوں نے فہم قرآن کے طلباء کے لیے عربی زبان سیکھنے کے بنیادی قواعد کوکتابی صورت میں مرتب کیا ہے ۔تاکہ طلباء وطالبات اس سے آسانی مستفید ہوسکیں

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مرتب 7
دیباچہ 9
عربی زبان کاتعارف اورحروف الہجاء 11
کلمہ کی اقسام 12
اسم اوراس کےچار اہم پہلو 13
اعراب (رفع ۔نصب ۔جر) 13
منصرف  اسماء 14
غیرمنصرف اسماء 15
مبنی  اسماء 17
جنس (مذکر ۔مونث ) 19
عدد(واحد ۔مثنی ۔جمع) 22
مثنی بنانے کاطریقہ 22
جمع کی اقسام 24
جمع سالم (مذکر ۔مؤنث ) 24
جمع مکسر 24
دسعت (نکرہ ۔معرفہ ) 28
معرفہ کی اقسام 28
مرکبات (ناقص ،تام ) 34
مرکب توصیفی 35
مرکب اشاری 37
اسمائے اشارہ 37
مرکب اضافی 40
پیچیدہ مرکب اضافی 43
مرکب اضافی میں ضمائر کااستعمال 45
مرکب اضافی میں صفت کااستعمال 50
مرکب اضافی میں اشارہ کااستعمال 51
مرکب جاری 52
حروف جارہ 52
مرکب تام (جملہ ) 58
جملہ اسمیہ (مبتداءاورخبر) 58
جملہ اسمیہ میں مرکبات کااستعمال 60
جملہ اسمیہ میں متعلق خبر 62
جملہ اسمیہ میں خبر کی مختلف صورتیں 64
جملہ اسمیہ میں تاکید پیداکرنا 65
حروف مشبہ بالفصل 67
جملہ اسمیہ میں تخصیص یاحصرہ کامفہوم پیداکرنا 70
جملہ اسمیہ کومنفی بنانا 72
لائے نفی جنس 74
حروف نداء 75
جملہ اسمیہ کوسوالیہ بنانا 77
اسمائے موصولہ 80
فعل اوراس کی اقسام 82
فعل ماضی اوراس کی گردان 84
جملہ فعلیہ 88
جملہ فعلیہ کااہم ترین قاعدہ 89
جملہ فعلیہ میں مفعول کااستعمال 91
جملہ فعلیہ میں  مرکبات کااستعمال 94
فعل کےساتھ صلہ کااستعمال 95
جملہ ماضی میں نفی کامفہوم 97
جملہ فعلیہ کوسوالیہ بنانا 98
فعل ماضی کےساتھ قدکااستعمال 99
فعل ماضی مجہول 100
جملہ فعلیہ کوجملہ اسمیہ میں تبدیل کرنا 103
فعل مضارع ارواس کی گردان 105
فعل مضارع کو منفی بنانا 110
فعل مضارع کو حال کےساتھ مخصوص کرنا 110
فعل مضارع کو مستقبل کےساتھ مخصوص کرنا 110
فعل مضارع میں تاکید پیداکرنا 111
فعل مضارع مجہول 114
ابواب ثلاثی مجرد 115
حروف مادہ کےاعتبار سےفعل کی اقسام 116
غیرصحیح افعال 119
مہموز 120
مضاعف 123
مثال 129
اجوف 136
کان یکون کےاستعمالات 144
ناقص 147
لفیف 156
ابواب ثلاثی مزیدفیہ 158
افعال 159
تفعیل 163
مفاعلہ 166
تفاعل 172
افتعال 175
انفعال 180
استفعال 183
ثلاثی مزیدفیہ (فعل مجہول ) 186
فعل مضارع کی تغیرات 189
مضارع خفیف 190
ان ۔لن ۔کی ۔اذن ۔کااستعمال 190
مضارع احف 194
لم ۔لما۔ان ۔لام امر کااستعمال 194
جملہ شرطیہ 195
فعل امر 199
فعل نہی 205
منصوبات 206
حروف مشبہ بالفعل کااسم 206
مااورلامشبہ بلیس کی خبر 206
لائے نفی جنس کااسم 207
منادی  مضاف 207
افعال ناقصہ کی خبر 207
مفعول اوراس کی اقسام 208
مفعول بہ 208
مفعول مطلق 210
مفعول لہ 211
مفعول فیہ 211
مفعول معہ 211
حال 212
تمیز 213
مثنی 214
افعال مدح وذم 214
افعال تعجب 215
افعال مقاربہ 216
توابع 218
نعت 219
توکید 220
بدل 221
معطوف 221
اسمائے مشتقات 222
اسم الفاعل 223
اسم المفعول 225
اسم الظرف 227
اسم الصفہ 228
اسم لالہ 231

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like