لازوال خالق کے تخلیقی عجائب

لازوال خالق کے تخلیقی عجائب

 

مصنف : ہارون یحییٰ

 

صفحات: 137

 

معمولی سے معمولی زندگی بھی اتفاقا پیدا نہیں ہوئی ،بلکہ اس کو پیدا کرنے والی ایک عظیم ذات ہے جواس ساری کائنات کی مالک ہے۔ یہ لا محدود کائنات ،جس میں ہم رہتے ہیں،کس طرح وجود میں آئی ؟یہ تمام توازن،ہم آہنگی اور نظم وضبط کس طرح سے پیدا ہوئے؟یہ کیونکر ممکن ہوا کہ یہ زمین ہمارے رہنے کے لئے موزوں ترین اور محفوظ قیام گاہ بن گئی؟ایسے سوالات نوع انسانی کے ظہور ہی سے توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ان کے جوابات کی تلاش میں  سرگرداں سائنس دان اور فلسفی ،اپنی عقل ودانش اور عقل سلیم کی بدولت اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  کائنات کی صورت گری اور اس میں موجود نظم وضبط کسی اعلی ترین خالق مطلق کی موجودگی کی شہادت دے رہے ہیں۔جو اس ساری کائنات کا خالق و مالک ہے۔یہ ایک غیر متنازعہ سچائی ہے ،جس تک ہم اپنی ذہانت استعمال کرتے ہوئے پہنچ سکتے ہیں۔اللہ تعالی نے اس حقیقت کا اعلان اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں واشگاف الفاظ میں کر دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” لازوال خالق کے تخلیقی عجائب “ہارون یحیی کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ محترمہ گلناز کوثر نے کیا ہے ۔مصنف 1956ء میں انقرہ ترکی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے آرٹس کی تعلیم میمار سینان یونیورسٹی سے اور فلسفے کی تعلیم استنبول یونیورسٹی سے حاصل کی۔آپ کی سیاست ،سائنس اور اسلامی عقائد پر متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔آپ کا شمار ان معروف مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے ارتقاء پرستی اور ارتقاء پرستوں کے دعووں کو طشت ازبام کیا اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا۔آپ کی یہ کتب دنیا کی متعدد زبانوں میں چھپ چکی ہیں۔آپ کی کتب مسلمانوں ،غیر مسلموں سب کو مخاطب کرتی ہیں خواہ ان کا تعلق کسی عمر،نسل اور قوم سے ہو،کیونکہ ان کتب کا مقصد صرف ایک ہے:خدا کے ابدی وجود کی نشانیوں کو قارئین کے سامنے لا کر ان کے شعور کو اجاگر کرنا۔آپ نے ترکی میں “سائنس ریسرچ فاونڈیشن “قائم کی ہے جو اب ایک مضبوط ادارہ بن چکی ہے۔یہ ادارہ نہ صرف ڈارون پرستی کی تردید میں بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کرتا ہے ،بلکہ جدید دور میں اسلام کی درست تصویر پیش کرنے کی بھی سعی کر رہا ہے۔ اس کتاب میں مولف نے اللہ تعالی کی مختلف اور منفر داقسام کی مخلوقات کو جمع کر کے ان کے خالق   کے بارے میںغور وفکر کرنے اور ایک اللہ کو ماننے کی دعوت دی ہے۔اس کتاب کی انفرادیت یہ ہے کہ ہر تخلیق کو رنگین تصاویر کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے،جو اس کو اور زیادہ پرکشش بنا دیتی ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 8
کائنات کیسے وجود میں آئی 10
یہ ہمارا جسم ہے 27
ہمارے گردو پیش میں پائی جانے والی مخلوقات کی حیرت انگیز خصوصیات 39
مسحور کن مخلوقات 59
خوش رنگ پودے مٹی سے کیونکر نکلتے ہیں 78
آؤ پھر غور کریں 80
نظریہ ارتقاء کیا ہے 83
ارتقاء پسندوں کے نزدیک جاندار اشیاء کس طرح ارتقاء پذیر ہوتی ہیں 88
فوسل جو شاید ارتقاء پسندوں کی نظر سے نہیں گزرے 95
کیمبرین دور کے دوران کیا ہوا 101
غلط بیانی کہ مچھلیاں رینگنے والے جانداروں میں تبدیل ہو گئیں 104
احمقانہ پن 108
کیا اس طرح کی کوئی بات ممکن ہوئی 112
انسانی ارتقاء کی کہانی 114
عنوانات جو ڈارون اور ارتقاء پسندوں کے لیے سخت تنقیدی ہیں 126
ہمارے جسم کا معلوماتی بنک ڈی این اے 130
اللہ سب کا خالق ہے 134
نتیجہ 136

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like