لبیک اللہم لبیک

لبیک اللہم لبیک

 

مصنف : امیر حمزہ

 

صفحات: 145

 

حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا “الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة “حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ لبیک اللہم لبیک‘‘مولانا  امیر حمزہ  حفظہ اللہ کے سفر حرمین کے آنکھوں دیکھے مناظر کی بہترین منظر کشی ہے ۔حج اور عمرہ ادا کرنے والے شخص کو کن کن مراحل سے گزرنا اور کیا کیا ادائیں  بجالانا ہوتا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے حج کیسا؟حج اور جہاد کا آپس میں کیا رشتہ ہےسیدنا ابراہیم﷤ اور ان کے گھر والے آزمائش کے کن مرحلوں سےگزرے؟وہ کون سی ادائیں ہیں؟ جو اللہ تعالیٰٰ کو اتنی پسند آئیں کہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے ان پر عمل کرنا لازم کردیا ہے یہ سب کچھ اس مختصر کتاب میں موجود ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
خطبہ
عرض ناشر
گھرسے دعوت کی ابتداء 18
قوم کودعوتِ توحید 18
جب ابراہیم علیہ السلام نےبزرگوں کی پتھری مورتیوں کوتوڑا 21
مصرمیں آزمائش کےلمحات 25
مصرکی شہزادی چاند سے بیٹے کےہمراہ ویران اورخشک پہاڑوں کےدرمیان 26
ننھے اسماعیل اوراس کےوالدین کارفعت وعظمت کیطرف سفر 29
جدہ سےمکہ تک 42
اللہ کےگھر’’کعبہ‘‘میں 44
گناہ چوس…..کالےپتھرکےقریب 46
کعبے کےگردسات چکر 49
ملتزم 51
مقام ابراہیم 52
اللہ کےگھرکی محبت میں توحیدی جذبات کی لہریں 54
اےاللہ! 54
میرےپیارے مولا! 55
اےاللہ 55
اےاللہ 55
اےمیرے رب تعالی 56
صفاومروہ کےدرمیان 57
آب زم زم 60
اساف اورنائلہ 61
حواکی بیٹیوں کےلیے 61
سرمنڈوانا 63
کعبہ کےاندر’’حطیم ‘‘میں 64
مکہ 66
بلندیوں کی جانب 68
غارثور 70
مدینے کی جانب 71
دعوت وجہادکاعلمبردار،پاکیزہ شہر 76
مسجد قبا 78
مسجد جمعہ 79
شہروں کوکھاناجانےوالاشہر 79
مسجد نبوی 79
بقیع کاقبرستان 79
جبل احد 82
صحابیہ کاایمان افروز واقعہ 84
غزوہ احزاب 85
یہودی کاقلعہ 87
حج کی فضیلت 92
حج اکبر 94
گھرسےنکلتے وقت 94
ذوالحلیفہ 95
بدرکےمیدان میں 96
بلندآواز سےلبیک کہنےکاحکم 98
اللہ کامحبوب شہر 100
حجراسودکی فضیلت اورسعی کی فرضیت 100
عمرہ اورحج اکٹھاکرنےکاحکم 102
مومنوں کی ماں….حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا 103
تمتع 104
قرآن 104
افراد 105
جس کے پاس قربانی کاجانورنہ ہو 105
بال کترواناپھرمنڈوانا 106
وضاحت 107
منیٰ کی طرف روانگی 107
منیٰ میں قیام 108
عرفہ کی طرف روانگی 108
آخری خطبہ 109
نزول وحی 111
ظہراورعصرکی اکٹھی نمازیں 111
عرفہ میں وقوف 112
عرفہ کےدن کی دعا 112
عرفہ کےدن کی فضیلت 113
مزدلفہ کی جانب 114
مزدلفہ میں 115
کمزوروں ،عورتوں اوربچوں کےلیے سہولت 116
اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مشعرالحرام کی جانب روانگی 116
وادی محسر 117
جمرات کوکنکریاں مارنا 117
منیٰ میں خطبہ 118
ضروری بات 120
قربانی 120
سرمنڈوانا 122
طواف افاضہ 122
زم زم 123
منیٰ میں تین راتیں اورجمرات کوکنکرمارنا 124
کوئی حرج نہیں 125
منیٰ میں مسجد الخیف کی فضیلت 125
تشریق کےدن 126
طواف وداع 127
خواتین کےمسائل 127
مردہ اورزندہ کی جانب سے حج کرنا 129
حج آخری ستون 134
وادی محسرسےسبق 139
جہاداورزہد 140
واپس مدینہ پہنچنےکی دعا….کہ جس سے جہادکی خوشبوآتی ہے 141

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like