کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت

کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت

 

مصنف : خواجہ محمد قاسم

 

صفحات: 129

 

اس پر فتن دور میں ہر آئے دن بے شمار نئے نئے فرقے اور گروہ مذہب کے نام پر سامنے آرہے ہیں۔اور ان میں سے ہر ایک نے اپنے چند مخصوص اور شاذ نظریات وعقائد سنبھال رکھے ہیں۔جو شخص ان کے نظریات سے متفق ہو،اور ان کے ساتھ تعاون کرتا ہو، ان کے نزدیک وہ مومن اور اہل ایمان میں سے ہے ،اور جو ان کے عقائد ونظریات کا مخالف ہو اس پر وہ بلا سوچے سمجھے شرائط وموانع کا خیال رکھے بغیر کفر کا فتوی لگا دیتے ہیں اور اس فتوی بازی یا کسی مسلمان کی تکفیر میں ذرا خیال نہیں رکھتے کہ وہ کوئی محترم شخصیت اور مخلص مسلمان کی ذات بھی ہو سکتی ہے۔اسی طرز عمل کے گروہوں میں سے ایک کراچی کا معروف عثمانی گروہ ہے ،جو اپنے آپ کو کیپٹن مسعود الدین عثمانی کی طرف منسوب کرتاہے۔اس گروہ نے بھی بعض ایسے منفر د اور شاذ عقائد ونظریات اختیار کر رکھے ہیں ،جو امت کے اجماعی اور اتفاقی مسائل کے مخالف ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ’’کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت‘‘ خواجہ محمد قاسم کی تالیف ہے ،جس میں انہوں عثمانی گروہ کے غلط اور بے بنیاد عقائد ونظریات کو جمع کر دیا ہے تاکہ اہل اسلام ان کی کے عقائد سے آگاہ ہوجائیں اور اپنے آپ کو ان کے جال میں پھنسنے سے محفوظ رکھ سکیں۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائیں۔آمین مسعود الدین عثمانی کے افکار ونظریات کے حوالے سے ڈاکٹر ابو عبد اللہ جابر دامانوی ﷾ کی کتب بھی لائق مطالعہ ہیں

 

عناوین صفحہ نمبر
اولیاء اللہ کا مقام 3
بلا تبصرہ 3
کرامات یا کرافات 16
ڈاکٹر صاحب 17
ڈاکٹر صاحب کا کردار انباشی 18
احبار و رہبان 19
بریلوی سازش 19
نانگے شاہ 21
غلط پروپیگنڈہ 22
داستان امیر حمزہ 23
یہ قلندرانہ باتیں 24
افراط و تفریط 26
حسن ظن 32
احمد رضا خان صاحب 33
نیک لوگ 35
بخیل 37
رد عمل 38
چور کی ماں 38
شیعہ سے زیادہ ظالم 39
محدثین اور صلاۃ و سلام کا پیش ہونا 40
قبر کی زندگی 44
غیر اللہ کی قسم 47
کلمہ کا مفہوم 50
طاغوت 50
صاحب مشکوٰۃ وغیرہ 51
ابن کثیر 51
ابن تیمیہ ، ابن قیم اور سماع موتی 52
میت کا دعا کرنا 53
صحیحین اور قبر کی زندگی 54
حضرت امام ابو حنیفہ 59
سماع موتی اور شرک 61
توحید ایک مذاق بن گئی 64
اگلی منزل پرویزیت 64
عثمانی اور خوارج درمند مؤحد 69
ایک اور ڈاکٹر صاحب 71
قیامت کی نشانی 73
اہل حدیث کی توحید 73
نی بھرتی 75
یہ ہم سے نہیں ہو سکتا 76
غیبت 77
محمد بن عبد الوہاب 82
شاہ ولی اللہ 32
شاہ اسما عیل 84
صراط مستقیم 86
کرامامت اہل حدیث 86
اظہار برأت 89
شرک اور مشک 94
جہنم کی فوج 94
خلق نبی ﷺ 95
کفر کفر میں فرق 98
منطقی کفر 100
یہ بھی مشرک 101
جمہوریت 103
وتروں میں دعائے قنوت 116
اذان اور امامت پر اجرت لینا 117
اہل حدیث نام 121
لفظ مسلمان 124
عثمانی اہل حدیث مساجد میں 124
مشترکہ جلسے 126
شیطانی وسوسے 128
مسلمان مشرک کا وارث نہیں ہوتا 128
آپس میں نکاح بھی جائز نہیں 129

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like