کتاب الکبائر
کتاب الکبائر
مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن احمد الذہبی
صفحات: 410
اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے ۔ اہل علم نے کتاب وسنت کی روشنی میں گناہ کی دو قسمیں بیان کی ہیں۔ صغیرہ گناہ یعنی چھوٹے گناہ اور کبیرہ گناہ یعنی بڑے گناہ۔ اہل علم نے کبیرہ گناہوں کی فہرست میں ان گناہوں کوشمار کیا ہے جن کےبارے میں قرآن وحدیث میں واضح طور پر جہنم کی سزا بتائی گئی ہے یا جن کے بارے میں رسول اکرمﷺ نے شدید غصہ کا اظہار فرمایا ہے۔ اور صغیرہ گناہ وہ ہیں جن سے اللہ اوراس کے رسول نےمنع توفرمایا ہے، لیکن ان کی سزا بیان نہیں فرمائی یا ان کے بارے میں شدید الفاظ استعمال نہیں فرمائے یا اظہارِ ناراضگی نہیں فرمایا۔کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی وجہ سے آدمی پر سب سے بڑی ہلاکت اور مصیبت تو یقیناً آخرت میں ہی آئے گی جہاں اسے چاروناچار جہنم کاعذاب بھگتنا پڑے گا لیکن اس دینا میں بھی گناہ انسان کے لیے کسی راحت یاسکون کا باعث نہیں بنتے بلکہ انسان پر آنے والے تمام مصائب وآلام،بیماریاں اور پریشانیاں تکلیفیں اور مصیبتیں درحقیقت ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی آتی ہیں ۔کبیرہ گناہ کا موضوع ہمیشہ علماء امت کی توجہ کامرکز رہا ہے چنانچہ اس پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں اور شروح حدیث وکتبِ اخلاق میں یہ بحث ضمناً بھی آئی ہے ۔مستقل تصانیف میں امام ذہبی ، شیخ احمد بن ہیثمی ،ابن النحاس، محمد بن عبدالوہاب، اور شیخ احمد بن حجر آل بوطامی کی کتابیں قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ کتاب الکبائر‘‘ امام ابو عبد اللہ محمد بن احمد الذ ہبی کی تصنیف ہے جس میں انہو ں نے 70 کبیرہ گناہوں کو تفصیلاً ذکر کیا ہے ۔ موضوع کی اہمیت اور کتاب ہذا کی افادیت کے پیش نظر تقریبا 33 سال قبل ادارہ البحوث الاسلامیہ، بنارس نے اس کتاب کو اردو میں منتقل کروا کر شائع کیا ہے تاکہ اردو خواں طبقہ اس سے استفادہ کرسکے۔ کتاب کے ترجمہ کی خدمت مولانا عبد الوہاب حجازی نے انجام دی ہے ۔ کتاب کی ضخامت کےپیش نظر اکثر مقامات پر احادیث نبویہ کا صرف ترجمہ دیا گیا ہے او راصل متن حذف کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح بعض ایسی حکایات کو بھی حذف کردیا گیا ہے جن کی معتبر سند مذکور نہیں ۔ترجمہ کا اصل کتاب سے تقابل دقت نظر سے کیا گیا ہے تاکہ دونوں میں کوئی فرق نہ رہے اور قاری پورے بھروسہ کےساتھ کتاب کامطالعہ کرے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کو ان کی محنتوں کابہترین صلہ عطا فرمائے ، کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے پڑھنے والوں کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 7 | |
(کبائر کی نمبردا رتفصیل مع عنوان ) | ||
شرک | 16 | |
قتل | 21 | |
جادو | 26 | |
نماز چھوڑ دینا | 30 | |
زکوٰۃ نہ دینا | 56 | |
بغیر عذر رمضان کا روزہ چھوڑ دینا | 60 | |
طاقت کے باوجود حج نہ کرنا | 61 | |
والدین کی نافرمانی | 63 | |
قطع رحمی | 75 | |
زنا | 80 | |
لواطت | 88 | |
سود | 98 | |
مال یتیم کھانا اور اس پر ظلم کرنا | 104 | |
اللہ اور رسول اللہ کےخلاف جھوٹ بولنا | 112 | |
لشکر سے بھاگنا | 114 | |
امام کی طرف سے رعیت پر ظلم اور فریب | 116 | |
غرور | 124 | |
جھوٹی گواہی | 128 | |
شراب نوشی | 130 | |
جوا | 145 | |
پاک دامن کو تہمت لگانا | 150 | |
مال غنیمت میں خیانت کرنا | 154 | |
چوری | 159 | |
ڈاکہ زنی | 162 | |
دانستہ جھوٹی قسم کھانا | 165 | |
ظلم | 170 | |
ظالمانہ ٹیکس وصول کرنا | 191 | |
حرام خوری | 195 | |
خودکشی | 204 | |
اکثر باتوں پر جھوٹ بولنا | 207 | |
برا فیصلہ | 214 | |
فیصلے پر رشوت لینا | 218 | |
مردوں عورتوں کا ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرنا | 222 | |
اہل و عیال میں برائیوں کواچھا جاننا اور دو آدمیوں میں بگاڑ کی کوشش کرنا | 226 | |
حلالہ کرانا | 229 | |
پیشاب سے نہ بچنا جو عیسائیوں کا شعار ہے | 233 | |
ریا و نمود | 237 | |
حصول دنیا کے لیے علم سیکھنا اور علم کا چھپانا | 243 | |
خیانت | 248 | |
احسان جتانا | 252 | |
تقدیر کا انکار | 256 | |
کان لگانا ، راز ٹٹولنا | 266 | |
چغل خوری | 268 | |
لعنت کرنا | 375 | |
وعدہ خلافی | 283 | |
کاہن او رنجومی کی تصدیق کرنا | 286 | |
شوہر سے بیوی کی کج خلقی | 291 | |
تصویر بنانا | 307 | |
ظلم اور سرکشی | 336 | |
بد سلوکی | 339 | |
پڑوسی کو اذیت دینا | 352 | |
مسلمانوں کو تکلیف پہونچانا او ربد کلامی کرنا | 356 | |
بندگان خدا کو اذیت دینا اور ان پر دست درازی کرنا | 363 | |
تہبند کا گھسیٹنا | 366 | |
مردوں کا ریشم پہننا اور سونا استعمال کرنا | 369 | |
غلام کا بھاگنا | 371 | |
غیر اللہ کےلیے جانور ذبح کرنا | 372 | |
باپ کے بجائے دوسرے کی طرف نسبت کرنا | 375 | |
جدال ، اظہار برتری اور جھگڑا کرنا | 377 | |
زائد پانی کو روکنا | 381 | |
ناپ تول میں کمی کرنا | 383 | |
اللہ کی تدبیر سے بے خوف رہنا | 386 | |
گناہ سے اصرار کرنا | 391 | |
جماعت چھوڑ کر بلاعذر تنہا نماز پڑھنا | 392 | |
بلا عذر جماعت کی نماز مسلسل چھوڑ دینا | 394 | |
وصیت کر کے تکلیف پہونچانا | 399 | |
مکرو فریب | 401 | |
مسلمانوں میں جاسوسی کر کے دوسروں کوان کا راز بتانا | 403 | |
کسی صحابی رسول کو گالی دینا | 404 | |