کاشف العسر شرح ناظمۃ الزہر

کاشف العسر شرح ناظمۃ الزہر

 

مصنف : قاری فتح محمد پانی پتی

 

صفحات: 410

 

منجملہ علوم قرآنی میں سے ایک علم الفواصل ہے ،جس سے مراد ایک ایسا فن ہے جس میں قرآن مجید کی سورتیں اور ان کی آیتوں کا شمار اور ان کے ابتدائی اور آخری سرے بتائے جاتے ہیں۔علم الفواصل کاموضوع بھی قرآن کی سورتیں اورآیات ہیں، کیونکہ اس علم میں انہی کے حالات سے متعلق بحث کی جاتی ہے۔علم الفواصل توقیفی ہے، کیونکہ رسول اللہﷺنے صحابہ کرام ؓ کو رؤوس آیات پر وقف کرتے ہوئے آیات کا علم سکھایا ہے۔ بعض آیات ایسی ہیں جہاں نبی کریمﷺنے ہمیشہ وقف کیا اور وصل نہیں کیا۔ایسی آیات تمام شماروں میں بالاتفاق معدود ہیں۔بعض مقامات ایسے ہیں جہاں نبی کریمﷺنے ہمیشہ وصل کیا اور وقف نہیں کیا، ایسے مقامات بالاتفاق تمام شماروں میں متروک ہیں۔بعض مقامات ایسے ہیں جہاں نبی کریمﷺنے کبھی وقف کیا اور کبھی وصل کیا۔اوراہل فن کے لئے یہی مقامِ اختلاف ہے، کیونکہ آپ ﷺ کے وقف کرنے میں اس مقام کے رؤوس آیات میں سے ہونے کا احتما ل ہے اوریہ بھی احتمال ہے کہ آپ نے راحت کے لئے یا تعریف وقف کے لئے وقف کیا ہو اورآپ ﷺ کے وصل کرنے میں اس مقام (جہاں پہلے وقف کیا تھا)کے عدم رؤوس آیات میں سے ہونے کا احتمال ہے اور رأس الآیۃ ہونے کا بھی احتمال رہتا ہے۔ان احتمالات کی موجودگی میں کسی مقام پر آیت ہونے یا نہ ہونے کافیصلہ کرنا اجتہاد کے بغیر نا ممکن تھااور یہی محتمل فیہ مقامات صحابہ کرام کے اجتہاد کرنے کاسبب بنے۔جو در اصل نبی کریمﷺسے ہی ثابت تھے۔ زیر نظر کتاب ” کاشف العسر شرح ناظمۃ الزھر”شیخ القراءقاری فتح محمدپانی پتی﷫کی تالیف ہے۔جس میں انہوں نے امام شاطبی﷫ کے علم الفواصل پر لکھے منظوم قصیدے ناظمۃ الزھر کو انتہائی آسان اور سہل انداز میں پیش کیا ہے۔امام شاطبی کا یہ قصیدہ دو سو ستانوے اشعار پر مشتمل ہے،جس میں انہوں مختلف فیہ رؤوس آیات کو جمع فرمایا ہے۔قاری فتح محمدپانی پتی علم قراءات کے میدان میں بڑا بلند اور عظیم مقام ومرتبہ رکھتے ہیں۔آپ نے علم قراءات پر بیسیوں علمی وتحقیقی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ اللہ تعالی قراء ات قرآنیہ کے حوالے سے سر انجام دی گئی ان کی ان خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ
مصطلح الشرح 1
خطبہ و حمد ونعت 11
نظم کی تعریف اور اصطلاحات 20
قصیدہ کےقواعد کا بزرگی والے معانی اورعلوم تک پہنچا دینا 27
حروف کےشمار میں سات قول ہیں ، فائدہ نمبر2 29
آیات کے شمار کرنے کا سبب شعر نمبر13 30
اس شمار کے بارے میں صحیح احادیث 40
اس فن پر مستقل کتابیں لکھنے کا سبب 42
سات شماروں میں سے پہلا شمار مدنی اول 46
دوسرا شمار مدنی اخیر 49
تیسرا شمار بصری 50
چوتھا شمار بصری 50
پانچویں سے ساتویں تک کے تین شمار 51
(فائدہ ) ساتوں شماروں کے مفصل بیان میں 52
شمار کے توقیفی ہونے کی پہلی دلیل 59
شبہ الفاصلہ کی مثالیں بیان نہ کرنے کا عذر 60
شمار کے توقیفی ہونے کی دوسری دلیل 63
تیسری دلیل 65
چوتھی دلیل 68
اس وہم کا رد جوشماروں کے توقیفی بتانے سے پیدا ہوتا ہے 69
مکی ،شامی ، بصری شماروں کی تین سندیں 74
کوفی شمار کی سند 75
پانچ ضروری مقاصد کے لیے دعا 78
اس فن کی اور چھوٹے بڑے ہر ایک کام کی تکمیل میں حق تعالیٰ کی مدد کا محتاج ہونا 79
پہلا طریقہ ، مستقیم اور صحیح ملکہ 83
دوسرا طریقہ ، مساوات 83
تیسرا طریقہ ، مشاکلہ 85
مشاکلہ کی تفصیل 86
مشاکلہ کی دونوں قسموں کی مثالیں بیان کرنے کا وعدہ 92
اس وعدہ کا پورا کرنا 94
مشاکلہ کے متعلق ایک ضروری تنبیہ 96
اس بات کا بیان کہ اشکال و شبہ کےموقعوں میں مشاکلہ کی مدد سے فیصلہ کیا جاتا ہے 104
آیت کے لغوی معنی 107
آیت کےاصطلاحی معنی کا بیان ( اور لف و نشر مرتب کے طریق سے لغوی معنی کی دونوں صورتوں پر تفریع 109
معالم کی رو سے شعر 52؍18 میں یہ بتایا کہ علماء نے مشاکلہ اور تناسب کےدونوں قاعدے دونوں قسم کی نص والی جزئیات و احادیث سے نکالے ہیں 116
پہلی قسم کی مثال جس میں نص صراحۃً اور مقصود کےدرجہ میں شمار بتانے کے لیے آئی ہے 126
اس سوال کا جواب 128
وہ تین صفتیں جن سے صحابہ ؓ میں اجتہاد کی صلاحیت ولیاقت روز روشن کی طرح واضح ہے 132
چوتھی صفت جس سے صحابہ کا اجتہاد کے لائق ہونا بھی اور بھی واضح ہے 133
بعض آیات کے بارے میں خلف اور تابعین کا اجتہاد کرنا اور اس کا مضر نہ ہونا 135
اور شعر 61؍27وقد ینظم الخ میں بعض آیات میں مشاکلہ کی دونوں قسموں کا جمع ہو جانا 140
علم کے مقدمہ کے بعد کتاب یعنی قصیدہ کا مقدمہ 145
رموز کے بارے میں ایک نقشہ 148
حرفی رموز کا بیان 157
شمار کے چھ امام 158
سورتوں کی ترتیب سےقرآنی آ یات کا بیان 159
سورۂ ام القرآن 161
سورۃ الفاتحہ کے پچیس نام 162
چار عظیم الشان فائدے 166
سورۃ البقرہ 167
سورت کی آیات کاشمار 168
اختلاف والی آیات کےبارہ کلمات 170
تین عظیم الشان فائدے 185
شبہ الفاصلہ کے چھ کلمات 191
شبہ الفاصلہ کے تیرہ کلمات 193
سورۃ النساء از شعر 92؍1 تا 97؍ 6 194
سورۃ المائدہ از شعر 98؍1تا 101؍ 4 201
وہ سات آیتیں جواورں سےطویل ہیں 203
شبہ الفاصلہ کےچودہ کلمات 208
سورۃ الاعراف از شعر 106؍1تا 109؍4 210
شبہ الفاصلہ کےسات اور شبہ الوسط کے تین کلمات 212
سورۃ الانفال ، از شعر 110؍1 تا 114؍ 5 214
شبہ الفاصلہ کے گیارہ کلمات 216
وہ طویل آیتیں اور شبہ الفاصلہ کےسات کلمات 220
سورۃ یونس ﷤،شعر 119؍ 1 222
سورۃ ہود ﷤از شعر 120؍ 1 تا 125؍ 6 224
سورۃ یوسف ﷤از شعر 126؍ 1و 127؍ 2 230
سورۃ الحجر ، شعر 137؍1 240
سورۃالاسراء ازشعر 140؍1و 141؍ 2 243
سورۃ الحج از شعر 160؍ 1تا 164؍ 5 267
سورۃالنور از شعر 167؍ 1تا 169؍3 273
سورۃالفرقان از شعر 170؍1و 171؍ 2 276
سورۃ الروم ، شعر 179؍ 1و 180؍ 2 286
شبہ الفاصلہ کے سترہ کلمات 306
فی بنی کے معنیٰ 306
سورۃ الفتح سے سورۃ القمر تک از شعر 220؍ 1تا 227؍ 8 323
سورۃ القمر سے سورۃالحدید تک ازشعر 228؍ 1تا 239؍ 12 331
فائدہ نمبر3 اس بیان میں کہ اختلاف والی پندرہ آیات میں سے کوفی سے سات اور بصری سے آٹھ اور باقی پانچ نے دس دس آیتیں لی ہیں 338
دنا یری کی اصل یری دنا ہے 346
سورۃ ن و الحاقہ ، شعر 251؍1تا 253؍ 3 351
سورۃ القیمہ الانسان،شعر 265؍1تا 267؍ 3 369
قصیدہ کاخاتمہ ، شعر 294؍ 1تا 297؍ 4 396
فائدہ ، تابعین کی سات صفتوں اور ان کی توضیح میں 398

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like