عالمی انٹرنیٹ ڈائریکٹری

عالمی انٹرنیٹ ڈائریکٹری

 

مصنف : محمد متین خالد

 

صفحات: 280

 

عصر حاضر سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔بیسویں صدی کی آخری دو دہائیوں میں کمپیوٹر کی ایجاد اور اس میں حیرت انگیز ترقی نے ناصرف انسانی فکر ونظر میں تبدیلی پیدا کی ہے، بلکہ سماجی زندگی پر بھی ایک حیرت انگیز انقلابی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔اس انقلابی تبدیلی کا سہرا انٹر نیٹ کی ایجاد کو جاتا ہے، جس نے کرہ ارض کو سکیڑ کر اور فاصلوں کی اہمیت کو ختم کر کے ایک نقطے میں سمیٹ دیا ہے اور دنیا کو ایک گلوبل ویلج کی شکل دے دی ہے۔عصر حاضر میں انٹرنیٹ پر  معلومات کا ایک بے بہا خزانہ موجود ہےجو صرف ایک کلک سے آپ کے سامنے دستیاب ہوتا ہے۔اس وقت کروڑوں ویب سائٹس آن لائن کام کرہی ہیں، لیکن اس سمندر میں سے اپنے کام کی سائٹس کو تلاش کرنا اور ان سے استفادہ کرنا ایک مشکل  امر ہے، چنانچہ اس  مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے ایک ایسی ڈائریکٹری  تیار کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی جو انٹر نیٹ کو براؤز کرتے وقت آپ کی مدد کر سکے۔ زیر تبصرہ کتاب “عالمی انٹرنیٹ ڈائریکٹری “محترم محمد متین خالد اور محترم اعظم شیخ صاحبان کی مشترکہ کاوش ہے، جس میں انہوں نے متعدد اہم موضوعات پر دنیا کی بہترین اور دلکش ویب سائٹس کے لنکس جمع کر دئیے ہیں تاکہ انٹر نیٹ کا یوزر زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکے۔یہ کتاب انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
احساس مترجم 7
سندھی ہیرو 10
بچپن کی باتیں 25
سندھ میں مسلمانوں کادور 36
تیاری 44
محطم کاصنم 52
ہاتھیوں کامعرکہ 61
سونےکاخزانہ 70
سندھ سےتحائف 77
جدید حادثہ 84
وفات ولید کے بعد 99
معزول ہیرو 114
شیر پنجرے میں 123
قدیم حون کاجوش انتقام 133
بےگناہوں پرتہمت 139
سازشی جال کاتانابانا 125
صفوان کےگھر 161
خلیفہ سلیمان کاغضب 175
ضمیر کی بیداری 184
عہد سلیما ن میں   فاتحین اسلام کےمقتل 198

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like