لا الہ الا اللہ

لا الہ الا اللہ

 

مصنف : محمد اسلم سلفی

 

صفحات: 601

 

تمام انبیاء کرام ؑ ایک ہی پیغام اور دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔ انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے حضرت نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمہ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات مبارکہ میں عقائد وصفات کو بیان کیاہے زیر نظر کتاب میں بھی محمداسلم سلفی صاحب نے اردو دان طبقہ کے لیے قرآن مجید میں سے اللہ تعالیٰ سے متعلقہ عقائد وصفات پر مبنی آیات کو سورتوں کی بہ ترتیب تلاوت جمع کر کے ان آیات کاترجمہ وتشریح کو سنت کی روشنی میں پیش کیا ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو شرف قبولیت بخشے اور اہل اسلام کے لیے اسے ذریعہ نجات بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات اور وجود باری تعالیٰ کے دلائل 8
عقیدہ واحدیت 69
عقیدہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں 78
عقیدہ حیات و بقا 101
عقیدہ خلق و ایجاد اور فعل 104
عقیدہ علم و حکمت 131
عقیدہ سمع وبصر 167
عقیدہ ارادہ 182
عقیدہ معیشت 195
عقیدہ قدرت 226
عقیدہ ربوبیت 249
عقیدہ رزقیت 325
عقیدہ نرمی وشفقت 341
عقیدہ رحمت الٰہی 344
عقیدہ عفودرگزر کرنا 394
عقیدہ مغفرت 400
عقیدہ موت و حیات 441
عقیدہ ملک و ملوک 448
عقیدہ حلم 460
عقیدہ غنی 467
عقیدہ احسانات الٰہی 475
عقیدہ تقدیر الٰہی 519
عقیدہ عدل وشکر 535
عقیدہ تخلیق آدم اور آدم علیہ السلام 541
عقیدہ ایمانیات 546
عقیدہ ملائکہ اور ان کی خدمات 554
عقیدہ قرآن مجید کے منزل من اللہ ہونے کے دلائل 570
عقیدہ قرآن کریم کی پیش گوئیاں 578

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like