صحیح ابن خزیمہ جلد 4
صحیح ابن خزیمہ جلد 4
مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ
صفحات: 706
امام ابن خزیمہ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
زکوۃ کے احکام و مسائل | 3 | |
زکاۃ ادا نہ کرنے میں سخت وعید کے ابواب کا مجموعہ | 75 | |
اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکاۃ کا مجموعہ | 89 | |
چاندی کی زکاۃ کے متعلق ابواب | 123 | |
زکوۃ کی وصولی کے ابواب کا مجموعہ | 153 | |
زکوۃ کی تقسیم کے ابواب کا مجموعہ | 168 | |
رمضان المبارک میں صدقہ فطر ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ | 209 | |
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ | 231 | |
حج کے احکام و مسائل | 291 | |
ایسے افعال کے ابواب کہ محرم کے لیے جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے | 393 |