صحیح ابن خزیمہ جلد 3

صحیح ابن خزیمہ جلد 3

 

مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ

 

صفحات: 631

 

امام ابن خزیمہ﷫ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ ﷫ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر﷫ کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
نماز کے لیے سکون اور اطمینان کے ساتھ چل کر جانے کا بیان اور نماز کے لیے دوڑ کر جانا منع ہے 63
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 87
عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 199
مسند کے اختصار سے مختصر کتاب الجمعۃ کا بیان 229
جمعۃ المبارک کی فضیلت کے ابواب کا مجموعہ 239
غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ 253
جمعہ کے لیے خوشبو لگانے ، مسواک کرنے اور   اچھا لباس پہننے کے ابواب کا مجموعہ 266
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب کا مجموعہ 318
روزے کے احکام و مسائل 352
چاند اور ماہ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ 380
روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ 441
افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے ان کے ابواب کا مجموعہ 495
رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ 597
اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ 610

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like