صحیح ابن خزیمہ جلد 2

صحیح ابن خزیمہ جلد 2

 

مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ

 

صفحات: 609

 

امام ابن خزیمہ﷫ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ ﷫ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر﷫ کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
وہ مقامات جن پر نماز پڑھنا جائز ہے اور وہ مقامات جہاں نماز پڑھنے سے روکا گیا 49
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان 51
نمازی کے سترہ کے ابواب کا مجموعہ 56
نماز میں جائز گفتگو اور رب عزوجل سے مانگنے اور اس سے مشابہ ابواب کا مجموعہ 87
نماز میں جائز افعال کے ابواب کا مجموعہ 106
نماز میں ناپسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ 132
حضر میں بارش کی وجہ سے نمازوں کو جمع کرنے کی رخصت کا بیان 177
بچھونوں پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 205
نماز میں بھول چوک کے ابواب کا مجموعہ 214
نماز وتر اور اس میں سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 258
نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات ( سنت ) اور ان میں مذکور سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 293
نفل نماز کے متعلق غیر مذکور احادیث کے ابواب کا مجموعہ 367
نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ 387
بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ 398
سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ 417
عیدالفطر ، عیدالاضحٰی اور جو ان میں ضروری سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 544

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like