سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 1

سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 1

 

مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی

 

صفحات: 378

 

اہل  حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں  ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل  حدیث ایک جماعت  او رایک تحریک  کا نام ہے  زندگی  کےہر شعبے  میں قرآن  وحدیث کے مطابق عمل  کرنا  او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے  کی ترغیب دلانا  یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی  دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اہل حدیث اسلام کی حقیقی ترجمان اور ایک ایسی فکر ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔فکر اہل حدیث ، تاریخ اہل حدیث، تعارف اہل حدیث ،مسلک اہل حدیث  کے عنوان سے متعدد کتب موجود ہیں زیر نظر کتاب  بھی اسی سلسلہ کی  کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سالنامہ تاریخ اہل حدیث 2106 ،شمارہ نمبر 1 ‘‘  جناب عبد الحکیم  عبد المعبود  المدنی ﷾ کی کاوش ہےموصوف  جماعت اہل حدیث ، ہند کے غیور اور ممتاز عالمِ دین ہیں ، انہوں نے ’’ مرکز تاریخ اہل حدیث ،انڈیا‘‘ کے نام سے ایک مستقل ادارہ قائم کیا ہوا  ہے  جس کے تحت  وہ  تاریخ اہل حدیث ہند کو بڑی تیزی اور قوت سے جمع کیا جارہا ہے ۔کتاب ہذادر اصل مجوزہ تاریخ اہل حدیث  ،ہند  کا پہلا حصہ ہے  ۔مرتب  نےاس میں مختلف جرائد ومجلات، مقالات اور کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے نیزذاتی معلومات کی بنیاد پر جنوبی ہند کے علماء اہل حدیث کے مساعی جمیلہ کو مختلف جہتوں سے واضح کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سالنامہ تاریخ اہل حدیث کا یہ پہلا شمار ہ سات ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے  باب کے تحت فاضل مرتب نے اپنااداریہ، مرکز اہل حدیث کا جامع تعارف اور کچھ علماکرام کے  تاثراتی پیغامات کوشامل کیا ہے ، دوسرا باب  اہل  حدیث ، تاریخ اہل حدیث،اور جماعت کے بعض تعلیمی  ودعوتی مراکزکے تعارف وغیرہ پر مشتمل ہےاس میں مستند اہل علم کی تحریریں جمع کی گئی ہیں۔ باب سوم میں  بعنوان’’ یادرفتگان 1915ء تک وفات پاچکے سترہ علماء کرام کی سوانح حیات اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے، باب چہارم 2016ء میں وفات پانےوالے علماء کرام کے ذکر ِجمیل کے لیے مختص ہے  اور اس کے تحت 16 علماء کرام کی سوانح حیات اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے، باب پنجم میں 2016ء میں وفات پانے والے بعض ایسے اعیان  وجماعت کی وفات پر لکھی گئی تعزیتی تحریریں شامل ہیں جو باضافہ عالم تو نہ تھے مگر جمعیت وجماعت اوراس کے کاز سےگہری دلچسپی او روابستگی کے سبب  انہوں نے اپنے طور قابل قدر خدمات انجام دیں۔باب ششم میں پانچ اکابر علماء موجودیں کی خود نوشت سوانح حیات شامل ہے جو اپنی جگہ نہایت اہمیت کی حامل ہے جب کہ آخری اور ساتویں با ب میں  متفرقات کے عنوان سے فاضل مرتب نے تین اہم مضامین تاریخ  اہل حدیث کے متعلق شامل کیے ہیں ۔ یہ کتاب تاریخ اہل حدیث کی حقانیت اورعلمائے اہل حدیث کی گرانقدر خدمات پر مشتمل ایک اہم علمی وتاریخی دستاویز  ہے ۔اللہ مرتب وناشرین کی اس  عظیم الشان مساہی کو شرفِ قبولیت سے نوازے  اورانہیں ا س کام کو جاری رکھنی کی توفیق دے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست 4
کلمات تشکر وامتنان 8
انتساب 9
رشحات قلم 10
اداریہ 11
افتتاحیہ 13
باب اول: تاثرات وانطباعات
پیغام مسرت(مولانا عاشق علی اثری) 19
کلمہ تبریک(مولانا محمد رحمانی) 20
رشحات تصدیق( مولانا عبد الروف ندوی) 21
پیغام مبارکبادی(مولانا عبد السلام سلفی) 23
تاثرات واحساسات(مولانا عبد المنان سلفی 24
باب دوم: بحوث ومقالات
حدیث اور اہل حدیث(مولانا عبد الخالق صادق) 29
اہل حدیث اور ان کا شرف وامتیاز(حافظ صلاح الدین یوسف) 33
اہل حدیث کا اعتقادی وفقہی منہج(مولانا ابو العاص وحیدی) 45
سنت صحیحہ کے خلاف عالمی سازش(مولانا عبد الحمید رحمانی﷫ 64
ائمہ اربعہ کے سلسلے میں علمائے اہل حدیث کا موقف(طارق اسعد بن اسعد اعظمی) 72
تحریک اہل حدیث ہند مختصر تعارف اور ملکی وعلاقائی تاریخ 81
ضلع بستی سدھارتھ نگر، گونڈہ میں دعوت اہل حدیث کی ابتداء 94
سر زمین بستی وگونڈہ میں توحید سنت کی پہلی تحریک اور اس کا سلسلہ مبارک 97
مختصر تاریخ اہل حدیث بستی وگونڈہ 101
شجرہ طوبی موی تلامذہ شیخ الکل میاں صاحب 105
شہر بنارس میں سلفیت کی اشاعت 108
جامعہ سلفیہ بنارس اور اشاعت سنت نبویہ 111
تاریخ جامعہ سراج العلوم کنڈؤ بونڈ یہار، گونڈہ 122
تصویبات واستدراکات کتاب تراجم علمائے حدیث ہند 130
باب سوم: یاد رفتگاں
علاقہ کچھ کا ایک مرد مجاہد مولانا عبد الرحیم پچھی 135
علامہ عبد الجلیل سامرودی علیہ الرحمہ 142
علامہ حافظ عبد العزیز کرنولی 148
ڈاکٹر رضا ء اللہ محمد ادریس مبارکپوری 158
باچشم نم (شیخ ابو المکرم سلفی حیات وخدمات) 161
شیخ ابو المکرم عبد الجلیل سلفی 168
مفسر قرآن مولانا عبد القیوم رحمانی 174
شیخ الحدیث مولانا عبد الغنی سیفی عمری 179
مولانا عبد المتین میمن جونا گڈھی حیات وخدمات 189
آہ رئیس المصنفین نہ رہا 192
علامہ محمد رئیس ندوی ؒ تدریسی خصوصیات وکمالات 203
شیخ الحدیث مفتی مولانا عابد حسن رحمانی ؒ 208
آہ !نشان فکر وفن اور رونق بزم چمن نہ رہا 213
مولانا عطاء اللہ خاں امینی جماعت کے بے باک سپاہی 220
بھیونڈی جماعت اہل حدیث کا میر کارواں مولانا عطاء اللہ خان امینی 225
مختصر سوانح حیات شیخ عبد المتین سلفی کشن گنج 229
ڈاکٹر جاوید اعظم بنارسی 234
علامہ عبد الحمید رحمانی چند نمایاں خصوصیات وخوبیاں 239
باب چہارم: مرحومین علمائے اہل حدیث2016ء
مولانا عبد القیوم مکی بنارس 255
مولانا عبد العلیم ماہر بستوی 257
خود نوشت سوانح مولانا عبدالعلیم ماہر 268
مولانا عبد العلیم ماہر بستوی 274
مولانا عبد الحمید شفیقی 275
مولانا عبد الرحیم امجد نیپالی حیات وخدمات 277
مولانا عبد الرحیم بن عبد العظیم 287
عم محترم ڈاکٹر عبد العلیم بستوی 287
عالم عرب وعجم کی عظیم المرتبت شخصیت 302
مولانا انعام اللہ فاروقی ناگپور 313
بزرگ عالم مولانا انعام اللہ فاروقی چل بسے 317
ارض سنابل کے ایک درویش صفت مربی 318
مولنا خلیل الرحمن رحمانی جوار رحمت میں 323
باب پنجم: مرحومین اعیان جماعت وہمدردان جمعیت 2016ء
بزرگ ہستی حاجی عباس صاحب پونہ 325
میرے نانا مرحوم حاجی عباس صاحب 327
محسن جماعت الحاج عبد القیوم کوڈیا جوار رحمت میں 328
آہ محسن جماعت اسماعیل لکڑا والا اب نہ رہے 330
والد مرحوم کی یاد میں 324
استاذ گرامی ماسٹر ابو ذر صاحب ؒ 328
باب ششم: علمائے موجودین2016ء
ڈاکٹر بہاء الدین محمد سلیمان برطانیہ 341
مولانا محمد اعظمی 349
مولانا محفوظ الرحمن فیضی 355
مولانا عبد السلام مدنی 360
مولانا محمد مستقیم سلفی 362
باب ہفتم: مناظرات ومتفرقات
رواداد مناظر بڑھنی سدھارتھ نگر1918ء 367
تعارف اہل حدیث انسائیکلوپیڈیا 370
فارم اہل حدیث انسائیکلوپیڈیا 373
تعارف سالنامہ تاریخ اہل حدیث 375

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like