روضۃ المسلم شرح مقدمۃ المسلم

روضۃ المسلم شرح مقدمۃ المسلم

 

مصنف : محمد حسین صدیقی

 

صفحات: 331

 

صحیح مسلم کتب صحاح ستہ میں صحیح بخاری کے بعد شمار کی جاتی ہے ، امام مسلم بن حجاج ﷫نے اس کی احادیث کو انتہائی محنت اور کاوش سے ترتیب دیا ہے حسن ترتیب اور تدوین کی عمدگی کے لحاظ سے یہ صحیح بخاری پر بھی فوقیت رکھتی ہے اور زمانہ تصنیف سے لیکر آج تک اس کو قبولیت عامہ کا شرف حاصل رہا ہے۔ متقدمین میں سے بعض مغاربہ اور محققین نے صحیح مسلم کو بے حد پسند کیا ہے اور ا س کو صحیح بخاری پر بھی ترجیح دی ہے چنانچہ ابو علی حاکم نیشاپوری اور حافظ ابوبکر اسماعیلی صاحب مدخل کا یہی قول ہے اور امام عبد الرحمان نسائی نے کہا کہ امام مسلم کی صحیح امام بخاری کی صحیح سے عمدہ ہے(الشیخ محی الدین ابوذکریا یحیٰی بن شرف النووی المتوفی 676 ھ مقدمہ شرح مسلم ص 13مطبوعہ نور محمد اصح المابع کراچی1375ھ) اور مسلم بن قاسم قرطبی معاصر دارقطنی نے کہا کہ امام مسلم کی صحیح کی مثل کوئی شخص نہیں پیش کرسکتا ، ابن حزم بھی صحیح مسلم کو صحیح بخاری پر ترجیح دیتے تھے۔(حافظ الشہاب الدین ابن حجر عسقلانی المتوفی 852ھ ہدی الساری جلد 1صفحہ 24مطبوعہ مصر)اور خود امام مسلم نے اپنی کتاب کے بارے میں فرمایا تھا کہ اگر محدثین دو سو سال بھی احادیث لکھتے رہیں پھر بھی ان کا مدار اسی کتاب پر ہوگا (شیخ محی الدین ابو ذکریا یحیٰی بن شرف نووی متوفی 676ھ مقدمہ شرح مسلم ص 13 مطبوعہ نورمحمد اصح المطابع کراچی 1375ھ) ۔ اور اب تو دو سو برس چھوڑکر گیارہ سو برس ہونے کو آئے لیکن ان مرد خدا کے قول کی صداقت میں کوئی فرق نہیں آیا اور شاہ عبد العزیز بیان کرتے ہیں کہ ابو علی زعفرانی کو کسی شخص نے وفات کے بعد خواب میں دیکھا اور ان سے پوچھا کہ تمہاری بخشش کس سبب ہوئی تو انہوں نے صحیح مسلم کے چند اجزا کی طرف اشارہ کرکے فرمایا ان اجزا ءکے سبب اللہ تعالی نے مجھے بخش دیا ۔(شاہ عبد العزیز محدث دہلوی متوفی 1229 ھ بستان المحدثین ص281مطبوعہ سعید اینڈ کمپنی کراچی) امام مسلم ﷫ نے صحیح مسلم کے شروع میں ایک عظیم الشان مقدمہ قائم کیا ہے جس میں انہوں نے اس کتاب میں احادیث بیان کرنے کے اپنے منہج اور اسلوب کو بیان کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” روضۃ المسلم شرح مقدمۃ المسلم ” جامعہ بنوریہ میں حدیث کے استاذ مولانا محمد حسین صدیقی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے امام مسلم ﷫ کے مقدمے کی شرح بیان فرمائی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 13
تقریظ :شیخ الحدیث حضرت مولانا الحاج ابو عمر عبدلرشید صاحب دامت برکاتہم 15
تقریظ :حضرت مولانا عبدالحمید وامت برکاتہم 16
تعارف امام مسلم ﷫ 18
ولادت 18
اساتذہ 18
اسفار حصول علم 18
اامام مسلم ﷫ کےفضائل وکمالات 19
امام مسلم ﷫ کامذہب ومسلک 19
تلامذہ 19
تصنفات 20
صحیح مسلم اورا س کی وجہ تصنیف 20
زمانہ تصنیف 20
تعداد روایا ت 21
تراجم وابواب 21
وفات 22
کیا مسلم شریف جامع ہے  یانہیں 22
شروحات وحواشی 23
صحاح ستہ میں صحیح مسلم  کامقام 26
صحیح مسلم کی خصوصیات 26
ضبط تفاوت  لفظ 27
ازالہ التباس 27
حدثنا اوراخبرنا میں فرق 27
سلامت متون وجمع طرق 27
قلت آثار تعلیقات 28
احادیث 28
مقدمہ مسلم 28
کیا مسلم کامقدمہ کتاب کاجزا ہے 28
چند ضروری اصطلاحات 29
سنت 29
اثر 30
راوی 30
مروی 30
متن 30
اسناد
محدث 31
حافظ 31
مرفوع 31
موقوف 31
مقطوع 32
متصل 32
ضعیف 32
معلق 32
مرسل 32
منقطع 34
تدلیس 34
تدلیس الاسناد 34
تدلیس الشیوخ 34
معنعن 35
اسناد عالی 35
اسناد نازل 38
راویوں پر طعن کرنا 36
کذب (موضوع ) 36
تہمت کذب (متروک ) 36
منکر 37
بدعت 37
جہالت (حدیث مجہول ) 36
زبانی اغلاط 37
سوء حفظ 38
حکم 38
غفلت 38
کثرت وہم 38
مخالفت  ثقات 38
مدرج 39
مقلوب 39
المزید فی متصل لاسانید 39
مضطرب 39
مصحف یامحرف 39
شاذ ومحفوظ 39
منکر ومعروف 40
جرح وتعدیل کی تعریف 40
صرف سلام پر اکتفا کی مثالیں 44
صحیح مسلم کیوجہ تالیف 45
ائمہ احادیث اورائمہ اسماء الرجال کاامت پر احسان 61
روایت صحیح 62
روات کےتین طبقات 69
طبقہ اول 69
طبقہ دوم 69
طبقہ سوم 70
پہلا قول 70
دوسرا قول 70
حدیث کو مختصر کرناجائز ہے یانہیں 71
طبقہ اول کے روات کی تفصیل 72
طبقہ اول کےروایوں کے نام دین وفات 75
ان پانچ راویوں کےمختصر حالات 75
حضرت منصور بن المعتمر ؒ کےمختصر حالات 75
حضرت سلیمان الاعمش ﷫ کےمختصر حالاات 76
سماعیل بن ابی خالد ﷫ کے مختصر حالات 76
ابن عو ن ﷫ کےمختصر حالات 77
ایو سختیانی ﷫ کے مختصر حالات 77
طبقہ دوم کےروات کی تفصیل 78
اول مجہول الذات 79
دوم مجہول الوصف 79
سوم مستور العیب 80
چہارم مبہم 80
پنجم مجہول الذات والوصف 81
طبقہ ثانی کےراویوں کے نام 81
ان راویوں کے مختصر حالات 82
حضرت عطاء بن السائب ی متوفی کے136ھ مختصر حالات 82
حضرت یزید بن ابی زیاد ؒ تعالی متوفی 136ھ کے مختصر حالات 82
اشعت الحمرانی ؒ تعالی متوفی 143ھ کے مختصر حالات 83
راویوں کے آپس میں تفاوت 87
مثالیں دینے کی وجہ 89
گھڑی ہوئی احادیث مسلم شریف میں نہیں ہیں 91
عبداللہ بن  مسور ؒ تعالی کے مختصر حالات 94
عمروبن خالد ؒ تعالی کے مختصر حالات 94
عبدالقدوس الشامی کےمختصر حالات 95
محمد بن سعید المصلوب کے مختصر حالات 95
غیاث بن ابراہیم کےمختصر حالات 95
سلیمان بن عمروابی داؤد کے مختصر حالات 95
حدیث موضوع کی تعریف 96
مسلم شریف میں منکر اورغلط روایات بھی نہیں ہیں 96
منکر کی تعریف 99
عبداللہ  بن محرر ؒ تعالی کے مختصر حالات 100
یحیی بن ابی کے مختصر حالات 100
ابو العطوف  جراح بن المنہال کےمختصر حالات 101
عبادبن کثیر کےمختصر حالات 101
حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ کےمختصرحالات 101
عمربن صہبا ن کےمختصر حالات 102
راوی کی وزیادتی کاکب اعتبار ہوگا 102
مسلم شریف کی تصنیف کی ایک اور وجہ 108
حدیث مشہور کی تعریف 112
حدیث معروف کی تعریف 112
مالک بن انس ؒ تعالی کےمختصر حالات 113
شعبۃ بن الحجاج ؒ تعالی کےمختصر حالات 113
سفیان بن عیینہ  رحمہ االلہ تعالی کےمختصر حالات 114
یحیی بن سعید القطان ؒ تعالی کےمختصر حالات 115
عبدالرحمن بن مہدی ؒ تعالی کےمختصر حالات 115
صرف صحیح روایتوں کوبیان کرنا چاہیے 116
ثقہ لوگوں کی روایات مقبول ہونے پر آیات قرآنیہ  سے استدلال 120
خبر اورشہادت میں فرق 121
شہادت اوخبر میں وجود اتفاق 122
شہادت اورخبر میں وجوہ فرق 123
آپ ﷺ پرجھوٹ بولنے پر سخت وعید 127
ربعی بن  حراش رحمہ للہ کےمختصر حالات 130
جمہور کی دلیل 133
جمہور کی طرف سے جواب 133
کیا فضائل میں اپنی طرف سے روایات بیان کرسکتے ہیں 134
باب النهي عن الحديث بكل ماسمع 135
باب النهي  عن الرواية عن الضعفاء والاحتياط في تحملها 142
باب في الضعفاء والكذابين ومن يرغب عن حديثهم 142
حدیث ضعیف کی تعریف 145
احادیث کوتحقیق کےبعد قبول کیاجائے 1478
بشیر بن  کعب ؒ تعالی کے مختصر حالات 149
جرح کےجوا ز کےدلائل 163
پہلی دلیل 163
دوسری دلیل 163
تیسری دلیل 164
حدیث میں اسنادکی حیثیت 165
ایصال ثواب میت  کےلئے درست ہے یانہیں 170
عمروبن ثابت کےمختصر حالات 175
حضر ت قاسم ؒ تعالی 176
یہاں سےامام مسلم ضعیف راویوں کی نشان دہی اوران پر جرح  کررہے ہین 177
شہر بن حوشب کےمختصر حالات 181
عباد بن کثیر ؒ تعالی کےمختصر حالات 182
محمد بن سعید مصلو ب کےمختصر حالات 183
صوفیوں کی حدیث کی حیثیت 184
غالب بن عبیداللہ کےمختصر حالات 189
ابوالمقدام ہشام ؒ تعالی بصر ی مختصر حالات 191
سلیمان بن حجاج ؒ تعالی کےمختصر حالات 194
روح بن غطیف ؒ تعالی کےمختصر حالات 196
بقیہ ؒ تعالی کےمختصر حالات 197
حارث اعور کےمختصر حالات 200
مغیرہ بن سعید کےمختصر حالات 202
ابوعبدالرحیم کےمختصر حالات 202
عقیدہ رجعت کیاہے 208
جابر جعفی کےمختصر حالا ت 208
حارث بن حصیرہ کےمختصرہ حالات 213
عبدالکریم ؒ تعالی کے مختصر حالات 217
ابو داؤد داعمی کےمختصر حالات 218
ابو جعفر ہاشمی مدنی کےمختصر حالات 218

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like