رحمۃ للعالمین غصے میں کیوں ؟

رحمۃ للعالمین غصے میں کیوں ؟

 

مصنف : حافظ عبد الرزاق اظہر

 

صفحات: 226

 

غصہ اطمینان اور رضامندی کی نقیض اور ضد ہے ۔غصہ اور جارحیت انسان کا فطری ،انسانی اور صحت مندغیر اخیتاری فعل ہے ۔غصہ انسان کو تباہی کے کنارے  اورہلاکت کی وادیوں میں پھینک دیتا ہے اس لیے اس کے نقصانات اور ہلاکت خیزیوں سے آگاہی  حاصل کرنا ضروری ہے  تاکہ اس کے شر سے بچا جاسکے۔  نبی کریم ﷺ تو ایسے شخص کوبڑا پہلوان قرار دیتے ہیں جو  غصے میں اپنے اوپر قابورکھتا ہے اور اس کے نتیجے میں کسی پر ظلم اورزیاتی نہیں کرتا۔لیکن بسا اوقات غصہ انسان کی عزت نفس اور دینی غیرت وحیمت اور اللہ کی رضا کا بہت بڑا ذریعہ بھی بن جاتا ہے  کہ جب یہ غصہ اللہ کی خاطر اور اس کی خوشنودی کے لیے ہو۔ زیر نظر کتاب ’’رحمۃ للعالمین غصے میں کیوں؟‘‘ محترم جناب حافظ عبد الرزاق اظہر﷾ کی کاوش ہےجسے انہوں نے بڑی محنت سے مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب اپنے موضوع میں ایک جامع ونافع کتاب ہے ۔ فاضل مصنف نے اس میں تقریباً ان تمام  امور کو یکجا کرنے کی کوشش کی  ہے کہ جنہیں دیکھ کر یا سن کر نبی  کریمﷺ نے غصے کا اظہار فرمایا تاکہ عام و خاص ان خاص ان امور کی نزاکت اور شدت کا احساس کرکے ان سےاپنا دامن آلودہ ہونے سے بچاسکیں۔مصنف نے کتاب کے شروع میں غصے کی تعریف،اس کے اسباب اور اس کا علاج جیسی گرانقدر معلومات کو بھی کتاب کاحصہ بنادیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف، وناشرین کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور اس کتاب کو عوام وخواص کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
عرضِ مؤلف 13
باب اول 16
غصے کی تعریف 16
غصے کی لغوی تعریف 16
غصے کی اصطلاحی تعریف 17
غصے کے مظاہر اور اسلام میں اس کی حقیقت 18
غصے کے مظاہر 18
اسلام میں غصے کی حقیقت 18
محمودغصہ 18
شہوت کی قوت 19
قوتِ غضبی 19
مذموم غصہ 22
غصے کےمراتب 25
درجہ اعتدال 25
درجہ تفریظ 27
درجہ افراط 27
غصے کے اسباب 28
وہ ماحول جس میں آدمی پروان چڑھاہو 28
لڑنا جھگڑنا 28
غلط اور برا مذاق 29
ظلم و زیادتی ہونا 30
اپنےآپ کوبلند سمجھنا اور زمین پر تکبر کرنا 31
نفس کو محنت اورکوشش کی عادت نہ ڈالنا 31
دوسروں کی اصلاح کی کوشش نہ کرنا 32
کسی کو ایسے وصف سےبلانا جسے وہ اپنے لیے عیب اورگھٹیا پن تصور کرتا ہے 32
پرانی عداوتیں اور دشمنیاں یاد دلانا 34
غصے کے اثرات ونتائج 36
غصےکے وہ اثرات جو غصہ کرنیوالے شخص کی ذات پر مرتب ہوتے ہیں 36
غصے کےوہ اثرات جو آدمی کےاسلامی کاموں پر اثرانداز ہوتے ہیں 40
غصے کاعلاج 42
غصے سے بچنے کا پہلا طریقہ 42
غصے سے بچنے کادوسرا طریقہ 42
غصے سے بچنے کا تیسرا طریقہ 42
غصے سے بچنے کا چوتھا طریقہ 43
غصے سے بچنے کا پانچواں طریقہ 43
غصے سے بچنے کا  چھٹا طریقہ 43
غصے سے بچنے کا ساتواں طریقہ 44
غصے سے بچنے کا آٹھواں طریقہ 44
غصے سے بچنے کا نواں طریقہ 46
غصے سے بچنے کا دسواں طریقہ 46
غصے سے بچنے کا گیارہواں طریقہ 47
غصے سے بچنے کا بارہواں طریقہ 48
غصے سے بچنے کا کا تیرہواں طریقہ 48
غصے سے بچنے کا  چودہواں طریقہ 49
باب دوم 50
جن مواقع پر رسول اللہﷺ کو غصہ آیا 50
تصویریں بنانے والے سخت ترین عذاب سے دوچار ہوں گے 52
مذکورہ حدیث نبوی سے مستنبط مسائل 55
فوائد 57
ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس گھر میں کتا اور تصویریں ہوں 58
مذکورہ حدیث سے  مستنبط مسائل 60
فوائد 63
کیا تو نےاس کےدل کو چیز کر دیکھ لیا تھا؟ 64
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 67
ننگے پاؤں اور ننگے بدن آنے والی قوم کودیکھ کر چہرہ نبوت متغیر ہو گیا 70
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 74
دشمن تمہارے اوپر دھاوا بولنےوالا ہے 77
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 80
باجماعت نماز نہ پڑھنے کی سزا 82
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 84
لیکن تم جلدی کر رہے ہو 87
مذکورہ حدیث سے مستنبط فوائد 89
تیرے لیےہلاکت و بربادی ہے 93
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 96
تم میں نفرت دلانے والے بھی ہیں 99
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 101
رسول اللہ ﷺ کا اپنی بیویوں سے علیحدہ ہونا 103
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 112
کیا تم اللہ تعالیٰ کی حدود میں سفارشی بنتےہو؟ 115
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل و فوائد 118
خبردار! جھوٹی بات کرنا اور جھوٹی گواہی دینا 120
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 122
کبیرہ گناہ کی تعریف 123
تم میں سے کوئی شخص قبلہ رخ نہ تھوکے 124
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 126
نماز میں خشوع پیدا نہ کرنا 127
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 128
اےاللہ ! ان قریشیوں سے تو خود ہی نپٹ لے! 130
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 133
ہم اپنے اللہ کےر ب ہونے پر راضی ہیں 135
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 137
میں تم سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور اللہ کو جاننے والا ہوں 139
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 142
سیدہ عائشہ rپر بہتان ترازی کا پریشان کن حادثہ 146
مذکورہ واقعہ  سے مستنبط مسائل 154
میں اللہ کار سول ہوں اوراس کی نافرمانی نہیں کرتا 158
مذکورہ واقعہ سے مستنبط مسائل 162
فرض کے علاوہ بہترین نماز وہ جوگھر میں پڑھی جائے 165
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 167
ماتھے پر شکن ڈالے اور منہ پھیر لیا 170
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 172
آپس میں اختلاف نہ کیا کرو 175
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 178
ذوالیدین کیاکہہ رہےہیں ؟ 180
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 182
وہ پانی طلب کرتے تھے ،لیکن ان کو پانی نہیں دیا گیا 184
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 188
اللہ کے نبیوں کےدرمیان برتری مت دو 189
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 192
کعب بن اشرف کاکام کون تمام کرے گا؟ 195
مذکورہ واقعہ سے مستنبط مسائل 200
تم میرے دوست کوستانا چھوڑتےہویا نہیں؟ 201
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 204
تمہیں اس اونٹ سےکیامطلب ؟ 205
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 207
اے قوم! مبالغہ آمیزی مت کرو 210
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 212
اس کو رجوع کرنے کاحکم دو 215
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 217
اےزبیر! زمین کو خوب پانی پلاؤ 220
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل 223

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like