رہبر حج و عمرہ ( برائے خواتین )

رہبر حج و عمرہ ( برائے خواتین )

 

مصنف : زوجہ انوار غنی

 

صفحات: 106

 

بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا “الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة “حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ رہبر حج وعمرہ برائے خواتین‘‘ غنی گروپ آف کمپنیز کے کےمالک انوار غنی صاحب کی زوجہ محترمہ کی مرتب شدہ ہے۔ مرتبہ نے خاص کر خواتین کےلیے یہ کتاب مرتب کی ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں  خواتین کےلیے صحیح طریقے سے رہنمائی کرنے  اور ہر رکن ادا کرنے کا مسنون طریقہ   پیش کی بھر پور کوشش کی ہے ۔اللہ تعالی مرتبہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 11
حج کی فرضیت 14
حج وعمرہ کی فضیلت 17
حج کی تیاری 18
حج کے سفر کے لیے ضروری سامان 19
ضروری ادویات 21
گھر سے روانہ ہوتے وقت کی دعائیں
گھر سے نکلتے وقت کی دعا 25
دوران سفر 27
کسی جگہ ٹھہرنے پر یہ دعا پڑھیں 27
حج کے احکام ومسائل
حج کے فرائض 28
حج کے واجبات 28
خواتین او راحرام 29
خواتین کے لیے احکام حج
حیض ونفاس کے احکام 31
حج کی اقسام اور طریقہ 32
حج قران 32
حج تمتع 32
حج افراد 33
تلبیہ کے الفاظ 34
احرام کے پابندیاں 35
مردوں کے لیے 35
عورتوں کے لیے 35
اگر کوئی شخص حالت احرام میں فوت ہو جائے؟ 36
احرام میں جائز امور 36
اضطباع (دائیں کندھے کو ننگا کرنا) 37
طواف کا طریقہ 38
طواف شروع کرنے کی دعا 38
طواف سے متعلق مسائل 39
رکن یمانی کا استلام 39
طواف میں رمل کرنا 40
طواف میں ذکر ودعا کرنا 40
دوران طواف اگر کوئی شرعی عذر پیش آجائے 41
چکروں کی گنتی میں تردد 41
عورت کا طواف 41
حائضہ کے طواف کا حکم 41
طواف کےبعد دورکعتیں ادا کرنا 42
آب زم زم پینا 42
آب زمزم کی فضیلت 42
صفا اور مروہ کے سات چکر 43
صفا پر پہنچنے کے بعد 44
صفا سے مروہ کی طرف 44
دوڑنے کا حکم خاص مردوں کے لیے 45
سعی کے دوران میں ذکر 45
مروہ پہنچنے پر 46
مروہ سے صفا کی طرف 46
تنبیہات 46
میلین اخضرین 47
سعی کا منقطع ہو جانا 47
سعی میں تاخیر 47
حجامت 47
پورے سر کے بال منڈوائے جائیں 48
عورتوں کا بال کٹوانا 48
عمرے کا مختصر اور مسنون طریقہ
کچھ مفید باتیں 52
منیٰ جانے کے لیے سامان 56
حج کے خاص ایام 58
آٹھ ذو الحجہ حج کا پہلا دن 58
آج کا مسنون عمل 60
9ذوالحجہ (حج کا دوسرا دن)یوم عرفہ 61
مزدلفہ کو روانگی 62
نماز فجر اور اس کے بعد دعا 64
راستے میں تلبیہ 65
وادی محسر کے آداب 65
10ذوالحجہ کا دن 65
کنکریاں مارنے کا طریقہ 67
تنبیہ 68
ضروری گزارش 69
11ذوالحجہ 70
12ذوالحجہ 71
13 ذوالحجہ 71
ضروری گزارش 72
حج سے واپسی پر کھانے کا اہتمام کرنا 74
ایک اہم گزارش 74
رسول اللہﷺ کے خطبات حج
9ذی الحجہ کا خطبہ 75
10ذی الحجہ کا خطبہ 78
12 ذی الحجہ کا خطبہ 82
مقام خیف کا خطبہ 83
حج مبرور کیا ہے؟ 85
مسجد نبوی اور مدینہ منورہ
روضہ رسول اللہﷺ کی زیارت کے لیے سفر 89
فضائل مدینہ منورہ 89
مدینہ منورہ میں کبھی طاعون کی بیماری نہیں پھیلے گی 91
مسجد نبوی کی زیارت 92
روضۃ من ریاض الجنہ 92
ریاض الجنہ میں جانے کے خواتین کے اوقات 93
خواتین کامسجد نبوی میں ریاض الجنہ جانے کا راستہ 94
ریاض الجنہ میں جانے کا خواتین کا طریقہ 94
درود شریف پڑھنے کی فضیلت 97
مجلس میں ذکر الٰہی اور درود شریف کی فضیلت 97
کثرت سے درود شریف کا ورد 98
جمعہ اور جمعہ کی رات درود شریف  پڑھنے کی تاکید 98
بخیل کون؟ 99
درود پاک 99
مختصر اور مسنون درود وسلام 100
شیخین کی قبروں کی زیارت 101
روضہ رسول کی زیارت کے آداب 101
مسجد قبا کی زیارت 102
خاتمہ 104

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like