رسول اللہ ﷺ نے خواب میں کیا دیکھا؟

رسول اللہ ﷺ نے خواب میں کیا دیکھا؟

 

مصنف : فضل اللہ محمد الیاس سلفی

 

صفحات: 64

 

خواب خصالِ انسانی کاحصہ ہیں ہر انسان زندگی میں اس سے دوچار ہوتا ہے کبھی اسے اچھے اور کبھی بڑے خوف ناک خواب دکھائی دیتے ہیں ۔ جب آدمی اچھے خواب دیکھتاہے تو اس بات کی تڑپ ہوتی ہے کہ خواب میں اسے کیا اشارہ ہوا ہے اور جب برے خواب ہوں تو خوف زادہ ہو جاتاہے ایسے میں انسان کی قرآن وسنت سے راہنمائی بہت ضروری ہے۔ حضرت عائشہ  فرماتی ہیں کہ پہلے پہلے جس کے ساتھ رسول اللہ ﷺ پر وحی کی ابتدا کی گئی وہ نیند میں خواب تھے آپ جوبھی خواب دیکھتے اس کی تعبیر صج کے پھوٹنےکی مانند بالکل آشکارہوجاتی ‘‘اور نبی ﷺنے فرمایا ’’نیک آدمی کا اچھا خواب نبوت کے چھیالیسویں حصے میں سے ہے ‘‘خوابوں کی تعبیر ،احکام او راقسام کے حوالوں سے احادیث میں تفصیل موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’رسول اللہﷺ نے خواب میں کیا دیکھا‘‘ مولانا فضل اللہ محمد الیاس سلفی کی کاوش ہے اس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ان خوابوں کا ذکر کیا ہے حو صحیح بخاری کے کتاب التعبیر میں مختلف ابواب کے تحت موجود ہیں ۔صحیح بخاری کے علاوہ دیگر کتب احادیث میں بھی نبی اکرم ﷺ کے دیکھے گئے خواب اور بہت سے خوابوں کا ذکر ہے مگر اس اس کتابچہ میں صحیح بخاری سے ہی ماخوذ ومنقول احادیث کو یکجا ومرتب کیاگیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
نقش اول 5
خواب اچھے یا برے، کوئی دیکھے تو کیا کرے 18
خواب میں مسواک 11
دودھ (علم) کی اہمیت و افادیت 14
تلوار اور ذبح ہوتی ہوئی گائیں 16
شادی سے پہلے مخطوبہ کو دیکھنا 19
جامع کلام اور زمین کےخزانے 22
مدینہ کی وباء سیاہ فام عورت کی شکل میں 25
جنت میں قصر عمرؓ 28
دن کے ایک خواب میں 31
خواب میں آرام 34
کنویں سے پانی نکالنا 36
شب معراج 39
دنیا کی بلندی اور دین کی بہتری 53
جنت میں خول کا شرف 55
حضرت عبد اللہ بن سلام ایک باغ میں 57
عورتوں کا خواب 60
بہ حالت خواب خانہ کعبہ کا طواف 63
کہ میں نے خواب دیکھا ہے 66

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like