ماہ رمضان اور اس کے جدید فقہی مسائل
ماہ رمضان اور اس کے جدید فقہی مسائل
مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی
صفحات: 351
رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے ۔رمضان المبارک ہی وہ مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔ کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ ماہ رمضان اور اس کے جدید فقہی مسائل؟ ‘‘ شیخ عبدالسلام بن صلاح الدین مدنی کی کاوش ہے اور اس میں رمضان المبارک جدید فقہی مسائل کو کو قرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
صدائے مافی الضمیر | 8 |
تاثرات | 13 |
صیام کی تعریف | 17 |
رمضان کا استقبال کس طرح | 20 |
صیام کی خصوصیات | 23 |
تقوی کے آثار | 24 |
ماہ رمضان کی خصوصیات | 35 |
روزے کے فوائد اور حکمتیں | 58 |
روزہ ماہ رمضان کی فرضیت کے درجات ومراتب | 64 |
ماہ رمضان کا حکم | 65 |
ماہ رمضان کے ثبوت کے طریقہ کار | 68 |
رؤیت ہلال اور اختلاف مطلع | 71 |
رؤیت ہلال میں حساب فلکی کا اعتبار | 84 |
ریڈیو کی خبر | 85 |
چاند دیکھنے کی دعا | 88 |
روزوں کی اقسام | 89 |
ارکان صیام | 123 |
مریض | 130 |
مرض کی اقسام | 133 |
حاملہ اور مرضعہ | 137 |
مسافر | 142 |
سفر کی اقسام | 147 |
حالت سفر میں روزہ | 149 |
حیض ونفاس والی عورت | 153 |
استحاضہ اور رمضان | 157 |
کسی کو بالجبر روزہ توڑوا دینا | 160 |
جہاد | 164 |
آداب صیام | 164 |
واجبی آداب | 164 |
مسنون آداب | 168 |
سحری | 170 |
افطار | 174 |
افطار کے وقت کی دعا | 176 |
افطار کس چیز سے کیا جائے | 179 |
کھجور سے افطار کیوں | 181 |
افطار پارٹی اور عالم اسلام کی سہرومہری | 187 |
ماہ رمضان اور قرآن | 188 |
قرآن کیاہے | 189 |
قرآن کے نام | 190 |
قرآن کی اثر انگیزی | 195 |
ہجر قرآن | 198 |
تعلیم قرآن کی فضیلت | 201 |
ربانی حافظ قرآن | 203 |
قرآن پر عمل | 206 |
مدت ختم قرآن | 218 |
حافظان کتاب اللہ | 222 |
تراویح خوانی | 223 |
تراویح کی نماز | 226 |
تراویح اور ختم قرآن | 232 |
رکعات تراویح | 235 |
مسئلہ عدد کو متنازعہ نہ بنائے جائے | 236 |
تراویح کی نماز میں قرآن دیکھ کر پڑھنا | 238 |
خواتین اور تراویح کی امامت | 239 |
صیام اور مسواک | 240 |
شب قدر | 244 |
شب قدر طاق رات میں | 244 |
شب قدر رمضان میں | 245 |
شب قدر کی تعیین | 249 |
شب قدر کی علامات | 250 |
دعاء شب قدر | 252 |
کتمان شب قدر | 252 |
اعمال شب قدر | 253 |
اعتکاف | 253 |
اعتکاف کا حکم | 253 |
اعتکاف کی حکمت | 255 |
مسجد میں اعتکاف | 256 |
خواتین کا اعتکاف | 258 |
معتکف اعتکاف گاہ میں کب داخل ہو؟ | 260 |
مستحبات اعتکاف | 261 |
اعتکاف کے چند اہم مسائل | 266 |
اعتکاف غیر رمضان | 268 |
آخری عشرہ کی خصوصیات | 268 |
مباحات صیام | 270 |
مکروہات صیام | 274 |
محرمات صیام | 275 |
مفسدات صیام | 282 |
جدید مسائل | 292 |
قضاء رمضان | 308 |
صدقہ فطر | 312 |
صدقہ فطر کا حکم | 312 |
صدقہ فطر کے وجوب کی شرائط | 315 |
صدقہ فطر کی ادائیگی کے درجات | 316 |
صدقہ فطر کی مقدار | 317 |
مستحقین صدقہ فطر | 319 |
کیا صدقہ فطر قیمتاً ادا کی جا سکتی ہے ایک تحقیقی جائزہ | 321 |
عید اور احکام عید | 327 |
عید کی چند بدعات اور معاصی | 329 |
رمضان کے متعلق موضوع اور ضعیف احادیث | 320 |