رجوع الی القرآن، اہمیت اور تقاضے جلد۔1

رجوع الی القرآن، اہمیت اور تقاضے جلد۔1

 

مصنف : اشہد رفیق ندوی

 

صفحات: 528

قرآن مجید ایک لائحہ عمل اور نصب العین ہے کہ جس نے بھی اس کو سینے سے لگایا اس کی جہالت اور پریشانیوں و مصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش ہو کر گر گئیں۔ اور قرآن مجید ہدایت و نور کا سر چشمہ ہے اور زندگی کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کے بغیر ممکن نہیں۔ رجوع الی القرآن کا مطلب ہے کہ ہم قرآن مجید کو غور سے پڑھیں اس کی تعلیمات کو سمجھیں ان پر عمل پیرا ہوں اور انہیں اپنی زندگی کے ہر سفر میں مشعل راہ بنائیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’رجوع الیٰ القرآن اہمیت اور تقاضے‘‘ ادارہ علوم القرآن، علی گڑہ کے زیر اہتمام مذکورہ موضوع کے عنوان پر منعقد کیے گئے دو سیمیناروں میں مختلف اہل علم کی طرف سے پیش کیے گئے علمی و تحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے ان مقالات کو محترم جناب اشہد رفیق ندوی صاحب نے بڑی محنت سے دو جلدوں میں مرتب کیا ہے یہ دونوں جلدیں قرآن کریم کے متعلق جملہ موضوعات پر مشتمل بیش قیمت علمی تحفہ ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
افتتاحیہ 3
محتویات 3
شرکاء کا تعارف 5
عرض مرتب 7
کلیدی مباحث 13
افتتاحی کلمات 13
کلیدی خطاب 17
خطبہ صدارت 25
تعارف قرآن
قرآن کریم کا تعارف۔ قرآن کی روشنی میں 33
قرآ ن کریم۔ کتاب ہدایت 60
حفاظت قرآن کا الٰہی وعدہ اور اس کے ایفاء کی عملی تدابیر 71
رجوع الی القرآن 84
رجوع الی القرآن کی دعوت۔ جہات و معانی 84
درس و مطالعۂ قرآن
غیر مسلمین کے پیش ن ظر درس قرآن۔؛ متعلقات اور تقاضے 137
تحریک درس قرآن اور اس کے تقاضے 164
قصص قرآنیف۔ مناہج و مقاصد 188
تعلیم و تعلم 212
قرآن پاک اور ہمارا تعلیمی نظام 212
غیر مسلم قرآن کی نظر میں 519

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like