رد قادیانیت کے زریں اصول
رد قادیانیت کے زریں اصول
مصنف : منظور احمد چنیوٹی
صفحات: 435
اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا۔ اس کے بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ نبوت کسبی نہیں وہبی ہے یعنی اللہ تعالی نے جس کو چاہا نبوت ورسالت سے نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں بن سکتا ۔قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔اسلامی تعلیمات کی رو سے سلسلہ نبوت او روحی ختم ہوچکاہے جوکوئی دعویٰ کرے گا کہ اس پر وحی کانزول ہوتاہے وہ دجال ،کذاب ،مفتری ہوگا۔ امت محمدیہ اسےہر گز مسلمان نہیں سمجھے گی یہ امت محمدیہ کا اپنا خود ساختہ فیصلہ نہیں ہے بلکہ نبی کریم ﷺ کی زبان صادقہ کا فیصلہ ہے ۔ قادیانیت کے رد میں اہل اسلام کے تقریبا ہر مکتب فکر علماء نے مختلف انداز میں خدمات سرانجام دی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’رد قادیانیت کے زریں اصول‘‘ ربوہ کے پڑوس میں رہ کرقادیانیت کے خلاف نصف صدی سے زائد عرصہ تک جھوٹی نبوت سے ایک زبردست جنگ لرنے والے مرد مجاہد مولانا منظور احمد چنیوٹی کی زندگی کا حاصل ہے ۔مولانا نے اس کتاب میں حقانیت عقیدہ ختم نبوت پر قرآن وحدیث کے فولادی دلائل، حیات ونزول مسیح پر آفتاب روشن سے براہین کا انباراور قادیانی دجل وتلبیس اور ان کے پیدا کردہ شکوک وشبہات کاعلمی جائزہ پیش کیا ہے ۔الغرض یہ کتاب رد قادیانیت کا انسائیکلوپیڈیا اورمرزا قادیانی کا شناختی کارڈ ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ قادیانیت کے رد میں مولانا منظور چنیوٹی کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حضرت مولانا مفتی عاشق الہی صاحب | 31 |
حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب | 35 |
حضرت مولانا محمد تقی عثمانی صاحب | 36 |
حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی صاحب | 38 |
حضرت مولانا سرفراز خان صفدر صاحب | 40 |
حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب | 43 |
شیخ الحدیث حضرت مولانانذیر احمد صاحب | 45 |
ڈاکٹر محمود احمد غازی صاحب | 46 |
راجہ محمد ظفر الحق صاحب | 48 |
گزارش احوال واقعی | 50 |
پیش کتاب از فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی صاحب | 61 |
مقدمہ از علامہ خالد محمود صاحب | 68 |
مختلف طبقات کی خدمت اسلام | 68 |
امت کے دوگروہ ہدایت یافتہ اور ملحدین | 69 |
قادیانی ملحدین میں سے ہیں | 69 |
ملحدین کےخلاف کام کی فضیلت | 69 |
فتہ گروں سے مقابلہ کی مختلف صورتیں | 69 |
انگریزی دورمیں برصغیر کاسب سے بڑا فتنہ | 70 |
وہ وجوہ جن کےباعث یہ وقت کاسب سے بڑا فتنہ بنا | 71 |
قادیانیت کاپودا انگریزوں نےکاشت کیا | 74 |
مہاراجہ کشمیر کی مرزاغلام احمد سےملنے کی خواہش | 75 |
حکیم نورالدین کاغلام احمدکو دعوی مسیحیت میں مشورہ دینا | 76 |
قادیانیوں کاوائسرائے ہندکےنام خط | 77 |
مرزاغلام احمد کےملکہ وکٹوریہ کےنام خط سے چند اقتباسات | 77 |
مرزاغلام احمد نےکن شرمناک کاموں کےباعث قادیان کوچھوڑا | 80 |
مرزاغلام احمد کےعملیات میں سےایک عمل | 80 |
مرزاغلام احمد کااس عمل میں استاد کون تھا | 81 |
موعظہ عبرت | 82 |
خواب کوظاہری شکل میں پور ا کرنےکی عادت پڑگئی تھی | 82 |
ردقادیانیت پر کام کرنے کاعظیم فائدہ | 83 |
قائداعظم کی ظفر اللہ خان پر نظر | 84 |
پاکستان کاسب سے پہلا سیاسی مسئلہ | 84 |
پاکستان بننے سےمرزاغلام احمد کاکذب اورنمایاں ہوا | 85 |
قادیان سےمرزائیو ں کاذلت آمیز اخراج | 86 |
مرزاکےالہام کے مطابق قادیان سے نکلنے والے یزیدی فطرت ہیں | 86 |
مرزابشیر الدین کی پیش گوئی غلط نکلی | 87 |
قادنیوں کےساتھ یہ سب کچھ اپنے باپ کےایک الہام کےتحت ہوا | 87 |
باپ کی نافرمانی نے بیٹے کواس انجام تک پہنچایا | 88 |
مرزا قادیانی کے متعلق ایک انگریز کی رائے | 89 |
مرزا قادیانی کےبارے میں اس کےایک ارادتمندکی رائے | 89 |
زانی وہی ہوسکتاہے جس کاعام عورتوں سےاختلاط رہا ہو | 90 |
قادیانی گوریلوں کی پہلی وار دات عربی کےسائے میں | 92 |
قادیانی گوریلوں کی دوسری وار دات دومسئلوں پر سوالات کی بوجھاڑ | 93 |
قادیانی گوریلوں کی تیسری وار دات اپنی مظلومی کی فریاد | 94 |
قادنیوں کااپنا کلمہ اردومیں ہے | 94 |
حکیم نورالدین کی نظر میں مرزا کیاتھا | 94 |
قادنیوں کی نماز میں فارسی | 95 |
کیا قادیانی ہماری نماز میں شریک ہوتے ہیں | 96 |
ایمان کی حقیقت قرآن وحدیث کی رو سے | 99 |
ایمان کی حقیقت امام محمد کےالفاظ میں | 100 |
ایمان کی حقیقت ابن تیمیہ کے الفاظ میں | 101 |
مرزاقادیانی کی امت کےاجماعی عقائد کےساتھ موافقت | 102 |
قادیانیت پر غور کرنے کاآسان راستہ | 114 |
پیغمبر اپنے نبی نہ ہونے کاکبھی سوچ بھی نہیں سکتے وہ اسے کسی شرط سے مشروط نہیں کرتے | 105 |
پیغمبر انہ دعوت کاعالی اسلوب | 105 |
مرزا غلام احمد کااسلوب دعوت | 106 |
مخالفوں کی فوری موت سےڈرانا | 106 |
مولانا سعداللہ کو موت کی دھکمی | 106 |
مولانا ثناءاللہ کےمرنے کی پیشگوئی | 107 |
پادری عبداللہ آتھم کی موت کی پیش گوئی | 107 |
ڈاکٹر عبدالحکیم کی ہلاکت کی پیشگوئی | 107 |
محمد ی بیگم کےخاوند کی موت کی پیش گوئی | 107 |
پنڈت لیکھ رام کی غیر معمولی موت کی پیش گوئی | 107 |
مرزا کےاپنی نبوت کی دعوت دینے کےغیر فطر ی پیرائے | 108 |
مرزا قادیانی کی اس چھٹی پیش گوئی کی کچھ ضروری تفصیل | 108 |
ایک حیرت اورتعجب کاازالہ | 110 |
مرزا غلام احمد کی ایک ناوانی اورایک چالاکی | 110 |
مرزاغلام احمد کی جھوٹی پیشگوئیاں | 112 |
عبداللہ آتھم کی موت کی پیش گوئی | 113 |
پیشگوئی پوری نہ ہونے پر قادیان میں ماتم | 114 |
محمدی بیگم سے نکاح کی پیشگوئی | 115 |
مرزا کامحمدی بیگم کاخواب میں دیکھنا | 115 |
محمدی بیگم سے مرزاقادیانی کی رشتہ داری | 115 |
محمدی بیگم سےنکاح کی تحریک کیسے ہوئی | 116 |
مرزاسلطان محمدکی موت کی پیش گوئی | 118 |
اصل پیش گوئی کی طرف پھر آئیں | 118 |
محمد ی بیگم سےنکاح کوتقریر مبرم ٹھہرانا | 119 |
محمدی بیگم کےآنے کےسات الہامات | 119 |
مرزاغلام احمد کی کوشش کہ خدا کی بات غلط نکلنے اسےسچاثابت کیاجائے | 120 |
ہمیشہ کی لعنتوں کی خبر | 121 |
دس لاکھ آدمیوں میں رسوائی کاخوف | 121 |
دجال کی آمد کایقین دلانا | 121 |
یہ پیشگوئی کسی پر عذاب اترنے کی نہ تھی | 122 |
مرزا کےلئے رحمت کاایک نشان جوا س نےمانگا | 123 |
لڑکے کی بجائے لڑکی کی پیدائش | 124 |
دل کی پیدائش ووفات | 124 |
لوگوں کی تنقید اورچہ میگوئیاں | 125 |
ڈاکٹر عبدالحکیم خان کی موت کی پیشگوئی | 125 |
مرزاغلا م احمدکی عمر کی پیشگوئی | 127 |
مرزاغلام احمد کالین دین امانت ودیانت کےنقطہ نظر سے | 128 |
کتاب براہین احمد یہ کے اشتہارات | 128 |
غلط لین دین میں مرزا اپنے عوام میں | 130 |
براہین احمدیہ کے پانچویں حصہ کی اشاعت | 131 |
براہین احمد یہ کی تالیف میں علماء سے علمی مدد لینا | 131 |
براہین احمدیہ میں مرزا غلام احمد کاحصہ | 132 |
براہین احمدیہ کی تصنیف کےوقت مرزاقادیانی کی ذہینت | 134 |
حقوق العباد کےاجڑے دیار میں انسانی حقوق کاتماشا | 135 |
نصرت بیگم کےآنے پر حرمت بی بی کاحال | 136 |
محمدی بیگم سےنکاح کےشوق میں حرمت بی بی کوطلاق | 137 |
لڑکی کےوالد کوزمین دینے کالالچ | 138 |
نکاح نہ ہونے کی صورت میں اپنے آپ کوچوہڑا چمار کہنا | 140 |
ایک اورپیشگوئی ملاحظہ کریں | 142 |