قربت کی راہیں

قربت کی راہیں

 

مصنف : عبید الرحمٰن محمدی

 

صفحات: 290

 

اللہ تعالی نے قرآن مجیدمیں نبی کریم ﷺ کی بعثت کےجملہ بینادی مقاصد کوبیان فرماتے ہوئے تزکیہ نفس کا خاص طور پر ذکرکیا ہے ۔نبوی تربیت میں تزکیہ قلوب کو نمایاں مقام حاصل ہے ۔قرآن مجید میں اخلاق فاضلہ اور اسلامی آداب کو حکمت کا مظہر کہاگیا ہے او رمتعدد مقامات پر حکمت کا لفظ اخلاق وآداب کے لیے استعمال کیا گیا ہے ۔نبی کریم ﷺ نے مقاصد بعثت کو چند کلمات میں سمودیا ہے ارشاد نبوی ہے إنما بعثت لأتمم مكارم الأخلاق کہ میری بعثت کامقصد تکمیل اخلاق ہے ۔زیر نظر کتاب ”قربت کی راہیں” از عبید الرحمن محمدی اخلاق وآداب سے متعلق آیات وحدیث کا منتخب مجموعہ ہے ۔ مصنف کا طرز تحریر بڑا سادہ عام فہم اور واعظانہ ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مقبول عام بنائے اور تمام پڑھنے والوں کے اخلاق وعادات کی اصلاح فرمائے او رکتاب کےمصنف اور ناشرین کواجر عظیم سے نوازے (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
خطبہ الماجۃ 13
حرف تمنا 14
عکس کتاب 18
سوال و جواب کا انداز کیوں اپنایا؟ 19
ستم زدہ مسلم دنیا 22
لاکھوں مسلمان خون میں نہا گئے 22
داعیان حق نے جب بھی آواز دی 23
مسلم معاشرے کی تشکیل نو 25
صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے پہلا خطاب 27
اہل ایمان ایک جسم اور ایک عمارت کی طرح ہیں 28
محبت پیدا کرنے کا طریقہ 31
مفادات سے پاک محبت 34
دعوت و جہاد سے وابستہ بھائیوں کے لیے پیغام 37
باہمی اختلاف کے نقصانات 41
باہمی اختلاف کے اسباب 47
مذاق سے اجتناب کریں 49
برے نام اور لقب سے مشہور کرنا 50
غیبت کیا ہے؟ 51
مسلمان کی عزت کا دفاع جہنم سے بچنے کا ذریعہ ہے 55
زبان کی ہلاکتوں سے بچیں 61
بہترین مسلمان جس سے لوگ محفوظ ہیں 62
دھوکہ سے بچیں 65
بغض دین کو مونڈنے والا عمل ہے 67
جھگڑالو سخت ناپسندیدہ شخص ہے 68
غصے کو دور کرنے کا مسنون طریقہ 69
مظلوم کو بدلہ دینے کا حق ہے مگر 78
غصہ روکنے والے سے عذاب روک لیا جائے گا 81
طاقت کے باوجود انتقام نہ لینا 82
صبر سے بہتر کوئی عطیہ نہیں 89
تین دن سے زیادہ قطع تعلقی حالت میں موت؟ 94
کافر رشتہ داروں سے حسن سلوک کا حکم 101
اپنے گھر کی لمبی دیوار پر آیت لکھنے کی تمنا 109
صلح کے لیے اچھی بات کہنے والا جھوٹا نہیں 111
امیر کی ذمہ داری ہے کہ صلح کرائے 120
امیر کی مزید چند ذمہ داریاں 127
مجرم کے لیے سفارش مسترد 132
مسجد نبوی میں پیشاب کرنے والے سے حسن سلوک 136
دل کی ناگواری کے ساتھ صلح 146
بغیر اجازت دوسروں کے گھروں میں نہ جائیں 149
اہل ایمان سے ملاقات جہاں اور جیسے ہو سلام ضرور کہیں 152
ایک مسلم کے دوسرے مسلم پر حقوق 158
کافر مریض کی عیادت کریں 162
سلام کہنے کا اجر و ثواب 165
غائبانہ سلام بھیجنے کا طریقہ 174
عورتوں کو بھی سلام کہنا 179
مصافحہ کرنا سنت ہے 184
معانقے کی شرعی حیثیت 189
جہنم میں ٹھکانہ 191
قبرستان میں بھی سلام کہنا 198
موت کے وقت فرشتے سلام کہتے ہیں 201
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل جنت کو سلام کہا جائے گا 202
جاہلوں کو سلام 203
سلام کہنے کی برکت ایک مشاہدہ 205

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like