قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل ۔جلد 2
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل ۔جلد 2
مصنف : عبد المنان نور پوری
صفحات: 866
فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالمنان نور پوری حفظہ اللہ تعالی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ۔آپ زہدو ورع اور علم و فضل کی جامعیت کے اعتبار سے اپنے اقران و اماثل میں ممتاز ہیں۔اللہ تعالی نے جہاں آپ کو علم و فضل کے دروہ عُلیا پر فائز کیا ہے ،وہاں آپ کو عمل و تقویٰ کی خوبیوں اور اخلاق و کردار کی رفعتوں سے بھی نوازا ہے ۔علاوہ ازیں اوائل عمر ہی سے مسند تدریس پر جلوہ افروز ہونے کی وجہ سے آپ کو علوم و فنون میں بھی جامعیت یعنی معقول اور منقول دونوں علوم میں یکساں عبور اور دسترس حاصل ہے ۔تدریسی و تحقیق ذوق ،خلوص وللّٰہیت اور مطالعہ کی وسعت گہرائی کی وجہ سے آپ کے اندر جو علمی رسوخ ،محدثانہ فقاہت اور استدلال و استنباط کی قوت پائی جاتی ہے ،اس نے آپ کو مرجع خلائق بنایا ہوا ہے۔چنانچہ عوام ہی نہیں خواص بھی،ان پڑھ ہی نہیں علماء فضلاء بھی ،اصحاب منبر و محراب ہی نہیں الہ تحقیق و اہل فتویٰ بھی مسائل کی تحقیق کے لیے آپ کی طرف رجوع کرتےہیں اور آپ تدریسی و تصنیفی مصروفیات کے با وصف سب کو اپنے علم کے چشمہ صافی سے سیراب فرماتے ہیں ۔جزاہ اللہ عن الاسلام والمسلمین خیر الجزاء۔
زیر نظر کتاب انہی سینکڑوں سوالات کے جوابات پر مستمل ہے جو ملک کے اطراف وجوانب سے بذریعہ خطوط آپ سے کیے گئے ۔اس میں عقائد سے لے کر زندگی کے تمام معاملات تک کے مسائل شامل ہیں ۔ہر سوال کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیا گیا ہے جس سے فاضل مؤلف کے قرآن و حدیث پر عبور ،نصوص کے استخصا ر ،تفقہ و استنباط کے ملکہ اور قوت استدلال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔
یوں شرعی احکام و مسائل پر مشتمل یہ کتاب رہنمائے زندگی بھی ہے اور علوم و معارف کا خزینہ بھی،حکمت و دانش کا مرقع بھی ہے اور اسرار و حکم کا گنجینہ بھی ،فکر و نظر کا گلدستہ بھی ہے اور قدیم و جدید کا حسین امتزاج بھی۔اس میں مفسرانہ نکتے بھی ہیں اور محدثانہ شان بھی ،فقیہانہ استنباط و طرز استدلال بھی ہے اور متکلمانہ انداز بھی ۔عوام کے لیے بھی ایک نہایت مفید کتاب اور علماء و طلبائے علوم دینیہ کے لیے بھی ایک گوہر نایاب ،معیاری کتابت و طباعت اور خوبصورت جلدان سب پر مستزاد۔گویا پیکر حسن کو لباس جمیل سے آراستہ کر کے اس کے قامت کی زیبائی کو اور رؤئے آبدار کی رعنائی کو خوب سے خوب تر کر دیا گیا ہے ۔جس پر اصحاب المکتبۃ الکریمیۃ بھی مبارک باد کے مستحق اور تحسین و آفرین کے سزاوار ہیں ۔ ایں کار از تو آید و مرواں چنیں کنند
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ از حافظ عبدالمنان نور پوری حفظہ اللہ | 43 | |
عرض مرتب | 44 | |
عرض ناشر | 45 | |
1۔ کتاب العقائد …….. عقائد کا بیان | ||
اللہ تعالیٰ کو اللہ میاں کہنا؟ | 47 | |
اللہ تعالیٰ کو خدا کہنا | 48 | |
خدا کہاں سے آیا؟ | 48 | |
خدا کیسے دیکھتا ہے؟ | 48 | |
خدا نے یہ دنیا کیسے بنائی؟ | 48 | |
خدا ہماری دنیا میں کیوں آیا؟ | 48 | |
ایمان کی شاخیں | 80 | |
کیا رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے؟ | 84 | |
کیا فرشتے نوری مخلوق ہیں؟ | 86 | |
کیافرشتے انسانوں سے افضل ہیں؟ | 87 | |
ہدایت اور گمراہی اللہ کے اختیار میں ہیں تو انسان قصور وار کیوں؟ | 87 | |
جاہلیت کفر و شرک بدعت کیا ہے؟ | 88 | |
یارسول اللہ ﷺ کہنے میں کیا شرک ہے؟ | 89 | |
عقیدہ کےمتعلق دس والات کے جوابات:……. (1) کیا موجودہ دور کے فرقے کافر و مشرک ہیں؟ (2) کیا یاعلی مدد کہنے والا مشرک و کافر ہے؟(3) کیا موجودہ فرقوں میں صحیح العقیدہ لوگ بھی ہیں؟(4) کیا درود نبی ﷺ پر پیش ہوتا ہے؟ (5)کیا قبر پر پڑھا جانے والا درود نبی ﷺ سنتے ہیں؟ | 89 | |
کفریہ اور شرکیہ واقعات والی کتابیں شائع کرنا | 111 | |
نزول حضرت عیسیٰ ؑ کے متعلق دس سوالوں کے جوابات | 113 | |
قبر کا عذاب زمینی قبر میں | 120 | |
قبر میں عذاب جسم و روح دونوں کو ہوتا ہے | 121 | |
انبیاء کرام کی برزخی زندگی | 121 | |
بغیر حساب کے جنت میں لے جانے والے اعمال | 122 | |
کیا قرآن کی قسم کھائی جاسکتی ہے | 123 | |
کیا کفر دون کفر حدیث ہے | 123 | |
مشرک مرتے وقت کلمہ پڑھے تو کیا جنت میں جائے گا؟ | 123 | |
جو صرف جمعہ پڑھے اور کوئی نماز نہ پڑھے تو کیا وہ کافر ہے؟ | 124 | |
تمیمہ کا بیان | 124 | |
بیرون ملک جانے کے لیے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا | 125 | |
جادو کا علاج جادو سے کرنا | 126 | |
جادو کا علاج قرآن و حدیث میں | 127 | |
جادو اور نظر کی حقیقت | 128 | |
آسیب کیا ہے؟ | 129 | |
کیا جنوں کو قابو کیا جاسکتا ہے؟ | 130 | |
نجومی کا حکم | 132 | |
کیا ہر نبی کا حوض ہوگا؟ | 132 | |
ظہورمہدی کے بارے میں وضاحت | 132 | |
کیا جمہوریت شرک و کفر ہے | 136 | |
علم غیب کی تعریف کیا ہے؟ | 137 | |
2۔ کتاب الطھارۃ …….. طہارت کے مسائل | ||
غسل کا بیان | ||
کیا بغیر وضوء قرآن پڑھنا۔ ذکر کرنا درست ہے؟ | 138 | |
’’نہ چھوئے قرآن کو مگر پاک‘‘ والی روایت حسن صحیح ہے | 138 | |
کیا نجاست والے پانی کو استعمال کرنا جائز ہے؟ | 145 | |
جس شخص کو مسلسل پیشاب کے قطرے آئیں اس کا حکم | 145 | |
غسل یا وضوء کے بعد تولیہ استعمال کرنا | 146 | |
کیا کھڑے ہوکر ننگے غسل کرنا جائز ہے؟ | 147 | |
غسل کے فرائض و شرائط | 147 | |
کیا حائضہ عورت مردہ عورت کو غسل دے سکتی ہے؟ | 147 | |
میت کو غسل دینے سے غسل | 148 | |
لاعلمی سے غسل جنابت کا رُکن رہ گیا | 148 | |
غسل جنابت میں اگر سر پر چار اوک پانی ڈال دیا جائے | 149 | |
غسل جنابت میں تین لپ پانی سر پر ڈالنا | 149 | |
وضوء یا غسل کرتے ہوئے وہم میں مبتلا ہونا | 149 | |
بچے کی پیدائش پر چالیس دن پورے کرنا ضروری نہیں | 150 | |
مختلم لاعلمی میں نماز پڑھ لے تو کیا کرے؟ | 151 | |
رفع حاجت کے آداب | ||
کھڑے ہوکر پیشاب کرنا | 152 | |
جیب میں قرآن پاک ہوتو بیت الخلاء نہ جائے | 152 | |
وضوء کا بیان | ||
وضوء سے پہلے بسم اللہ پڑھنے والی حدیث | 153 | |
وضوء میں داڑھی اور انگلیوں کا خلال نہ کرنا | 153 | |
کانوں کے مسح کے لیے مسح رأس والا پانی کافی ہے | 154 | |
وضوء میں ترتیب کا خیال رکھنا چاہیے | 154 | |
جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے | 155 | |
جرابوں پرمسح کرنے کی مدت | 155 | |
بغیر وضوء پہنی ہوئی جرابوں پر مسح کرنا | 155 | |
جرابوں پر مسح کرنےکے بعد اُتار کرنماز پڑھنا | 156 | |
جوتوں اور پھٹی جرابوں پرمسح کرنا | 156 | |
اِسباغ الوضوء سے کیا مراد ہے؟ | 156 | |
دوران وضوء خنصر سے پاؤں کی انگلیوں کا خلال | 157 | |
وضوء تورنےوالی چیزیں | ||
سگریٹ پینے سے دوبارہ وضوء کرنا | 157 | |
کپڑا ٹخنوں سےنیچے لٹکانے سے وضوء دوبارہ کرنا | 157 | |
عورت وٍضوء کرنے کے بعد اپنے بچے کا استنجا کراتی ہے | 158 | |
آدمی کو ہوا خارج ہونے کی بیماری ہو تو کیا کرے؟ | 158 | |
3۔ کتاب الصلاۃ …….. نماز کےمسائل | ||
نمازی کا لباس | ||
ننگے سر آدمی جماعت کروا سکتا ہے | 159 | |
نماز پڑھتے ہوئے جوتا آگے رکھنے کا حکم | 160 | |
ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے سے نماز قبول نہیں ہوتی | 160 | |
مساجد کا بیان | ||
زکوٰۃ سے مسجد کا قرض اتارنا | 161 | |
ایک مسجد کی چیز دوسری مسجد میں یا کسی کے گھر استعمال کرنا | 161 | |
جس مسجد کی قبلہ والی دیوار کی طرف قبریں ہوں اس میں نماز پڑھنا | 161 | |
مرد کی فرض نماز گھر میں نہیں ہوتی | 162 | |
مسجد کے اوپر رہائش | 162 | |
حالات خراب ہونےکے اندیشہ سے الگ مسجد بنانا | 162 | |
نقش و نگار والے جائے نماز | 163 | |
مسجد کامحراب | 163 | |
مسجدکے چندہ سے امام صاحب کو تنخواہ دینا | 163 | |
مسجد میں ساز گھنٹی والی گھڑی لگانا | 164 | |
تحیۃ الوضوء اور تحیۃ المسجد کابیان | 164 | |
اوقات نماز | ||
ظہر کی نماز کو گرمیوں میں ٹھنڈا کرنا | 164 | |
دو نمازوں کو جمع کرنا | 165 | |
اگر نماز قضاء ہوجائے تو پوری ادا کرنا | 167 | |
دوران تعلیم نماز کو وقت پرادا کرنا | 167 | |
سخت بھوک کےوقت پہلے کھانا | 167 | |
نیند کی شدت میں نماز پڑھنا | 168 | |
پریشانی کے وقت نماز پڑھنا | 168 | |
اذان و اقامت | ||
اذان کہتے وقت کانوں میں انگلیاں رکھنا | 169 | |
اذان تہجد | 169 | |
اذان سے پہلے اور بعد میں درود | 171 | |
وقت سے پہلے اذان کہنا | 171 | |
بیٹھ کر اذان کہنا | 173 | |
وضوء کے بغیر اذان کہنا | 173 | |
اگر صبح کی اذان میں الصلوٰۃ خیر من النوم بھول جائیں | 173 | |
سترہ کا بیان | ||
سترہ مستحب ہے | 173 | |
نمازی کے آگے سے گزرنا | 176 | |
نماز سےمتعلقہ دیگر احکام | ||
ایک حدیث میں مکمل نماز | 177 | |
تکبیر تحریمہ فرض واجب یاسنت ہے | 178 | |
تعوذ بسم اللہ کو سراً پڑھنا | 179 | |
جہری نمازوں میں افتتاحی دعا کو سرا پڑھنا | 179 | |
زبان کے ساتھ نیت کرنا | 180 | |
نماز کی حالت میں’’یااللہ رحم فرما‘‘ کہنا | 180 | |
نماز میں احسان | 180 | |
نماز میں اگر فرض چیز رہ جائے | 180 | |
تلاوت کرتے ہوئے نبی ﷺ کے نام کا آنا | 181 | |
کیا ہر رکعت میں تعوذ او ربسم اللہ پڑھی جائے گی | 181 | |
نماز کی حالت میں نگاہ | 182 | |
نماز کی حالت دروازہ کھولنا | 184 | |
قرآن مجید کو اٹک اٹک کر پڑھنا | 185 | |
زیرناف ہاتھ باندھنے والے روایت | 185 | |
نماز میں وضوء ٹوٹ جائے یا رکوع سجدہ رہ جائے | 186 | |
دوران نماز نیت کو بدلنا | 187 | |
اپنی زندگی کے روزے او رنمازوں کو ادا کرنا | 187 | |