قرآن کی بنیادی چار اصطلاحیں:الہ،رب،عبادت اور دین

قرآن کی بنیادی چار اصطلاحیں:الہ،رب،عبادت اور دین

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 136

 

مولانا سید ابو الاعلی مودودی نے اپنی کتاب میں قرآن کریم میں بار بار ذکر ہونے والی چار اصطلاحات کو موضوع سخن بنایا ہے-وہ چار اصطلاحات یہ ہیں:1-الہ2-رب3-عبادت4-دین-مصنف نے اپنی کتاب میں ان چار اصطلاحات کی اہمیت اور ان کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے قرآن کریم کا مقصد اور مختلف امم سابقہ کے حالات کو پیش کر کے مثالوں سے سمجھانے کی کوشش کی ہے-قرآن کریم میں ان اصطلاحات کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اس لیے ان میں سے ہر ایک لغوی اور شرعی وضاحت  کو آیات قرآنی سے واضح کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ان چار اصطلاحات کو سمجھے بغیر قرآن کریم کو سمجھنا ناممکن ہے-ان اصطلاحات سے ناواقفیت یہ نقصان ہو گا کہ نہ تو توحید وشرک کا پتہ چلے گا اور نہ عبادت اللہ کے لیے خاص ہو سکے گی اور نہ ہی دین اللہ کے لیے خالص رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ایمان لانے کے باوجود عقیدہ اور عمل دونوں نامکمل ہو جائیں گے-

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
اصطلاحات اربعہ کی اہمیت 9
غلط فہمی کا اصل سبب 13
الہ: لغوی تحقیق 15
اہل جاہلیت کا تصور الہ 17
الوہیت کے باب میں ملاک امر 25
قرآن کا استدلال 26
رب:لغوی تحقیق 29
قرآن میں لفظ رب کے استعمالات 41
ربوبیت کے باب میں گمراہ قوموں کے تخیلات 46
قوم نوح 46
قوم عاد 49
قوم ثمود 50
قوم ابراہیم ونمرود 52
قوم لوط 59
قوم شعیب 61
فرعون اور آل فرعون 63
یہود ونصاری 76
مشرکین عرب 81
قرآن کی دعوت 89
عبادات:لغوی تحقیق 99
لفظ عبادت کا استعمال قرآن میں 101
عبادت بمعنی غلامی واطاعت 104
عبادت بمعنی اطاعت 104
عبادت بمعنی پرستش 110
عبادت بمعنی بندگی واطاعت وپرستش 110
دین:لغوی تحقیق 121
قرآن میں لفظ دین کا استعمال 124
دین بمعنی اول و دوم 125
دین بمعنی سوم 127
دین بمعنی چہارم 131
دین ایک جامع اصطلاح 132

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like