قرآنی جواہر پارے

قرآنی جواہر پارے

 

مصنف : عبد الحمید خان

 

صفحات: 449

 

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام او راس کی آخری کتابِ ہدایت ہے ۔اس عظیم الشان کتاب نے تاریخِ انسانی کا رخ موڑ دیا ہے۔ دنیابھر کی بے شمارکی جامعات،مدارس ومساجد میں قرآن حکیم کی تعلیم وتبلیغ اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے۔جس کثرت سے اللہ تعالیٰ کی اس پاک ومقدس کتاب کی تلاوت ہوتی ہے دنیا کی کسی کتاب کی نہیں ہوتی۔ مگر تعجب وحیرت کی بات ہے کہ ہم میں پھر بھی ایمان وعمل کی وہ روح پیدا نہیں ہوتی جو قرآن نےعرب کے وحشیوں میں پیدا کر دی تھی۔ یہ قرآن ہی کا اعجاز تھا کہ اس نے مسِ خام کو کندن بنادیا او ر ایسی بلند کردار قوم پیدا کی جس نے دنیا میں حق وصداقت کا بول بالا کیا اور بڑی بڑی سرکش اور جابر سلطنتوں کی بساط اُلٹ دی۔ مگڑ افسوس ہے کہ تاریخ کے یہ حقائق افسانۂ ماضی بن کر رہ گئے۔ ہم نے دنیا والوں اپنے عروج واقبال کی داستانیں تو مزے لے لے کر سنائیں لیکن خود قرآن سے کچھ حاصل نہ کیا ۔جاہل تو جاہل پڑھے لوگ بھی قرآن سےبے بہرہ ہیں۔ مغربی تعلیم وتہذیب نے ان کےذہنوں کو مسموم کردیا ہے ۔ اور مذہب اوخلاق کاکو ئی گوشہ ایسا نہیں جو اس زہریلے اثر سے محفوظ رہا ہو۔چاہیے تویہ تھا کہ ہماری زندگی کےہر شعبے میں قرآن کا دخل ہوتا۔ ہم اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے قرآن سے اکتسابِ فیض کرتے اور اس کواپنے لیے مشعل راہ بناتے ۔ مگر دنیا بھر کی کتابوں کے فقرات، ضرب الامثال،محاورات اور مضامین ازبر ہیں ۔جنہیں ہم اپنی تحریر وتقریر اور باہمی گفتگو کومؤثر ودل نشین بنانے کےلیے بلا تکلف استعمال کرتے ہیں مگر قرآن کی کوئی بات ہماری زبان پر شاذونادر ہی آتی ہے۔ زیر نظرکتاب ’’قرآنی جواہر پارے ‘‘عبد الحمید خان ابن مولوی فیر وز الدین کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے قرآن کی ان آیات وفقرات کا انتخاب کیا ہے جن سے تحریروتقریر کو پُر زور مدلّل،مؤثر اور پاکیزہ بنایا جاسکتا ہے۔ صاحب کتاب کااس کو تالیف کرنے کامحض یہی مقصد ہے کہ مسلمان عوام قرآن سے وابستہ ہوں۔ مردوں، عورتوں، بوڑھوں، جوانوں اور بچوں کو قرآنی جواہرپارےازبر ہوں اوروہ اپنی تحریر وتقریر اور روز مرہ گفتگو میں قرآنی ضرب الامثال ،محاورات، آیات اور فقرات استعمال کریں اور اس طرح ایک عام اسلامی فضا پیداہوجائے۔ اردو زبان میں اپنی نوعیت کی یہ منفرد کتاب ہے جس سے نہ صرف عوام ہی بلکہ خطیب ،واعظ مقرر اور انشا پرداز حضرات بھی مستفید ہوسکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 9
بسم اللہ 11
حمد وثنا 11
قرآن مجید خدا تعالیٰ کا کلام ہے 12
قرآن ہدایت ، عبرت اور نصیحت ہے 13
ایمان 16
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں 17
حکومت اور بادشاہی صرف اللہ کے لیے ہے 20
اللہ دانا و بینا ہے 23
اللہ ہر چیز کا خالق ہے 30
تقدیر الہٰی 31
اللہ غنی اورحلیم ہے 32
زندگی اور موت اللہ کےہاتھ ہے 33
ہدایت او رگمراہی اللہ کےہاتھ ہے 34
اللہ جلد حساب لینےوالا ہے 35
اللہ کا وعدہ سچا ہے 36
اللہ غفور الرحیم ہے 37
نفع ونقصان اللہ کےہاتھ ہے 39
اللہ رازق ہے 40
اللہ بڑے فضل والا ہے 42
اللہ شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے 42
اللہ کسی ا جر ضائع نہیں کرتا 43
اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے 43
اللہ اور رسول کی اطاعت 44
رسول ؑؐ ہدایت اوردین حق لے کر آیا ہے 45
اللہ اور رسول کے نافرمانوں کی سزا 45
مسلمان بہترین امت ہیں 46
دین ابراہیم کی پیروی کرو 47
اللہ کی راہ میں جہاد کرو 47
اللہ کی راہ میں اپنے مالوں کو خرچ کرو 48
نماز فرض ہے 50
نماز برے کاموں سے روکتی ہے 50
اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے 53
اللہ پر بھروسہ کرو 54
اللہ ہی مددگار ہے 56
توبہ 57
اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو 58
اللہ کا پسندیدہ دین صرف اسلام ہے 58
احسان کرو 59
عفو و درگزر 60
ہجرت 61
عبرتیں اور نصیحتیں 62
اللہ کے سوا ہر چیز فانی ہے 65
غرور نہ کرو 66
حق باطل پر غالب ہے 66
بھلائی اللہ کی طرف سے ہے 67
اولیاء اللہ کی شان 68
شیطان کی پیروی نہ کرو 69
قتل ناحق بہت بڑا گناہ ہے 70
فضول خرچی نہ کرو 71
ناپ تول میں کمی نہ کرو 72
لوگون کےمال ناجائز طریقے سے نہ کھاؤ 73
رشوت نہ لو ، نہ دو 74
عہدوں کو پورا کرو 74
عیب جوئی ،غیبت اور تمسخر 75
انصاف کرو 76
جھوٹ نہ بولو 77
شک کرنا گناہ ہے 77
مسلمان بھائی بھائی ہیں 78
دنیا اورآخرت 78
ایمان اورعمل صالح کا اجر و ثواب 81
خدا کی رحمت سے مایوس نہ ہو 82
صراط مستقیم 83
دین میں کوئی جبر نہیں 83
ہر گروہ اپنی حالت پر خوش ہے 83
اچھے برے اعمال کے نتائج 84
ہر شخص اپنے اعمال کا آپ جواب دہ ہو گا 85
مردار ، خون اور لحم خنزیر 86
زانی کی سزا 86
چوری کی سزا 86
پاک دامن عورتوں پر تہمت نہ لگاؤ 87
قیامت کےدن سے ڈرو 87
قیامت کےہولناک منظر 89
اللہ سخت عذاب دینےوالا ہے 90
مومنوں کی دعائیں 91
اللہ کافروں سے بے نیاز ہے 93
کافر صحیح علم وعقل نہیں رکھتے 95
اللہ کافروں کا دشمن ہے 97
اللہ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا 98
کافروں پر لعنت ہے 98
کافر ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے 99
اللہ کافروں کو غلبہ ہرگز نہیں دے گا 100
کافر کہیں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے 101
شرک ظلم عظیم ہے 101
مشرک اللہ پر افترا کرتے ہیں 102
اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا 103
مفسدوں کی سزا 104
اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا 105
منافق جھوٹے اوردنیا کے طلب گار ہیں 106
منافقوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے 107
مرد عورتوں پر فائق ہیں 107
شرم وحیا اور عصمت و عفت 107
سیاحت کرو 108
انسان کی فطرت 108
بادشاہت کی تباہ کاریاں 109
گردش ایام 110
سود حرام ہے 110
لین دین لکھ لیا کرو 111
ہمیشہ سچی گواہی دو 111
آداب و اخلاق 112
متفرقات 114

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like