قرآنی ضرب الامثال

قرآنی ضرب الامثال

 

مصنف : حکیم انیس احمد خیرآبادی

 

صفحات: 327

 

اردو ادب میں ضرب الامثال اور محاورات کے استعمال کی اہمیت  بڑی واضح ہے۔ان سے کسی قوم کی بنیادی ذہنیت اور اس کی ثقافت فکری کا پتہ چلتا ہے۔اگر ان کے صحیح اور واضح پس منظر اور معانی کا درست علم نہ ہو تو آدمی صحیح مفہوم سے بہت دور بھٹک جاتا ہے۔ضرب الامثال عوامی سطح پر پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں عوامی فطانت سمائی ہوتی ہے اور عوامی زندگی کی جھلک نظر آتی ہے۔ خوبی یہ ہے کہ پھر خواص بھی ان ہی مثلوں اور کہاوتوں کو برتتے ہیں اور اپنا لیتے ہیں۔ اگرچہ وہ اکثران کے اپنے ماحول یا معاشرے سے تعلق نہیں رکھتیں۔ نہ صرف امثال بلکہ الفاظ، تلفظ، محاورے وغیرہ کے معاملے میں بھی عوام کے آگے خواص کی زیادہ نہیں چلنے پاتی۔ضرب الامثال بالعموم عوامی ذہانت کی امین ہوتی ہیں اور ان کے پیچھے صدیوں کی دانش کارفرما ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں زبان کی زینت اور زیور تصور کیا جاتا ہے اور تحریر و تقریر میں رنگا رنگی اور ندرت پیدا کرنے کے لیے ان کا استعمال ناگزیر ہوتا ہے۔محاورے اور ضرب المثل میں جو مشترک آہنگ پایا جاتا ہے، وہ اُس دانش، حکمت، دانائی یا اس ذہنی اور فکری استعداد کا وہ قرینہ ہے، جو زندگی کے تجربے سے پھوٹتا ہے، لیکن مختلف صورتیں اور شکلیں اوڑھنے کے بعد یہ ایسی ترکیبی صورتیں اختیار کرتا ہے کہ زبان کے اصطلاحی پیکر میں اُس کا نیا آہنگ یا نیا نام سامنے آتا ہے۔نبیﷺ نے نہایت جامعیت کے ساتھ دینی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانے کا حق ادا کر دیا۔ ان جامع تعلیمات کو دیکھتے ہوئے اور انہیں مد نظر رکھتے ہوئے بعض حضرات نے کہاوتیں اور ضرب الامثال جو کہ  بظاہر مختصر مگر پر اثر الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں اور زبان وبیان میں نتائج اور اثرات کے لحاظ سے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں کو متعارف کروایا لیکن بندوں کی ضرب الامثال میں کمی وبیشی ہو سکتی ہے لیکن اللہ رب العز کی بیان کردہ ضرب الامثال واقعی میں بے مثال اور کمی وبیشی سے پاک ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص قرآنی ضرب الامثال پر مشتمل ہے ۔ ہر مثال کو بیان کر کے اس کا ترجمہ اور سورۂ اور آیت کا نمبر بھی درج کیا گیا ہے۔اور ہر سورۃ سے ضرب الامثال کو نہایت مختصر مگر جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ قرآنی ضرب الامثال ‘‘حکیم انیس احمد خیر آبادی کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
الاحزاب 191
سبا 196
فاطر 198
یٰسین 201
الصفٰت 204
ص 207
الزمر 208
المومن 213
حم السجدہ 216
الشوریٰ 220
الزخرف 226
الدخان 230
الجاشیہ 234
الاحقاف 236
محمد 239
الفتح 243
الحجرات 247
ق 250
الذریٰت 254
الطور 255
النجم 256
القمر 258
الرحمٰن 260
الواقعہ 263
الحدید 266
المجادلہ 269
الممتحنہ 276
الصف 278
الجمعہ 279
المنٰقون 281
التغابن 284
الطلاق 285
التحریم 287
الملک 288
القلم 289
الحاقہ 291
المعارج 292
نوح 293
الجن 295
المزمل 297
المدثر 298
القیامہ 300
الدہر 301
المرسلٰت 302
النبا 303
النزعٰت 305
عبس 305
التکویر 306
الانفطار 307
المطففین 308
الانشقاق 309
البروج 310
الطارق 310
الاعلیٰ 311
الغاشیہ 311
الفجر 312
البلد 313
الشمس 313
الیل 341
الضحیٰ 314
الم نشرح 315
التین 315
العلق 316
القدر 316
البینہ 316
الزلزال 317
العدٰیٰت 317
القارعہ 318
التکاثر 318
العصر 318
الہمزہ 319
الفیل 319
قریش 319
الماعون 320
الکوثر 320
الکافرون 320
النصر 321
اللہب 321
الاخلاص 321
الفلق 321
الناس 322

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like