قرآن اور تعمیر سیرت
قرآن اور تعمیر سیرت
مصنف : ڈاکٹر میر ولی محمد
صفحات: 349
اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’قرآن اورتعمیر سیرت‘‘ ڈاکٹر میر ولی الدین کے ’’قرآن اور سیرت سازی ‘‘کے عنوان سے مطبوعہ مقالات کا مجموعہ ہے ۔یہ مقالات 1944ءمیں ادارۂ اشاعت اسلامیات ،حیدرآباد دکن سےطبع ہوئے ۔بعد ازاں 1952ء میں مصنف نے اس میں کچھ اضافہ کیا اور ان مقالات کو ’’ قرآن اور تعمیر سیرت‘‘ کے عنوان سے مرتب کرکے کتابی صورت میں شائع کیا۔مصنف نےاس کتاب میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ کامیاب زندگی بسر کرنے کےلیے سیرت کی تعمیر ضروری ہےاور جب تک سیرت کی تعمیرقرآنی اصول پر نہ ہو تو دنیا میں کامیابی وکامرانی کے ساتھ چین اور طمانیت کا جمع ہونا ممکن نہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
تمہید | 9 |
عبادت و استعانت | 13 |
توحید الوہیت | 42 |
صالحیت | 109 |
نیکی علم ہے | 122 |
تعلیم کا مقصد | 130 |
انسان کامل | 140 |
امام غزالی کا فلسفہ مذہب | 145 |
تصحیح فکر | 153 |
احساس | 159 |
قانون تجاذب اور تعمیر سیرت | 167 |
قرآن اور سیرت سازی | 174 |
قوت ایمانی اور ظہور غیب | 197 |
ماحول پر قابو کس طرح حاصل کیا جائے | 212 |
کامیاب زندگی کا قرآنی تصور | 228 |
قرآن اور علاج خوف | 253 |
بے خوف زندگی | 265 |
داروے جان | 276 |
قرآن اور علاج حزن | 283 |
زندگی میں غم کیوں ہے | 293 |
قرآن اور علاج غضب | 303 |
دعا کا فلسفہ | 314 |
دعا اور دفع بلا | 323 |
اسرار حج | 331 |